11/08/2022
۔۔حاکم وقت تم قاتل ہو۔۔
خدارا اپنے گرد ایسے تنگ دست لوگوں کو دیکھیں اور روز محشر خالق کائنات کی پکڑ سے بچنے کیلئیے انسانیت کی خدمت کریں..
We are a non-profit charitable fund with a single goal — to help the world. Our main priority is t مستحق لوگوں کی مدد کرنا۔۔۔
(1)
۔۔حاکم وقت تم قاتل ہو۔۔
خدارا اپنے گرد ایسے تنگ دست لوگوں کو دیکھیں اور روز محشر خالق کائنات کی پکڑ سے بچنے کیلئیے انسانیت کی خدمت کریں..
الله أكبر الله أكبر
لا اله الا الله والله أكبر
الله أكبر ولله الحمد
ھماری طرف سے آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو *عید الاضحی* مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ ہماری قربانی، ہماری عبادات کو قبول فرمائے، ہمیں ہمارے نیک اعمال کا اجر عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں اور خطاؤں کو معاف فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔
🤲🏻 *عید الاضحی مبارک* 🤲🏻
سب سے گزارش ہے کہ جس کسی کے بھی گلی محلے میں جو آپ کو لگتا ہے کہ مستحق ہے ان کے گھر خاموشی سے روزانہ کی بنیاد پر سحری اور افطاری بھجوا دیا کریں۔۔۔
ﷲ سب کی روزی میں برکت ڈالے آمین....
تمام اہلِ اسلام کو رمضان شریف کا چاند بہت بہت مبارک ہو دعاؤں میں یاد رکھنا...
*زکوٰۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات آور ہر طبقے مثلا عام لوگ، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لئے*
*خدارا خود بھی پڑھیں اور دوسروں تک پہنچانے کا فرض ادا کریں۔ جزاک اللہ۔*
1 lakh. 👉2500.
2 lakh. 👉5000.
3 lakh. 👉7500.
4 lakh. 👉10000.
5 lakh. 👉12500.
6 lakh. 👉15000.
7 lakh. 👉17500.
8 lakh. 👉20000.
9 lakh. 👉22500.
10 lakh. 👉25000.
20 lakh. 👉50000.
30 lakh. 👉75000.
40 lakh. 👉1 lakh.
50 lakh. 👉125000
1 cror. 👉250000
2 caror. 👉5 lakh.
📝ہم زکوٰۃ کیسےادا کریں؟📌
اکثرمسلمان رمضان المبارک میں زکاة ادا کرتے ہیں اس لیے
اللہ کی توفیق سےیہ تحریر پڑھنےکےبعدآپ اس قابل ہوجائیں گےکہ آپ جان سکیں
🔹سونا چاندی
🔸زمین کی پیداوار
🔹مال تجارت
🔸جانور
🔹پلاٹ
🔸کرایہ پر دیےگئے مکان
🔹گاڑیوں
🔻اوردکان وغیرہ کی زکاۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔
📌1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر6-7)
📌2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا۔(التوبہ34-35)
📌3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہے۔(طبرانی)
📌4۔زکاة كامنکر
جوزکاۃادانہیں کرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار اور حبث ہیں۔
📌5 ۔زکوٰۃاداکرنے والےقیامت کے دن ہر قسم کےغم اورخوف سےمحفوظ ہونگے۔(البقرہ277)
📌6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔(التوبہ103)
🔴زکوٰۃکا حکم🔴
🔹ہر مال دارمسلمان مردہویاعورت پر زکوٰۃ واجب ہے۔خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ ،عاقل ہویا غیر عاقل
🔸بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔
🔘نوٹ۔سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سےکمایا ہوا مال ان سے زکاۃدینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگا۔
✔صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔
☑زکوٰۃ کتنی چیزوں پر ہے
زکوٰۃ چار چیزوں پر فرض ہے ۔
🔹1۔سونا چاندی
🔸2۔زمین کی پیداوار
🔹3۔مال تجارت
🔸4۔جانور۔
⬅سونے کی زکوٰۃ➡
💠87گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکاۃ واجب ہے
(ابن ماجہ1/1448)
🔴نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکاۃ واجب ہے۔(سنن ابودائودکتاب الزکاۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390 ۔
فتح الباری جز چار صفحہ 13)
⬅چاندی کی زکوٰۃ➡
💠612گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پر زکاۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)
✅زکوٰۃ کی شرح❗
💠زکاۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
✅زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ
💠مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وار اگر پانچ وسق سے زیادہ ہےیعنی(725کلوگرام تقریبا18من)ہے
تو زکاۃ یعنی عشر بیسواں حصہ دینا ہوگاورنہ نہیں۔
💠قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکاۃ دسواں حصہ ہے دیکھئے(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
🔴نوٹ: زرعی زمین والےافراد گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو،سورج مکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکاۃیعنی (عشر )بیسواں حصہ ہرپیداوار سےنکالیں۔
(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
⬅اونٹوں کی زکوٰۃ➡
💠پانچ اونٹوں کی زکاۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکاۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
⬅بھینسوں اور گایوں کی زکوٰۃ➡
💠30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے۔
💠40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکاۃ دیں۔(ترمذی1/509)
✅بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔
⬅بھیڑبکریوں کی زکوٰۃ➡
💠40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکاۃ ہے۔
💠120 سےلےکر200تک دو بکریاں زکاۃ۔
(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
⛔چالیس بکریوں سے کم پرزکاۃ نہیں۔
✅کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکوٰۃ❗
💠کرایہ پردیئے گئے مکان پر زکوٰۃنہیں لیکن اگراسکاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھراس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃنہیں۔شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہوگی۔
✅گاڑیوں پر زکوٰۃ
💠کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اسکے کرایہ پر ہےوہ بھی اس شرط کےساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔
⛔نوٹ:
گھریلو استعمال والی گاڑیوں،جانوروں،
حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں (صحیح بخاری)
✅سامان تجارت پر زکوٰۃ
💠دکان کسی بھی قسم کی ہو اسکےسامان تجارت پر زکوٰۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔
⛔نوٹ:
دکان کےتمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکاۃ دیں یعنی ۔دکان کی اس آمدنی پرزکاۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکاہ دینا ہوگی جوبنک وغیرہ میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ انسے ساڑھےباون تولےچاندی خریدی جاسکے
✅پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ
💠جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکاۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکاۃ نہیں۔😊
(سنن ابی دائودکتاب الزکاۃ حدیث نمبر1562)
✅کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔
💠ماں باپ اور اولاد کےسوا سب زکاۃ کےمستحق مسلمانوں کو زکاۃ دی جاسکتی ہے۔والدین اور اولاد پر اصل مال خرچ کریں زکاۃ نہیں۔
⛔نوٹ:
(ماں باپ میں دادا دادی ، نانا نانی اور اولاد میں پوتے پوتیاں،نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔( ابن باز)
✅زکوٰۃکےمستحق لوگ
🔸1۔مساکین(حاجت مند)
🔹2۔غریب
🔸3۔ زکاۃوصول کرنےوالے
🔹4۔مقروض
🔸5۔غیرمسلم جواسلام کے لیے نرم گوشہ رکھتاہو
🔹6۔قیدی
🔸7۔ *مجاھدین*
🔹8۔مسافر (سورۃالتوبہ60)
🔷🔶🔷🔶🔷🔶
زکوٰۃ،صدقات و خیرات ہمیں جمع کروائیں۔۔شکریہ
السلام علیکم۔۔۔
ہم پے ٹرسٹ کرنے کا بہت شکریہ۔۔
Mustafai Volunteer Foundation Donor's..
2019 To 2022..
Ch.IrfanDuggal..
Ch Aftab Duggal..
Dr.Danish Qureshi..
Dr.Amir Candy..
Dr.Fahad Khan..
Ch Hammad Cheema..
Matti Ullah Usmani..
Asmat Khan Sulmani..
Ch.Naveed Gujjar..
Raheem Ullah Dawar..
Ameer Ullah Dawar..
Ghafoor Khan Kharoti..
M.Niaz Lefte..
Haji Shabaz Mughal..
Bloch Sahb..
Malik Asif Mnti..
Ch.Luqman Gujjar..
Hukam Khan..
Abid Khan Niazi..
Ostad Qasir Mughal..
Yaro Khan Sulmani..
Ch Fahad Baryar..
Ch.Islam Gujjar..
Mian Waqar Danish..
Malik Usman Mani..
Amanat Ali Mani..
Shabaz Gujjar..
Raheem Khan Niazi..
Mudasir Chan..
Beshart Jutt..
Ostad Beshart Sidhu..
Ch Kamran Duggal..
Inam Khan Bloch..
Ghulam Rasool Gujjar..
Ismail Bhi Thal..
Sardar Mudasir Sumra..
Shahid Angra..
Rana Gulfam..
Tanseer Khan Niazi..
Adv.Zafar Khan Niazi..
رب کریم آپ سب کو اس کارے خیر میں ہم کو سپورٹ کرنے کا اجر دے۔۔
آمین۔۔
Keep Supporting...
السلام علیکم!
جیسے کہ سب احباب کو علم ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ غریب،یتیم اور لاچار لوگوں کی ہر طرح کی مدد کر یں۔اس دفعہ بھی مستحق خاندانوں کو گرم کپڑے اور شوز وغیرہ الحمداللہ ہم نے بانٹنا شروع کر دیا ہے۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ بڑھ چڑھ کر اس کارے خیر میں حصہ ڈالیں۔۔۔
شکریہ۔۔
03000577440....Jazz Cash
03064607440...For Contact
السلام علیکم!
جیسے کہ سب احباب کو علم ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ غریب،یتیم اور لاچار لوگوں کی ہر طرح کی مدد کر یں۔اس دفعہ بھی مستحق خاندانوں کو گرم کپڑے اور شوز وغیرہ دینگے اور الحمداللہ ہم نے بانٹنا شروع بھی کر دیا ہے۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ بڑھ چڑھ کر اس کارے خیر میں حصہ ڈالیں۔۔۔
شکریہ۔۔
03000577440....Jazz Cash
03064607440...For Contact
السلام علیکم!
جیسے کہ سب احباب کو علم ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ غریب،یتیم اور لاچار لوگوں کی ہر طرح کی مدد کر یں۔اس دفعہ بھی مستحق خاندانوں کو گرم کپڑے اور شوز وغیرہ دینگے اور الحمداللہ ہم نے بانٹنا شروع بھی کر دیا ہے۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ بڑھ چڑھ کر اس کارے خیر میں حصہ ڈالیں۔۔۔
شکریہ۔۔
03000577440....Jazz Cash
03064607440...For Contact
سردیاں آرہی ہیں، اس بار ایک مرتبہ لنڈا ضرور جائیں...
کرنا کیا ہے؟؟؟
دو سو، پانچ سو، ہزار یا جتنی آسانی ہو، کے سویٹر اور گرم جرسیاں لے لیں، کچھ موزے بھی لے لیں...
بچوں کے سائز کے...
بہت سارے آجائیں گے...
اگر ان کو دُھلوا سکیں تو بہت اچھی بات، ورنہ ایسے ہی سہی...
اب یہ سویٹر، یہ جرسیاں ، یہ موزے جہاں کوئی سردیوں میں بچہ، سڑک کنارے پڑا کوئی مجذوب، کسی مزدور یا غریب شخص جس کا لباس سردیوں کے حساب سے ناکافی ہو اسے دے دیں...
گھوم پھر کر بھی دیکھا جاسکتا ہے...
اب کچھ لوگ کہیں گے کہ لنڈے کے کیوں، نیا کیوں نہیں؟؟؟
تو عرض ھے کہ...
ایک نیا جتنے میں آئے گا اس میں لنڈا سے دس بارہ بچوں یا بڑوں کے لئے سردیوں کا انتظام ہوجائے گا۔
ہاں اگر...
آپ کے گھر میں اضافی ہوں تو ضرور دیں...
ایک مشورہ ہی ہے، جو آسانی سے کرسکے...
انشاءاللہ میں تو اس پہ عمل کروں گا...
آپ سب بھی عمل کریں، مدد کریں لوگوں کی
یہ کوئی مشکل کام نہیں، انتہائی آسان اور سستا کام ہے...
یہ بھی نیکی ھے...
کسی ایک شخص نے بهی ٹھٹھرتے جسم کو گرم کپڑے سے ڈھانپ دیا تو سمجھئے آپ کا کام ہوگیا.....!
درد مند بنیں
عقلمند تو بہت مل جاتے ہیں
جمعہ مبارک ❣️
میڈیکل اسٹور پر اترتی ابابیلیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیلزمین سے دوائیں نکلوانے کے بعد، پیسے دینے کے لیے جب کائونٹر پر پہنچا تو مجھ سے پہلے قطار میں دو لوگ کھڑے تھے۔
سب سے آگے ایک بوڑھی عورت، اس کے پیچھے ایک نوجوان لڑکا۔
میری دوائیاں کائونٹر پر سامنے ہی رکھی تھیں اور ان کے نیچے رسید دبی ہوئی تھی۔ ساتھ ہی دو اور ڈھیر بھی تھے جو مجھ سے پہلے کھڑے لوگوں کے تھے۔
مجھے جلدی تھی کیونکہ گھر والے گاڑی میں بیٹھے میرا انتظار کررہے تھے۔۔۔ مگر دیر ہورہی تھی کیونکہ بوڑھی عورت کائونٹر پر چپ چاپ کھڑی تھی۔
میں نے دیکھا، وہ بار بار اپنے دبلے پتلے ، کانپتے ہاتھوں سے سر پر چادر جماتی تھی اور جسم پر لپیٹتی تھی۔ اس کی چادر کسی زمانے میں سفید ہوگی مگر اب گِھس کر ہلکی سرمئی سی ہوچکی تھی۔ پائوں میں عام سی ہوائی چپل اور ہاتھ میں سبزی کی تھیلی تھی۔ میڈیکل اسٹور والے نے خودکار انداز میں عورت کی دوائوں کا بل اٹھایا اور بولا۔
'980 روپے'۔ اس نے عورت کی طرف دیکھے بغیرپیسوں کے لیے ہاتھ آگے بڑھادیا۔
عورت نے چادر میں سے ہاتھ باہر نکالا اور مُٹھی میں پکڑے مڑے تڑے ، 50 روپے کے دو نوٹ کائونٹر پر رکھ دئیے ۔ پھر سر جھکالیا۔
' بقایا ؟'۔ دکاندار کی آواز اچانک دھیمی ہوگئی۔بالکل سرگوشی کے برابر۔اس نے عورت کی طرف دیکھا ۔ بوڑھی عورت سر جھکائے اپنی چادر ٹھیک کرتی رہی۔
شاید دو سیکنڈز کی خاموشی رہی ہوگی۔ ان دو سیکنڈز میں ہم سب کو اندازہ ہوگیا کہ عورت کے پاس دوائوں کے پیسے یا تو نہیں ہیں یا کم ہیں اور وہ کشمکش میں ہے کہ کیا کرے۔ مگر دکاندار نے کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر، تیزی سے اس کی دوائوں کا ڈھیر تھیلی میں ڈال کرآگے بڑھاتے ہوئے کہا۔
'اچھا اماں جی۔ شکریہ'۔
بوڑھی عورت کا سر بدستور نیچے تھا۔ اس نے کانپتے ہاتھوں سے تھیلی پکڑی اور کسی کی طرف دیکھے بغیر دکان سے باہر چلی گئی۔ ہم سب اسے جاتا دیکھتے رہے۔میں حیران تھا کہ 980 روپے کی دوائیں اس دکاندار نے صرف 100روپے میں دے دی تھیں۔ اس کی فیاضی سےمیں متاثر ہوا تھا۔
جونہی وہ باہر گئی، دکاندار پہلے ہمیں دیکھ کر مسکرایا۔ پھر کائونٹر پر رکھی پلاسٹک کی ایک شفاف بوتل اٹھالی جس پر لکھا 'ڈونیشنز فار میڈیسنز' یعنی دوائوں کے لیے عطیات۔
اس بوتل میں بہت سارے نوٹ نظر آرہے تھے۔ زیادہ تر دس اور پچاس کے نوٹ تھے۔ دکاندار نے تیزی سے بوتل کھولی اوراس میں سے مٹھی بھر کر پیسے نکال لیے۔ پھر جتنے پیسے ہاتھ میں آئے انہیں کائونٹر پر رکھ کر گننے لگا۔ مجھے حیرت ہوئی کہ یہ کیا کام شروع ہوگیا ہے مگر دیکھتا رہا۔
دکاندار نے جلدی جلدی سارے نوٹ گنے تو ساڑھے تین سو روپے تھے۔ اس نے پھر بوتل میں ہاتھ ڈالا اور باقی پیسے بھی نکال لیے۔
اب بوتل بالکل خالی ہوچکی تھی۔ اس نے بوتل کا ڈھکن بند کیا اور دوبارہ پیسے گننے لگا۔ اس بار کُل ملا کر ساڑھے پانچ سو روپے بن گئے تھے۔
اس نے بوڑھی عورت کے دیے ہوئے، پچاس کے دونوں نوٹ، بوتل سے نکلنے والے پیسوں میں ملائے اور پھر سارے پیسے اٹھا کر اپنی دراز میں ڈال دئیے ۔ پھر مجھ سے آگے کھڑے گاہک کی طرف متوجہ ہوگیا۔'جی بھائی'۔
نوجوان نے،جو خاموشی سے یہ سب دیکھ رہا تھا، ایک ہزار کا نوٹ آگے بڑھادیا۔ دکاندار نے اس کا بل دیکھ کر نوٹ دراز میں ڈال دیا اور گِن کر تین سو تیس روپے واپس کردیے۔
ایک لمحہ رکے بغیر، نوجوان نے بقایا ملنے والے نوٹ پکڑ کر انہیں تہہ کیا۔ پھر بوتل کا ڈکھن کھولاا اور سارے نوٹ اس میں ڈال کر ڈھکن بند کردیا۔اب خالی ہونے والی بوتل میں پھر سے، سو کے تین اور دس کے تین نوٹ نظر آنے لگے تھے۔ نوجوان نے اپنی تھیلی اٹھائی ۔زور سے سلام کیا اور دکان سے چلاگیا۔
بمشکل ایک منٹ کی اس کارروائ نے میرے رونگھٹے کھڑے کردئیے تھے۔ میرے سامنے، چپ چاپ، ایک عجیب کہانی مکمل ہوگئی تھی اور اس کہانی کے کردار، اپنا اپنا حصہ ملا کر، زندگی کے اسکرین سے غائب ہوگئے تھے۔ صرف میں وہاں رہ گیا تھا جو اس کہانی کا تماشائی تھا۔
'بھائی یہ کیا کیا ہے آپ نے؟'۔ مجھ سے رہا نہ گیا اور میں پوچھ بیٹھا۔'یہ کیا کام چل رہا ہے؟'۔
'اوہ کچھ نہیں ہے سر'۔ دکاندار نے بے پروائی سے کہا۔'ادھر یہ سب چلتا رہتا ہے'۔
'مگر یہ کیا ہے؟۔ آپ نے تو عورت سے پیسے کم لیے ہیں؟۔ پورے آٹھ سو روپے کم۔اور بوتل میں سے بھی کم پیسے نکلے ہیں۔ تو کیا یہ اکثر ہوتا ہے؟'۔
میرے اندر کا پرانا صحافی بے چین تھا جاننے کے لیے کہ آخر واقعہ کیا ہے۔
'کبھی ہوجاتا ہے سر۔ کبھی نہیں۔ آپ کو تو پتا ہے کیا حالات چل رہے ہیں'۔ دکاندار نے آگے جھک کر سرگوشی میں کہا۔'دوائیں اتنی مہنگی ہوگئی ہیں۔ سفید پوش لوگ روز آتے ہیں۔ کسی کے پاس پیسے کم ہوتے ہیں۔ کسی کے پاس بالکل نہیں ہوتے۔ تو ہم کسی کو منع نہیں کرتے۔ اللہ نے جتنی توفیق دی ہے، اتنی مدد کردیتے ہیں۔ باقی اللہ ہماری مدد کردیتا ہے'۔
اس نے بوتل کی طرف اشارا کیا۔
'یہ بوتل کتنے دن میں بھر جاتی ہے؟'۔ میں نے پوچھا۔
'دن کدھرسر'۔ وہ ہنسا۔'یہ تو ابھی چند گھنٹے میں بھرجائے گی'۔
'واقعی'۔ میں حیران رہ گیا۔'پھر یہ کتنی دیر میں خالی ہوتی ہے؟'۔
'یہ خالی نہیں ہوتی سر۔ اگر خالی ہوجائے تو دو سے تین گھنٹے میں پھر بھر جاتی ہے۔ دن میں تین چار بار خالی ہوکر بھرتی ہے۔ شکر الحمدللہ'۔ دکاندار اوپر دیکھ کر سینے پر ہاتھ رکھا اور بولا۔
'اتنے لوگ آجاتے ہیں پیسے دینے والے بھی اور لینے والے بھی'۔ میں نیکی کی رفتار سے بے یقینی میں تھا۔
'ابھی آپ نے تو خود دیکھا ہے سر'۔ وہ ہنسا۔'بوتل خالی ہوگئی تھی۔ مگر کتنی دیر خالی رہی۔ شاید دس سیکنڈ۔ابھی دیکھیں'۔ اس نے بوتل میں پیسوں کی طرف اشارہ کیا۔
'پیسے دینے والے کون ہیں؟۔
'ادھر کے ہی لوگ ہیں سر۔ جو دوائیں لینے آتے ہیں، وہی اس میں پیسے ڈالتے ہیں'۔
'اور جو دوائیں لیتے ہیں ان پیسوں سے، وہ کون لوگ ہیں؟'۔ میں نے پوچھا۔
'وہ بھی ادھر کے ہی لوگ ہیں۔ زیادہ تر بوڑھے، بیوائیں اور کم تنخواہ والے لڑکے ہیں جن کو اپنے والدین کے لیے دوائیں چاہیے ہوتی ہیں'۔ اس نے بتایا۔
'لڑکے؟'۔ میرا دل لرز گیا۔'لڑکے کیوں لیتے ہیں چندے کی دوائیں؟'۔
'سر اتنی بے روزگاری ہے۔ بہت سے لڑکوں کو تو میں جانتا ہوں ان کی نوکری کورونا کی وجہ سے ختم ہوگئی ہے'۔ اس نے دکھی لہجے میں کہا۔'اب گھر میں ماں باپ ہیں۔ بچے ہیں۔ دوائیں تو سب کو چاہئیں۔ تو لڑکے بھی اب مجبور ہوگئے ہیں اس بوتل میں سے دوا لینے کے لیے۔ کیا کریں۔ کئی بار تو ہم نے روتے ہوئے دیکھا ہے اس میں سےلڑکوں کو پیسےنکالتےہوئے۔ یقین کریں ہم خود روتے ہیں'۔ مجھے اس کی آنکھوں میں نمی تیرتی نظر آنے لگی۔
'اچھا میرا کتنا بل ہے؟'۔ میں نے جلدی سے پوچھ لیا کہ کہیں وہ میری انکھوں کی نمی نہ دیکھ لے۔
'سات سو چالیس روپے'۔ اس نے بل اٹھا کر بتایا اور ایک ہاتھ سے اپنی آنکھیں پونچھیں۔ میں نے بھی اس کو ہزار کا نوٹ تھمایا اور جو پیسے باقی بچے، بوتل کا ڈھکن کھول کر اس میں ڈال دیے۔
'جزاک اللہ سر'۔ وہ مسکرایا اور کائونٹر سے ایک ٹافی اٹھا کر مجھے پکڑادی۔
میں سوچتا ہوا گاڑی میں آبیٹھا۔
غربت کی آگ ضرور بھڑک رہی ہے ۔مفلسی کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔
مگرآسمانوں سے ابابیلوں کے جھنڈ بھی، اپنی چونچوں میں پانی کی بوندیں لیے، قطار باندھے اتر رہے ہیں۔
خدا کے بندے اپنا کام کررہے ہیں۔چپ چاپ۔ گم نام۔ صلے و ستائش کی تمنا سے دور۔
اس یقین کے ساتھ کہ خدا دیکھ رہا ہے اورمسکرارہا ہے کہ اس کے بندے اب بھی اس کے کام میں مصروف ہیں۔
منقول
#اپنا کندھا صرف جنازے کو دینے کے لیے مخصوص نہ کرو کبھی یہ کندھا کسی کو جیتے جی بھی دو کہ وہ اس پر سر رکھ کر رو سکے اور خود کو یہ باور کرا سکے کہ اس کے پاس بھی ایسا ایک کندھا ہے جس پر سر رکھ کر وہ اپنا غم ہلکا کر سکتا ہے۔ مرے ہوؤں کو تو کوئی نہ کوئی کندھا دے ہی دیتا ہے زندہ لوگوں کو کندھا دینے والا ہی در حقیقت انسان کہلائے جانے کا حقدار ہے
السلام علیکم۔۔
عیدالاضحیٰ میں اپنے ارد گرد غرباء اور مساکین کا خاص خیال رکھیں۔اپنے صدقات و خیرات مصطفٰای فاؤنڈیشن
کوجمع کروائیں۔۔
جزاک اللہ
مستحق خاندانوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔۔
Keep Supporting!
السلام علیکم۔۔۔
الحمداللہ فاؤنڈیشن نے پہلے بھی بہت سی بیوگان اور مستحق عورتوں کو آپ لوگوں کی مدد سے روزی کا ذریعہ بنا کہ دیا ہے تاکہ وہ اپنی محنت سے اپنا گھر خود چلا سکیں۔برائے مہربانی مزید بھی ہماری اسی طرح مدد جاری رکھیں۔۔۔03064607440Jazz Cash
شکریہ۔۔۔۔
مہنگے موبائل فون خریدنے والو اس پیغام کو ضرور پڑھیں 😢😢😢😢😢
ایک نو سال کا بچہ مسجد کے کونے میں بیٹھے
چھوٹی بہن کے ساتھ بیٹھا
ہاتھ اٹھا کر اللہ پاک سے نہ
جانے کیا مانگ رہا تھا؟
کپڑوں میں پیوند لگا تھا
مگر
نہایت صاف تھے
اس کے ننھےننھے سے گال آنسوؤں سے بھیگ چکے تھے
بہت سے لوگ اس کی طرف متوجہ تھے
اور
وہ بالکل بےخبر اللہ پاک سے باتوں میں لگا ھوا تھا
جیسے ہی وہ اٹھا
ایک اجنبی نے بڑھ کر اسکا ننھا سا ہاتھ پکڑا
اور پوچھا
اللہ پاک سے کیا مانگ رھے ھو؟
اس نے کہا کہ
میرے ابو مر گۓ ھیں
ان کےلئے جنت
میری امی ہر وقت
روتی رہتی ھے
اس کے لئے صبر
میری بہن ماں سے کپڑے مانگتی ھے
اس کے لئے رقم
اجنبی نے سوال کیا
کیا آب سکول جاتے ھو؟
بچے نے کہا
ہاں جاتا ھوں
اجنبی نے پوچھا
کس کلاس میں پڑھتے ھو؟
نہیں انکل پڑھنے نہیں جاتا
ماں چنے بنا دیتی ھے
وہ سکول کے بچوں کو فروخت کرتا ھوں
بہت سارے بچے مجھ سے چنے خریدتے ھیں
ہمارا یہی کام دھندا ھے
بچے کا ایک ایک لفظ میری روح میں اتر رھا تھا
تمہارا کوئ رشتہ دار
اجنبی نہ چاہتے ھوۓ بھی بچے سے پوچھ بیٹھا؟
امی کہتی ھے غریب کا کوئ رشتہ دار نہیں ھوتا
امی کبھی جھوٹ نہیں بولتی
لیکن انکل جب ھم
کھانا کھا رہے ھوتےہیں
اور میں کہتا ھوں
امی آپ بھی کھانا کھاؤ تو
وہ کہتی ھیں میں نے
کھالیا ھے
اس وقت لگتا ھے
وہ جھوٹ بول رھی ھیں.
بیٹا اگر گھر کا خرچ مل جاۓ تو تم پڑھوگے؟
بچہ:بالکل نہیں
کیونکہ تعلیم حاصل کرنے والے غریبوں سے نفرت کرتے ھیں
ہمیں کسی پڑھے ھوۓ نے کبھی نہیں پوچھا
پاس سے گزر جاتے ھیں
اجنبی حیران بھی تھا
اور
پریشان بھی
پھر اس نے کہا کہ
ہر روز اسی مسجد میں آتا ھوں
کبھی کسی نے نہیں پوچھا
یہاں تمام آنے والے میرے والد کو جانتے تھے
مگر
ہمیں کوئی نہیں جانتا
بچہ زور زور سے رونے لگا
انکل جب باپ مر جاتا ھے تو سب اجنبی بن جاتے ھیں
میرے پاس بچے کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا
ایسے کتنے معصوم ھوں گے
جو حسرتوں سے زخمی ھیں
بس ایک کوشش کیجۓ
اور
اپنے اردگرد ایسے ضروت مند
یتیموں اور بےسہارا کو
ڈھونڈئے
اور
ان کی مدد کیجئے
موبائل اور لوڈ کے دینے سے پہلے اپنے آس پاس کسی غریب کو دیکھ لیں
شاید اسکو آٹے کی بوری زیادہ ضرورت ھو
تصویر یا ویڈیو بھیجنے کی جگہ یہ میسج کم ازکم ایک یا دو گروپ میں ضرور شئیر کریں
خود میں اور معاشرے میں تبدیلی لانے کی کوشش جاری رکھیں جزاک اللہ
(ایک دفعہ شیر ضرور کیجیئے گا پلیز پڑھ کر)
السلام علیکم۔۔۔
چوک اعظم میں کوئی پڑھا لکھا لڑکا جو دفتری کام کرنا چاہتا ہو چوک اعظم میں تو ہم سے رابطہ کریں۔۔
شکریہ۔۔۔
Thanks 👍 Mustafai Volunteer Donor's..
Ramzan Rashn Package 📦📦📦📦
Eid Mubarak To All Muslim
کیا آپ ھمارے کام سے خوش ھیں۔۔۔۔
اپنی رائے ضرور دیں۔۔۔شکریہ
Assalam O Alaikum
Alhamdolillah Mustafai Volunteer Foundation Ne Is Maahe Ramzan Main Boht say Gharun Main Raashan Taqseem Kiya...Ma sha ALLAH Is Maah e Ramzan Ka Yeh Safar Mukammal Hua..Aur Next
In Sha ALLAH Zyada say Zyada Gharun ko support krny ki koshish krein ge aur hmara saath dene wale dost ehbaab jo k pakistan mn rehty hain aur khaas ker Overseas countries main jo dost rhty hain sbka bohat bohat shukeriya unhn ne hm per trust bahaal rakha aur hmari foundation ko support kiya aur In Sha ALLAH hamesha krty rahein ge..
Ma sha ALLAH Aap Sb bhai dost bhe iss Naik aur muhazab kaam ka hissa banein aur apne donations Zakaat sadqaa Mustafai volunteer Foundation ko Jama Karwaen..In sha ALLAH ❤️ Aapka diya hua sadqa kheraat Donation Zaroorat mand aur Safaid posh logn tk phnchaya jaaye ga....
Foundation k Members, Syed Aleem, Sohaib Rizwan Haider,Yaro Khan,Amir Candy, Matte Ullah,Hammad Ashraf,Hukam Khan,Asmat Sulimani, Awais Gujjar, Kamran Duggal, Khizer Kallu,Syed Sadam Hussain,Mudasir Sumra or Baqi Sab Jinu Ney Is Karay Kher May Hamri Madad Key In Sab Ka Dil Say Shukriya Ada Krty Heen....
Shukriya..
السلام علیکم جیسے کے آپ تمام احباب کو پتا ہے کہ ہم دو سالوں سے لگاتار غریبوں اور لاچاروں کی مختلف شکلوں میں مدد کرتے آرہے ہیں۔جو کے ہم اور صاحب حیثیت لوگوں پر ان کا قرض اور فرض ہے۔۔
انشاء اللہ اس رمضان المبارک میں بھی +200 گھروں میں راشن تقسیم کریں گے۔
آپ سب لوگوں سے درخواست ہے کہ اس ثواب کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے ان دوستوں کے ساتھ شیئر کریں جو ہماری مدد کر سکتے ہیں۔۔۔
03000577440...Jazz Cash
Assalam O Aaikum..
Umeed krta hn aap sb log kheriat se hun ge.
(Kachha Khoo) se taluq rakhney wala aik mazdoor aadmi jo ke sugar ka mareez hai aur uski taang ka operation hona hai uske poorey paun main zeher phel chuka hai sugar ka.bohat he mayoosi ka time hai us per.uski haalat bht khraab hai.Pehle vo Multan Hospital main admit tha lekin paisey na honey ki wajaah se uska ilaaj nh hu paa raha..Day by day uski haalat bigarti jaa rahe hai..
Aap sb bhaiun se appeal hai k usko support krein uski maddad krein aur insaaniyat ka saboot dein.Hmm InshAllah Mustafai volunteer Foundation ke logun se bhe appeal krty hain k voh bhe iss post ko Share kren or jtna hu sake us aadmi ko support krein..
Manjanib: Mustafai volunteer Foundation..
..03130626263...
03064607440...
﷽
جو مال و دولت موجود ہو اس کو خرچ کرنے میں کنجوسی کرنا گویا ایسا ہے جیسے اپنے معبود اور رزق پہنچانے والے کے ساتھ بد ظنی کا اظہار کرنا
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
احساس دنیا کا خوبصورت ترین اور طاقتور رشتہ ہے۔
ان جیسے محنت کش طبقے کو پہلے تعلیم کی ضرورت ہے اور اگر مانگ نہیں رہے تو پھر ان کی خودی سے تھوڑی سی مدد کر دیا کریں'
شکر الحمداللہ❤️
2nd)////Jhaeez Samaan Done////
شکریہ ان تمام لوگوں کا جنھوں نے اس کارے خیر میں حصہ ڈالا اور امید ہے اگے بھی اسی طرح غریبوں کی مدد کریں گے۔۔۔
مصطفائ وولنٹیرز فاؤنڈیشن
قارئین انسانیت کی خدمت کا کوئ مذہب, کوئ سیاست کوئ ذاتی مفاد نہیں ہوتا. انسانیت کی خدمت ان تمام عناصر سے بالاتر ہوتی ہے
مصطفائ وولنٹیرز فاؤنڈیشن ایک ایسی فاؤنڈیشن ہے جس کی کا مقصد خدمت انسانیت کے جذبہ کے تحت مقامی سطح پر ایسے وولنٹیرز یعنی رضاکارانہ طور پر اپنے اردگرد کے لوگوں کی مدد کر سکیں.
پاکستان کا ایک بڑا طبقہ بھوک,افلاس,غربت گو کہ بے روزگاری اور صحت کے مسائل سے دوچار ہے.اور یونیسکو ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی %66 آبادی غربت کی نچلی سطح پر زندگی گزار رہی ہے. جس کی بنیادی وجہ یہاں کا امیر طبقہ اپنی ذاتی مصروفیت یا دنیا داری کے تیز چکر میں دانستہ طور پر زکوتہ,صدقہ خیرات جیسے رکن سے غافل ہو جاتا ہے.
بڑھتی ہوئ بے روزگاری کئی ماؤں کے لال سے ان کی کتابیں چھین رہی ہے اور تعلیم جیسے ان سے روٹھ گئ ہے.چگواے بچے کے ہاتھ میں کتاب کی بجاۓ بھٹے کی اینٹ دیکھ کر اگر کسی کو رحم نہ آۓ تو وہ حاکم نہیں ہوتا لیکن مصطفائ وولنٹیرز فاؤنڈیشن ماضی میں بھی مقامی سطح پر ڈونیشنز کو اکٹھا کر کے ان مسائل پر خرچ کرتی رہی ہے مگر اب یہ فاؤنڈیشن ایسے رضاکار چاہتی ہے جو بے لوث ہو کر اس ملک و قوم کے ڈونیشنز کو درست سمت میں استعمال کر سکے.
مصطفائ وولنٹیرز فاؤنڈیشن روٹی اور تعلیم کے فروغ کے لیے کاشاں ہے اور غربت سے لڑنے کے لیے پرعزم ہے.. آنے والے دور میں انشا اللہ اس کے رضاکاروں میں اضافہ کیا جاۓ گا آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمارا یہ پیغام سوشل میڈیا کے صارفین تک پہنچائیں تاکہ ہم اپنا ڈیٹا اکٹھا کر کے اپنے قارئین کو دکھا سکیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور آپ کو کیا کرنا چاہییے.
ہم سے جڑے رہنے کے لیے ہمارا پیج وزٹ بھی کریں اور ہماری حاصلہ افزائ کے لیے لائک بھی
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو! آمین
https://www.facebook.com/mustafaivolunteerfoundation/
شکر الحمداللہ❤️
1000... Followers Done
Thanks for Supporting Us 💖
Be the first to know and let us send you an email when Mustafai Volunteer Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Send a message to Mustafai Volunteer Foundation:
Want your organization to be the top-listed Government Service?