گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر پیغام
گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947 کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ کامران خان ٹیسوری
یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر کے پاکستان سے الحاق کیا۔ گورنر سندھ
1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ گورنر سندھ
گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی۔ گورنر سندھ
منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے،گورنر سندھ
01/11/2025
✌️
گلگت بلتستان کے 78ویں یوم آزادی پر چیئرمین ایم کیو ایم و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے مبارکباد
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔
آج کے دن گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے بغیر کسی ہتھیار اور بیرونی مدد کے، انتہائی قلیل تعداد میں ہونے کے باوجود، ڈوگرہ فوج کو شکست دی اور انہیں فرار ہونے پر مجبور کیا۔ یہ دن ہمارے وطن کی قربانیوں اور آزادی کی تاریخ کا روشن باب ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
Be the first to know and let us send you an email when MQM Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.