JTI Lakki Marwat

JTI Lakki Marwat لارڈ میکالے کے قائم کردہ نظام کے بر عکس ملا مسٹر کے تفریق ختم کرنے کیلئے آئیے ہمارا ساتھ دیں۔

سابقہ مرکزی جنرل سیکریٹری جمعیت طلباء اسلام پاکستان جناب آصف اللّٰہ ایڈووکیٹ کی معیت جمعیت طلباء اسلام لکی مروت کے وفد ک...
01/06/2026

سابقہ مرکزی جنرل سیکریٹری جمعیت طلباء اسلام پاکستان جناب آصف اللّٰہ ایڈووکیٹ کی معیت جمعیت طلباء اسلام لکی مروت کے وفد کی فرزند قائد مولانا اسجد محمود صاحب کے ساتھ ملاقات

وفد ضلعی صدر شمس العارفین ، ضلعی جنرل سیکرٹری حکمت اللہ جوہر ، ضلعی ذمہ دار زاہدالحق ودیگر بھی موجود تھے !

جمعیت طلباء اسلام حلقہ جابوخیل کا اہم اور بابرکت اجلاس آج حافظ شمس الدین صاحب کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوا، جس میں خصوصی طو...
31/05/2026

جمعیت طلباء اسلام حلقہ جابوخیل کا اہم اور بابرکت اجلاس آج حافظ شمس الدین صاحب کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوا، جس میں خصوصی طور پر ضلعی جنرل سیکرٹری حکمت اللہ جوہر صاحب نے شرکت کی جبکہ مولانا تنویر احمد صاحب بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کا آغاز مولانا عامر سہیل صاحب نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، جس کے بعد باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر حلقہ سائنداد صاحب نے کی، جنہوں نے مختلف اہم ایجنڈوں پر تفصیلی گفتگو پیش کی۔

اجلاس میں فنانس کے امور، جے ٹی آئی کی تنظیمی فعالیت، نوجوانوں کی تربیت اور آئندہ تربیتی پروگراموں کے انعقاد پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیمی استحکام، کارکنان کی فعالیت اور تعلیمی و تربیتی میدان میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے دوران متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ طلبہ و نوجوانوں کی دینی، فکری اور تنظیمی تربیت کے لیے 4 تاریخ بروز جمعرات شام 4 بجے بمقام مکی مسجد ایک خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں تمام کارکنان اور ذمہ داران کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت طلباء اسلام حلقہ جابوخیل نوجوان نسل کی صحیح رہنمائی، کردار سازی اور دینی شعور کی بیداری کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کرے گی اور تنظیمی سرگرمیوں کو ہر سطح پر فعال بنایا جائے گا۔

اجلاس آخر میں دعا کے کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جہاں ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور تنظیم کی ترقی و کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

"تربیت یافتہ نوجوان ہی ایک مضبوط، باکردار اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔"






عید الاضحٰی مبارک 🥰
27/05/2026

عید الاضحٰی مبارک 🥰

قائد جمعیت کے حکم پر مہنگائی، بد امنی اور بے روزگاری کے خلاف جے یو آئی لکی مروت کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرے میں صدر جم...
22/05/2026

قائد جمعیت کے حکم پر مہنگائی، بد امنی اور بے روزگاری کے خلاف جے یو آئی لکی مروت کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرے میں صدر جمعیت طلباء اسلام لکی مروت جناب شمس العارفین اور جنرل سیکریٹری حکمت اللّٰہ جوہر شریک

I've just reached 5K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each one of you. 🙏🤗...
22/05/2026

I've just reached 5K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each one of you. 🙏🤗🎉

19/05/2026
جمعیت طلباء اسلام خیبرپختونخوا نے سرپرست جماعت کی مشاورت سے صوبائی مجلسِ شوریٰ کا اعلان کر دیا۔ضلع لکی مروت کے لیے یہ اع...
18/05/2026

جمعیت طلباء اسلام خیبرپختونخوا نے سرپرست جماعت کی مشاورت سے صوبائی مجلسِ شوریٰ کا اعلان کر دیا۔

ضلع لکی مروت کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ لکی مروت سے فرزندِ قائد مولانا اسجد محمود صاحب، آصف اللّٰہ مروت ایڈووکیٹ، قاری محمد عمر اشرفی اور مولانا محمد ابرار صوبائی مجلسِ شوریٰ کے رکن منتخب ہو گئے۔

تمام منتخب معزز اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ انہیں صحیح طریقے سے کام کرنے توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

Address

Lakki Marwat

Telephone

+923181911026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTI Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JTI Lakki Marwat:

Share