Literacy & Non Formal Basic Education Department Gujrat

  • Home
  • Literacy & Non Formal Basic Education Department Gujrat

Literacy & Non Formal Basic Education Department Gujrat Official page of literacy & NFBE Gujrat

14/08/2026

Happy 79 Independence day
Literacy&Non Formal Basic Education Department, Gujrat.

لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گجرات میں 79 یوم ازادی انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ڈسٹرکٹ گ...
14/08/2026

لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گجرات میں 79 یوم ازادی انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔

ڈسٹرکٹ گجرات کے نان فارمل اسکولوں میں تقریبات کا اغاز پرچم کشائی اور تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اسکولوں میں طلبہ نے ملی ترانے پڑھے طلبہ کے درمیان 14 اگست کے حوالے سے تقریری مقابلے ہوئے ۔ اس موقع پر نان فارمل طلبہ کا جوش و خروش انتہائی قابلِ دید تھا۔ڈسٹرکٹ گجرات میں قائم اقلیتوں کے نان فارمل اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ نے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لٹریسی ، لٹریسی سٹاف، اساتذ اور کمیونٹی کے افراد نے پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے دعائیں کی ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لٹریسی جناب بابر حبیب کمبوہ صاحب کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر ملک عظیم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔
پاکستان زندہ باد۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لٹریسی ،گجرات جناب بابر  حبیب کمبوہ صاحب نے  تحصیل   کھاریاں میں قائم نان فارمل اسکولوں کا وزٹ کیا...
13/08/2026

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لٹریسی ،گجرات جناب بابر حبیب کمبوہ صاحب نے تحصیل کھاریاں
میں قائم نان فارمل اسکولوں کا وزٹ کیا طلبہ سے سبق سنا اور انہیں شاباش دی۔اسکولوں میں جاری تعلیمی سرگرمیاں کو تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لٹریسی نے نان فارمل اسکولوں میں اساتذہ کے کردار کی تعریف کی۔

انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے آرٹ مقابلہ- ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی جناب بابر حبیب کمبوہ صاحب کی زیرِ سرپرستی ڈسٹرک...
12/08/2026

انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے آرٹ مقابلہ-


ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی جناب بابر حبیب کمبوہ صاحب کی زیرِ سرپرستی ڈسٹرکٹ گجرات میں انٹرنیشنل لٹریسی ڈے 8 ستمبر کے حوالے سے ہیڈ آفس کی جانب سے جاری کردہ موضوع

"Literacy for people, the planet and prosparity"

کے مطابق گورنمنٹ comprehensive بوائز ہائی سکول گجرات میں نان فارمل سکولوں کے طلبہ کے مابین آرٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

آرٹ مقابلے میں ڈسٹرکٹ گجرات کے نان فارمل سکولوں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت آرٹ تیار کیں۔ نان فارمل سکولوں کے طلبہ نے اپنی محنت، جوش و خروش اور فنِ مصوری سے شرکاء اور ججز کو متاثر کیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی جناب بابر حبیب کمبوہ صاحب نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے شاندار جوش و جذبے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

کمیٹی میں موجود ججز نے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا .

_ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لٹریسی،گجرات۔ جناب بابر حبیب کمبوہ صاحب نے  گجرات کے گاؤں دیدڑ اور میسم  میں قائم  سیلاب سے متاثر...
11/08/2026

_
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لٹریسی،گجرات۔ جناب بابر حبیب کمبوہ صاحب نے گجرات کے گاؤں دیدڑ اور میسم میں قائم سیلاب سے متاثرہ نان فارمل اسکولوں کا وزٹ کیا۔

سیلاب سے متاثرہ سکولوں کو متبادل جگہ پر شفٹ کیا جا چکا ہے ۔
وزٹ کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لٹریسی نے متعلقہ سکولوں کی نان فارمل ٹیچرز کو تلقین کی کہ اسکولوں کی حالت زار کو بہتر کیا جائے اور ٹیچرز کی اس معاملے میں مکمل رہنمائی کی تاکہ طلبہ بہتر ماحول میں علم کی روشنی سے منور ہو سکیں۔

اج مورخہ 08 اگست بروز ہفتہ  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لٹریسی, گجرات جناب بابر حبیب کمبوہ صاحب     نے جلالپور جٹاں تحصیل گجرا...
08/08/2026

اج مورخہ 08 اگست بروز ہفتہ
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لٹریسی, گجرات جناب بابر حبیب کمبوہ صاحب
نے جلالپور جٹاں تحصیل گجرات کے مختلف نان فارمل اسکولوں کا وزٹ کیا ۔
وزٹ کے دوران نان فارمل اسکولوں میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ جائزہ لیا۔دوران وزٹ نان فارمل ٹیچرز کو ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ درست کریں اور اسکولوں میں NFESMC کمیٹی کے اجلاس ہر ماہ منعقد کیے جائے تاکہ نان فارمل اسکولوں کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لیے حل تلاش کیا جائے۔

محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  (ضلع گجرات) کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں ناخواندہ اسیران کے ...
06/08/2026

محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ضلع گجرات) کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں ناخواندہ اسیران کے ماہانہ تعلیمی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹیسٹ کی تمام کارروائی لٹریسی موبلائزر اسامہ افتخار اور ڈسٹرکٹ جیل گجرات کی انتظامیہ مذہبی استاد راشد صاحب کی مشترکہ زیرِ نگرانی نہایت شفاف اور نظم و ضبط کے ماحول میں مکمل کی گئی.

آج مورخہ یکم اگست2026 کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی گجرات بابر حبیب کمبوہ صاحب نے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں  کا دورہ ک...
01/08/2026

آج مورخہ یکم اگست2026 کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی گجرات بابر حبیب کمبوہ صاحب نے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر طلبہ سے سبق سنا اور شاباش دی۔ دوران وزٹ اساتذہ کو ہدایات کیں کہ سکولز کا ریکارڈ مکمل کیا جائے، صفائی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں اور سکولوں میں NFESMC کی باقاعدہ ماہانہ مییٹنگ کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے -

اج مورخہ 17 جولائی 2026 کو جناب بابر حبیب کمبوہ صاحب نے بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) لٹریسی، ضلع گجرات اپنے عہدے کا ...
17/07/2026

اج مورخہ 17 جولائی 2026 کو جناب بابر حبیب کمبوہ صاحب نے بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) لٹریسی، ضلع گجرات اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایجوکیشن جناب اختر علی خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری روبینہ ناصر(فیمیل) اور لٹریسی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، خوش آمدید کہا، نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے گلدستے پیش کیے۔

چارج سنبھالنے کے بعد جناب بابر حبیب کمبوہ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات میں لٹریسی اور نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے فروغ، تعلیمی معیار میں بہتری اور محکمانہ امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اساتذہ اور فیلڈ سٹاف کو درپیش انتظامی و دفتری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اور متعلقہ افسران کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے ذریعے تمام تصفیہ طلب معاملات کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا اور محکمہ لٹریسی کے اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ اساتذہ کی تنخواہوں اور دیگر انتظامی معاملات کے بروقت حل کو بھی اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ تعلیمی سرگرمیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں۔

15/07/2026

District Gujrat
Distribution of books

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92533724646

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Literacy & Non Formal Basic Education Department Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Literacy & Non Formal Basic Education Department Gujrat:

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share