01/06/2026
لنڈی کوتل پولیس کا فوری ایکشن، شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا دلہا گرفتار،مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر وقار احمد کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں لنڈی کوتل پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دلہا فیضان ولد فیاض سکنہ سلطان خیل کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت شینواری کی سربراہی میں سب انسپکٹر خیال محمد نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلہا فیضان کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔ ملزم شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایچ او عشرت شینواری نے شہریوں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی، لہٰذا عوام قانون شکنی سے گریز کریں۔