19/05/2026
اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب ستھیو، پاکستان پیپلز پارٹی عمرکوٹ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ برہان کنبھر، چیف میونسپل آفیسر میونسپل کمیٹی عمرکوٹ شریف ناریجو، متعلقہ میونسپل و ریونیو افسران اور دیگر نمائندگان کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا تاکہ میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے لیے مجوزہ گاربیج ڈمپنگ سائٹ کا جائزہ لے کر مناسب مقام کو حتمی شکل دی جا سکے۔
دورے کے دوران مختلف مقامات کا معائنہ کیا گیا اور صفائی، ماحولیاتی تحفظ، شہری سہولیات اور انتظامی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے موزوں مقام کے انتخاب پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ نے کہا کہ شہری صفائی کے نظام کو مؤثر اور پائیدار بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے۔
::