Municipal Committee Uch Sharif

Municipal Committee Uch Sharif Stay updated with the latest initiatives, progress and activities from the Uch Sharif Municipal Administration.

باتسلیمات دفتر میونسپل کمیٹی اوچ شریف، ٹیلی فون نمبر: 0622551753ہینڈ آؤٹ نمبر: 55/26بتاریخ: 2 اگست 2026ءاوچ شریف: اسسٹنٹ...
02/08/2026

باتسلیمات دفتر میونسپل کمیٹی اوچ شریف، ٹیلی فون نمبر: 0622551753

ہینڈ آؤٹ نمبر: 55/26
بتاریخ: 2 اگست 2026ء

اوچ شریف: اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر نے اوچ شریف میں للو والی پل کے قریب آندھی اور بارش کی وجہ سے میتلہ ہوٹل کے چھپر گرنے کے واقعہ کا جائزہ لینے کے لیے مذکورہ ڈھابے کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے بستی سیال میں چھپر کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے شخص عبدالحمید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارشوں کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ اوچ شریف میں آج شام آنے والی تیز آندھی اور بعدازاں موسلا دھار بارش کے دوران للو والی پل کے قریب میتلہ ہوٹل کا چھپر اچانک زمین بوس ہو گیا تھا، اس حادثے کے نتیجے میں بستی ماہی کے رہائشی 55 سالہ شخص عبدالحمید ولد اللہ وسایا جاں بحق جب کہ 28 سالہ نوجوان محمد ساجد ولد ریاض احمد زخمی ہو گئے تھے۔

بارش کے بعد نکاسی آب کے لیے اوچ شریف کی میونسپل  انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر کی ہ...
02/08/2026

بارش کے بعد نکاسی آب کے لیے اوچ شریف کی میونسپل انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر کی ہدایات پر بارش کے باعث اوچ شریف شہر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہرات پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ محلہ گیلانی، کوچہ لنگاہ، مین بازار اور ہاتھی گیٹ بازار سمیت میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے عملے نے سیوریج لائنوں کی صفائی، مین ہولز کی کلیئرنس اور سکر مشین کے ذریعے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل جاری رکھا۔

از دفتر میونسپل کمیٹی اوچ شریفہینڈ آؤٹ نمبر: 54/26بتاریخ: 2 جولائی 2026ء اوچ شریف: اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناص...
02/07/2026

از دفتر میونسپل کمیٹی اوچ شریف
ہینڈ آؤٹ نمبر: 54/26
بتاریخ: 2 جولائی 2026ء

اوچ شریف: اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر نے کہا ہے کہ اوچ شریف میں ماڈل ریڑھی بازار کے قیام کا منصوبہ نہ صرف شہر کی خوب صورتی میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ چھوٹے دکان داروں کو بہتر روزگار اور تجارتی سہولیات بھی فراہم کرے گا۔ وہ اوچ شریف میں الشمس چوک کے قریب قائم ہونے والے ماڈل ریڑھی بازار کا جائزہ لے رہی تھیں۔ اس موقع پر سینئر میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم اور صدر انجمن تاجران محمد عمر خورشید سہمن سمیت دیگر تاجر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تاریخی اور روحانی حیثیت کے حامل اس شہر کے عوام کو ایک صاف ستھرا، خوب صورت اور معیاری ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے چوراہوں اور بازاروں کی تزئین و آرائش اور تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن پائیدار حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اس موقع پر انہوں نے تاجر رہنماؤں اور چھوٹے دکان داروں کے وفود سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل و تجاویز کو سنا۔ سینئر میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کو ماڈل ریڑھی بازار کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔



Deputy Commissioner Bahawalpur Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur Govt of Punjab
Assistant Commissioner Ahmadpur East
Chief Secretary Punjab
Local Government and Community Development South Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Local Government & Community Development Department, Punjab

از دفتر میونسپل کمیٹی اوچ شریفہینڈ آؤٹ نمبر:53/26بتاریخ: 2 جولائی 2026ءاوچ شریف: چیف آفیسر ظفر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ او...
02/07/2026

از دفتر میونسپل کمیٹی اوچ شریف
ہینڈ آؤٹ نمبر:53/26
بتاریخ: 2 جولائی 2026ء

اوچ شریف: چیف آفیسر ظفر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ اوچ شریف میں ماڈل ریڑھی بازار کا منصوبہ حکومت کی جانب سے شہری سہولیات کی بہتری اور روزگار کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے، وہ آج الشمس چوک اوچ شریف میں ماڈل ریڑھی بازار کے منصوبے کا جائزہ لے رہے تھے، اس موقع پر سینٹری سپروائزر محمد عامر تبسم اور میونسپلٹی کے دیگر اہلکار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ چیف آفیسر ظفر عباس بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق ماڈل ریڑھی بازار کے قیام سے شہریوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق معیاری اشیاء میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مرکزی چوک اور شاہرات پر بے ہنگم انداز میں کھڑی ریڑھیوں کی وجہ سے تجاوزات اور ٹریفک کی روانی کا مسئلہ درپیش رہتا تھا جو کہ ماڈل ریڑھی بازار کے قیام سے حل ہو جائے گا۔


Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur
Deputy Commissioner Bahawalpur
Govt of Punjab
Assistant Commissioner Ahmadpur East
Chief Secretary Punjab
Local Government and Community Development South Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Local Government & Community Development Department, Punjab
Uch Sharif Press & Media Club

کمشنر بہاول پور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور آر پی او بہاول پور رینج غازی محمد صلاح الدین نے عاشورہ محرم الحرام کے انتظاما...
25/06/2026

کمشنر بہاول پور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور آر پی او بہاول پور رینج غازی محمد صلاح الدین نے عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اوچ شریف کی مرکزی امام بارگاہ، محلہ خواجگان اور صدر بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور سید حسن رضا، ڈی پی او رانا عبدالوہاب اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر، چیف آفیسر ظفر عباس اور میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مذکورہ افسران نے اوچ شریف کے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا معائنہ کرتے ہوئے عزادارانِ حسینؓ کے لیے کیے گئے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے جلوس کے روٹس، سکیورٹی حصار، مانیٹرنگ سسٹم، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور عزاداران کرام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا مشاہدہ کیا جب کہ متعلقہ محکموں کے افسران نے محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جلوس کے روٹس کو قبل از وقت صاف ستھرا کیا گیا ہے اور گرد و غبار و گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے سڑکوں پر مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ شدید گرمی کے پیش نظر عزاداران کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوگ مشینوں کے ذریعے ٹھنڈک کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ جلوس میں شریک افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اس موقع پر آر پی او نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے نویں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔ جلوس کے اطراف متعدد سکیورٹی حصار قائم کیے گئے ہیں جب کہ پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار حساس مقامات پر تعینات ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کے ساتھ مشکوک افراد پر بھی خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ امن و امان کی صورت حال کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔ دورے کے دوران افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے جب کہ عزاداران کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک رہیں گے۔









Deputy Commissioner Bahawalpur
Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur
Govt of Punjab
Assistant Commissioner Ahmadpur East

Chief Secretary Punjab
Local Government and Community Development South Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Local Government & Community Development Department, Punjab
Uch Sharif Press & Media Club

25/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر اوچ شریف کے دورے کے موقع پر عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ سینئر میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم بھی ان کے ہمراہ ہیں۔







25/06/2026

عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر عزاداران کرام کو ہرممکن سہولیات پہنچانے، احسن انتظامات اور پرامن و صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کے اقدامات پر ایک معزز شہری کا اظہار خیال۔ سینئر میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم کی کاوشوں کو سراہا۔







عاشورہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے میونسپل کمیٹی اوچ شریف، ستھرا پنجاب ایجنسی، پولیس، سکیورٹی برانچ، اسپیشل برانچ...
25/06/2026

عاشورہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے میونسپل کمیٹی اوچ شریف، ستھرا پنجاب ایجنسی، پولیس، سکیورٹی برانچ، اسپیشل برانچ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پیرا، علمائے کرام، لائسنس داران تعزیہ اور منتظمینِ مجالس و جلوس کے ساتھ ساتھ عوام کے باہمی تعاون نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام ادارے اور افراد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے معاشرے میں اتحاد، محبت اور امن کی یہ فضا ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔










Deputy Commissioner Bahawalpur
Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur
Govt of Punjab
Assistant Commissioner Ahmadpur East
Chief Secretary Punjab
Local Government and Community Development South Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Local Government & Community Development Department, Punjab

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر کا اوچ شریف میں محرم روٹس کا دورہ، سینئر میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم نے اسسٹنٹ ک...
25/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر کا اوچ شریف میں محرم روٹس کا دورہ، سینئر میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم نے اسسٹنٹ کمشنر کو عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات بارے بریفنگ دی، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کا انتظامات پر اظہار اطمینان۔ اوچ شریف کی میونسپل انتظامیہ عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر عزاداران کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے متحرک ہے۔ عزاداران کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر سبیلیں قائم کی گئی ہیں جہاں ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ میونسپل کمیٹی اوچ شریف سمیت متعلقہ ادارے اور فیلڈ ٹیمیں جلوسوں کے روٹس پر صفائی، صحت، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ عزاداران کو پرامن، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر نے اس موقع پر لائسنس داران مجالس و تعزیہ اور عزاداروں سے گفتگو کی اور کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کی خدمت اور سہولت انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔










Deputy Commissioner Bahawalpur
Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur
Govt of Punjab
Assistant Commissioner Ahmadpur East
Chief Secretary Punjab
Local Government and Community Development South Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Local Government & Community Development Department, Punjab

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے زیر انتظام محرم روٹس اور مجالس   کے مقامات...
25/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے زیر انتظام محرم روٹس اور مجالس کے مقامات پر ٹھنڈے و میٹھے پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سبیلوں کی یہ سہولت عزادارانِ کرام کی خدمت کے لیے فراہم کی گئی ہے، جو حکومت پنجاب اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت کے ویژن کے تحت ایک چھوٹا مگر اہم اقدام ہے۔ میونسپل انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ وہ پرامن اور باوقار ماحول میں اپنے مذہبی فرائض ادا کر سکیں۔









Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur
Deputy Commissioner Bahawalpur
Assistant Commissioner Ahmadpur East
Local Government & Community Development Department, Punjab
Local Government and Community Development South Punjab
Maryam Nawaz Sharif

Address

Municipality Office Building, Near Al-Shams Chowk
Uch
63410

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Municipal Committee Uch Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share