HAJI BANDA PTI TIGER

  • Home
  • HAJI BANDA PTI TIGER

HAJI BANDA PTI TIGER Adil khan PTI Worker

عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی بہتری کے لیے اہم پیش رفتآج پی کے 78 کے وفد نے سابق صدر تحصیل پشتہ خرہ جناب جبار باغی، وی ...
01/07/2026

عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت

آج پی کے 78 کے وفد نے سابق صدر تحصیل پشتہ خرہ جناب جبار باغی، وی سی 36 حاجی بانڈہ کے صدر حاجی مکرم خان، صدر ایوب خان اور جناب الطاف خان کی قیادت میں ڈبلیو ایس ایس پی کے سی ای او ملک شہاب سے تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقے میں صفائی، سیوریج، پینے کے صاف پانی، بنیادی شہری سہولیات اور دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے عوام کو درپیش مشکلات اور ضروریات کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا، جبکہ سی ای او ملک شہاب نے مسائل کے بروقت حل، صفائی کے نظام میں بہتری اور علاقے کی ترقی و خوبصورتی کے لیے ہر ممکن تعاون اور عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

ان شاء اللہ امید ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے جلد بھرتیوں کا بھی اعلان ہوگا، جس سے علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ توقع ہے کہ حاجی بانڈہ کے بھی تقریباً 5 سے 6 نوجوانوں کو روزگار کا موقع مل سکے گا۔

ہمیں یقین ہے کہ اس ملاقات کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے اور علاقے کے عوام کو بہتر شہری سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی جانب مؤثر پیش رفت ہوگی۔

عوامی خدمت ہمارا عزم ہے، اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح۔

الحمدللہ! وی سی 36 حاجی بانڈہ میں ایم این اے شاندانہ گلزار خان کے فنڈز سے مرحوم حاجی رویل خان کے راستے کی تعمیر مکمل ہو ...
22/06/2026

الحمدللہ! وی سی 36 حاجی بانڈہ میں ایم این اے شاندانہ گلزار خان کے فنڈز سے مرحوم حاجی رویل خان کے راستے کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ان شاء اللہ کل سے ملک انعام کے راستے پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔ یہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور علاقے کی ترقی کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔
ان شاء اللہ غلام حسین اور زیور شاہ کے راستوں کے لیے بھی بہت جلد فنڈز جاری ہو جائیگی، تاکہ ان منصوبوں پر بھی جلد از جلد کام کا آغاز کیا جا سکے اور علاقے کے عوام کو مزید سہولیات فراہم ہوں۔

ہم، حاجی بانڈہ کے تمام سینئر اور جونیئر پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے ایم این اے شندانہ گلزار خان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے علاقے کے عوام کے مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے ان ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دی۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

الحمدللہ!آج مورخہ 20 جون 2026 کو وی سی 36 حاجی بانڈہ میں سڑک کی تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ آج سڑک کی صفائی ...
20/06/2026

الحمدللہ!

آج مورخہ 20 جون 2026 کو وی سی 36 حاجی بانڈہ میں سڑک کی تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ آج سڑک کی صفائی اور تیاری کا کام جاری ہے، جبکہ ان شاء اللہ کل سے اسفالٹ کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

یہ منصوبہ کئی سالوں تک فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار رہا۔ بالآخر فورم45 ایم پی اے، ارباب عاصم خان,اور صابق صدر تحصیل پشتخرہ جبار باغی کی مسلسل کوششوں اور بھرپور کاوشوں کے نتیجے میں 2026 میں اس منصوبے کے فنڈز جاری ہوئے، جس کے بعد آج اس پر عملی کام کا آغاز ہو گیا ہے۔

حاجی بانڈہ کے عوام ارباب عاصم خان، سابق صدر تحصیل پشتخرہ جبار باغی، وی سی 36 حاجی بانڈہ کے صدر حاجی مکرم خان، اور نائب صدر ملک انعام خان، کے بے حد شکر گزار ہیں، جنہوں نے اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان بننے کے بعد سے لے کر آج تک اس سڑک پر کبھی کوئی باقاعدہ تعمیراتی کام نہیں ہوا تھا۔ الحمدللہ، آج عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا ہونے جا رہا ہے، جو علاقے کی ترقی اور عوام کی سہولت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اللہ تعالیٰ اس منصوبے کو کامیابی سے مکمل فرمائے اور ہمارے علاقے کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔

الحمدللہ! آج مورخہ 17-06-2026 کو حاجی بانڈہ روڈ کے سروے کے لیے ٹھیکیدار نے موقع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر جناب حاجی مک...
18/06/2026

الحمدللہ! آج مورخہ 17-06-2026 کو حاجی بانڈہ روڈ کے سروے کے لیے ٹھیکیدار نے موقع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر جناب حاجی مکرم خان، نائب صدر جناب ملک انعام خان بھی موجود تھے۔ سروے کے دوران روڈ کی تعمیر کے حوالے سے تمام ضروری امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور باہمی اتفاق سے کام کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ سروے ایم پی اے جناب ارباب عاصم خان اور سابقہ تحصیل پشتخرہ صدر جبار باغی کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا، جنہوں نے ٹھیکیدار کو موقع پر بھیجا۔ ان شاء اللہ کل مشینری موقع پر پہنچ جائے گی، جس کے بعد روڈ کی تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ عوامی فلاحی منصوبہ خیر و برکت کے ساتھ جلد از جلد مکمل ہو اور اہلِ علاقہ کو اس کا بھرپور فائدہ پہنچے۔ آمین۔

15/06/2026

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ رنگ روڈ پر فلائی اوور اور انڈر پاس تعمیر ہو رہے ہیں، لیکن اچینی چوک کے لیے کوئی منصوبہ شامل نہیں ہے۔ بعد میں اس وجہ سے ہمارے علاقے کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسی سلسلے میں فارم 45 ایم پی اے ارباب عاصم خان نے وی سی 36 حاجی بانڈہ کے صدر حاجی مکرم خان صاحب اور نائب صدر ملک انعام خان کی ملاقات سی ایم سہیل آفریدی صاحب اور مینا خان آفریدی صاحب سے کروائی گئی۔ صدر صاحب نے اچینی چوک کے مسئلے پر تفصیلی بات کی۔ ان شاء اللہ اس حوالے سے بھی بہت جلد کوئی نہ کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی اور مسئلے کا مناسب حل نکل آئے گی

31/05/2026

‏خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں بستر نہیں ہے
عمر رسیدہ خاتون نے عید کے تیسرے دن تڑپ تڑپ کر ہسپتال میں اپنی جان دیدی

ہم عوامی ایم پی اے PK-78 محمد عاصم خان صاحب کے بے حد مشکور ہیں، جن کی خصوصی کاوشوں سے فضل خالق ٹیوب ویل کا دیرینہ مسئلہ،...
25/05/2026

ہم عوامی ایم پی اے PK-78 محمد عاصم خان صاحب کے بے حد مشکور ہیں، جن کی خصوصی کاوشوں سے فضل خالق ٹیوب ویل کا دیرینہ مسئلہ، جو بار بار پیدا ہو رہا تھا، الحمدللہ اس بار بہترین طریقے سے حل کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئر وقاص صاحب، سابق تحصیل صدر (پشتخرہ) جبار باغی صاحب، فوکل پرسن الطاف حاجی صاحب اور فوکل پرسن نور محمد صاحب کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی مسلسل کوششوں سے ہمارا یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوا۔

منجانب:
صدر حاجی مکرم خان
نائب صدر ملک انعام
جنرل سیکرٹری زیور شاہ
سابقہ ممبر محمد فرحان
اور آل حاجی بانڈہ PTI ورکرز

اہلیانِ حاجی بانڈہ عوامی ایم پی اے ارباب عاصم خان صاحب، فوکل پرسن نور محمد خان صاحب اور سابقہ تحصیل صدر جبار باغی صاحب ک...
25/05/2026

اہلیانِ حاجی بانڈہ عوامی ایم پی اے ارباب عاصم خان صاحب، فوکل پرسن نور محمد خان صاحب اور سابقہ تحصیل صدر جبار باغی صاحب کے بے حد مشکور ہیں، جن کی خصوصی دلچسپی، انتھک کوششوں اور عوامی خدمت کے جذبے سے 200 KV ٹرانسفارمر کی بروقت مرمت ممکن ہوئی۔

الحمدللہ، ٹرانسفارمر کی مرمت سے علاقے میں بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا، جس پر اہلِ علاقہ ان معزز شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

منجانب:
صدر حاجی مکرم خان
نائب صدر ملک انعام
جنرل سیکرٹری زیور شاہ
سابقہ ممبر محمد فرحان
اور آل حاجی بانڈہ PTI ورکرز

خوشخبری!VC 36 حاجی بانڈہ کی مین روڈ، جو کافی عرصے سے نامکمل پڑی تھی، آج ٹھیکیدار کے دورے کے بعد امید کی نئی کرن بن گئی۔ ...
18/05/2026

خوشخبری!
VC 36 حاجی بانڈہ کی مین روڈ، جو کافی عرصے سے نامکمل پڑی تھی، آج ٹھیکیدار کے دورے کے بعد امید کی نئی کرن بن گئی۔ ٹھیکیدار نے یقین دلایا ہے کہ ان شاء اللہ بہت جلد اس سڑک پر اسفالٹ کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا تاکہ اہلِ علاقہ کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے
پورے حاجی بانڈہ کی جانب سے ہم دل کی گہرائیوں سے فوم 45 ایم پی اے ارباب عاصم خان، فوکل پرسن نور محمد خان، اور سابقہ تحصیل پشتخرہ صدر عبدالجبار باغی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی خصوصی کاوشوں اور دلچسپی سے VC 36 حاجی کی مین روڈ پر دوبارہ اسفالٹ کام شروع ہونے کی امید روشن ہوئی۔
اللہ تعالیٰ سب کو عوامی خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

ذرا سوچئے امریکہ سے 25 ہزار کلومیٹر دور 60 لاکھ بیرل تیل درآمد کیا جاتا ہے اور 414 روپے فی لیٹر تک قیمت پہنچتی ہے لیکن ا...
15/05/2026

ذرا سوچئے امریکہ سے 25 ہزار کلومیٹر دور 60 لاکھ بیرل تیل درآمد کیا جاتا ہے اور 414 روپے فی لیٹر تک قیمت پہنچتی ہے لیکن ایران سے 15 روپے فی لیٹر کے قریب سستا تیل لینے کے باوجود اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جاتا، ایک بار پھر سوچنے کی بات ہے کہ پاکستان پر مسلط لوگ کون ہیں اور یہ فیصلے کس کے مفاد میں کیے جاتے ہیں۔

Address

Haji Banda

25120

Telephone

+923139229171

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HAJI BANDA PTI TIGER posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share