03/07/2023
چار بیاڑ سدھنوتی
ایک خوبصورت صحت افزا مقام جو اس جدید دور میں ابھی تک دنیا یا ریاست جموں و کشمیر کی عوام سے چھپا ہوا ہے
ان تمام تصویروں میں اس جہگہ کی خوبصورت لوکیشنز کو واضح کر کے اس کی دلکشی کو اجاگر کیا گیا
چاربیاڑ کے باشعور نوجوانوں نے اس جہگہ بہترین ٹورسٹ فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ہمیں اس جہگہ پہنچ کے ان تمام نوجوانوں کی مکمل حوصلہ افزائی کرنی چاہیے
.......,......................
آئیے مزید جانیے کہ یہ جگہ کہاں واقع ہے اور اس کی خاص بات کیا ہے
ضلع سدھنوتی۔ تحصیل بلوچ یونین کونسل بساڑی کا مرکز
سطحِ سمندر سے 7000 سے زائد بلندی پر واقع سرسبزپہاڑ گھنے جنگلات ٹھنڈے مھیٹے پانی کےچشمے قدرتی حسن سے مالامال سیاحتی مقام چار بیاڑ بساڑی بیٹھک اعوان آباد سے براستہ ڈنہ ( جو سطح سمندر سے ساڑھے سات ہزار فٹ سے زائد بلندی )یا گلہ کنٹ دونوں راستے چار بیاڑ کی بلند چوٹی کی طرف جاتے ہیں
بیاڑ کی ایک ہی جڑ سے چار درخت ایک ساتھ ہیں جس کی وجہ سے چار بیاڑ کہا جاتا ہے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں ۔چار بیاڑ ایک بہترین ویو پوائنٹ ہے اور اس کی سب سے خاص بات اس کا موسم بھی ہے ۔ یہاں مئی ، جون کے مہینے میں بھی سردی ہوتی ہے۔ اس کے اطراف میں نظر آنے والے نظاروں کی بات کی جاۓ تو مشرق کی جانب دریائے پونچھ اور پونچھ شہر کا نظارہ مغرب کی جانب محی الدین نیریاں یونیورسٹی اور تڑاڑکھل شہر اس کے علاؤہ کوٹلی اور موسم صاف ہونے پر منگلا ڈیم جبکہ کی دوسری طرف تولی پیر حاجی پیر کا خوبصورت نظارے دیکھ سکتے ہیں ۔
چار بیاڑ بازار سے 3 منٹ کی مسافت پر اقبال کرکٹ گراؤنڈ ہلاں چار بیاڑ ہے جہاں پر ہارڈ بال کے کئی ایک یادگار ٹورنامنٹ ہوا کرتے تھے اب اس گراؤنڈ میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلی جاتی ہے تقریباً 40 سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود اس گراؤنڈ کو بھی نہ بنایا گیا کئی بار وعدوں کے باوجود چار بیاڑ کو وزیٹنگ پوائنٹ کا درجہ نہ مل سکا
فیملز کے ساتھ آنے والے سیاح قدرت کے حسین نظاروں سے محذوز ہوتے ہیں ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے روڑ کی خستہ خالی تفریح کے لیے پارک نہ ہونا فیملز کے لیے مناسب کیمپنگ اور بہت سے مسائل جس کی وجہ سےبہت سے سیاح دوسری بار اس جگہ کا رخ نہیں کرتے. ان کاکہناتھا کہ حکومت وقت اگر اس کو وزیٹنگ پوائنٹ ڈیکلر کرےتولاکھوں روپےذرِمبادلہ حاصل کر سکتی ہے تاریخی حیثیت سے چار بیاڑ میں
1978 میں برگیڈیئر حیات خان صاحب نے بحثیت صدر آزاد کشمیر چار بیاڑ کا دورہ کیا تھا جس میں جامع مسجد اور سپلائی ڈپو کا سنگ بنیاد رکھا تھا 2010 میں سردار عتیق احمد خان نے بحثیت وزیر اعظم آزاد کشمیر چار بیاڑ کا تاریخی دورہ کیا اور بساڑی انٹر کالج کا سنگ بنیاد رکھا
گزشتہ دنوں ، ریڈیو وائس آف کشمیر کے ایک پروگرام میں سیکرٹری سیاحت نے چاربیاڑ میں سدھنوتی فیسٹیول لگانے کا اعلان کیا جس پر چاربیاڑ کی عوام اور بالخصوص نوجوان ان کو شکریہ ادا کرتے ہیں ان نوجوانوں نے اس پر دن رات ورک کیا اور چاربیاڑ کو سوشل میڈیا خصوصاً بساڑی نیوز کے ذریعے دنیا تک پہنچایا