JUI GH

JUI GH اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام اور ہر ظالم کی بغاوت پر مظلوم کی حمایت، شریعت محمدی کے لئے کوشش کرنا

عقیدہ ختم نبوت ضروریاتِ دین میں سے ہے، یہ ایسا عقیدہ ہے جس پر مسلمانانِ عالم متفق ہیں۔ یہ قرب قیامت کا دورہے۔ روز بروز نت نئے فتنے رونما ہورہے ہیں، جن میں ایک بہت بڑا فتنہ قادیانیت ہے۔پوری ملتِ اسلامیہ متفقہ طور پر قادیانیوں کو کافروں کی بد ترین قسم قرار دیتی ہے، اوربقول علامہ اقبال’’قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں‘‘ ۔ پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ نے 1974 میں قادیانیوں کو متفقہ طور پر غیر

مسلم اقلیت قرار دیا۔ اس کے بعد صدرِ پاکستان نے تعزیراتِ پاکستان میں دفعہ 298 بی اور 298 سی کا اضافہ کرتے ہوئے قادیانیوں کو شعائرِ اسلامی کے استعمال اورقادیانیت کی تبلیغ سے روک دیا۔

ڈیئر کوآرڈینیٹرز اضلاع و تحصیل ! وممبران ٹیم جےیوآئی سندھ تمام اضلاع اور تحصیلوں کے کوآرڈینیٹرز سے گزارش کی جاتی ہے کہ ا...
22/04/2026

ڈیئر کوآرڈینیٹرز اضلاع و تحصیل !
وممبران ٹیم جےیوآئی سندھ

تمام اضلاع اور تحصیلوں کے کوآرڈینیٹرز سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے ماتحت یوسیز اور یونٹس کوآرڈینیٹرز اور وہ اپنے ممبران کے فیس بک اکاؤنٹس کا روزانہ کی بنیاد پر باقاعدہ وزٹ یقینی بنائیں۔

اپنے ماتحت ساتھیوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً نشستوں کا اہتمام کریں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق ان کے ٹیکنیکل مسائل سنیں اور رہنمائی فراہم کریں۔ ساتھیوں کو ہر ہفتے قابلِ عمل ٹاسک دیں۔ جیسے ہمارے ھیش ٹیگ چل رہے ہوتے ہیں اسی طرح اپنے ضلع تحصیل اور یونٹس کے ھیش ٹیگ کیساتھ پوسٹ بلوانے کی مہم چلائیں ۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران اضلاع، تحصیلوں اور یونٹس کے کوآرڈینیٹرز کے فیس بک اکاؤنٹس کا بذات خود تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ کئی احباب کو ان کے اکاؤنٹس پر وزٹ کی اطلاع بھی موصول ہو چکی ہوگی۔ جہاں جہاں کمزوریاں پائی گئیں، متعلقہ کوآرڈینیٹرز والی پوسٹ میں مینشن کر کے نشاندہی کر دی گئی ہے فیس بک نوٹیفیکیشن لازمی چیک کرلیں ۔

پہلے مرحلے میں فیس بک کی کمزوریاں ختم کرنا ضروری ہے
روزانہ مرکزی، صوبائی اور قائدین کے آفیشل پیجز سے اپلوڈ ہونے والا تنظیمی مواد کم از کم دو جملوں کے ساتھ اپنے وال سے

19/04/2026

جمعیت علماء اسلام گڈاپ ٹائون کی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس آج جامعہ روضہ السلام مدنیہ شیدی گوٹھ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ٹاؤن کے امیر حضرت مولانا عبدالقیوم صدیقی صاحب نے کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا تلاوت کی سعادت محترم قاری عنایت اللہ عباسی صاحب نے حاصل کی اجلاس کی کارروائی قائم مقام جنرل سیکریٹری مولانا خالد محمود صاحب نے چلائی اجلاس میں عالمی امن اجتماع کے فنڈ کے حوالے سے یوسیز سے کارگردگی رپورٹ طلب کی گئی یوسیز نے فنڈنگ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اسکے بعد ٹائون کے امیر نے کام کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا اجلاس میں بڑی تعداد میں مجلس عمومی کے اراکین شریک تھے اجلاس سے مبلغ اسلام پروانہ جمعیت حضرت مولانا قاضی منیب الرحمٰن صاحب نے خصوصی خطاب کیا جاری کردہ شعبہ نشر و اشاعت جے یو آئی گڈاپ ٹائون

08/04/2026

کل سے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے پیشِ نظر، جذبۂ خیرسگالی کے تحت بروز جمعہ ہونے والے مظاہرے مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا پیغام لے کر ایک اہم وفد، جس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی، رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چوہدری شامل تھے۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔

وزیراعظم پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام سے درخواست کی کہ کل سے اسلام آباد میں ایران، امریکہ سمیت دنیا بھر سے مہمان آ رہے ہیں اور جنگ بندی کے لیے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش مزید آگے بڑھائی جائے گی، لہٰذا جمعیت علمائے اسلام جمعہ کے روز اعلان کردہ مظاہرے ملتوی کرے تاکہ دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا جا سکے۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومتی وفد کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمت کم کی جائے۔
جس پر حکومتی وفد نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند روز میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے جماعتی احباب سے مشاورت کے بعد اس یقین دہانی پر کہ جلد عوامی خدشات کو دور کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، اور اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے لیے جذبۂ خیرسگالی کے تحت بروز جمعہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔ مزید برآں، 12 اپریل 2026 کو مردان میں ہونے والے جلسۂ عام میں شرکت کی عوام سے اپیل کی، جہاں آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے ملک سمیت عالمِ اسلام کو امن و سلامتی نصیب فرمائے۔ آمین

06/04/2026

> پشاور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی اہم پریس کانفرنس
قائدِ جمعیت کا جرأت مندانہ اور عوامی ترجمانی پر مبنی اعلان

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر قائدِ جمعیت نے ایک جراتمندانہ اور دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کے روز پاکستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ صرف ایک احتجاج نہیں بلکہ عوام کے حق کی آواز بلند کرنے کی تحریک ہے۔ ہم ہرگز عوام کو مہنگائی کے اس طوفان میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ جمعیت ہمیشہ کی طرح آج بھی مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

قائدِ جمعیت نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ حکمرانوں تک یہ واضح پیغام پہنچ جائے کہ عوام اب مزید ظلم، ناانصافی اور مہنگائی برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ یہ احتجاج عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا،
* *

انا للہ وانا الیہ راجعون  شاعر ختم نبوت پروانہ جمعیت قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے دیرینہ ساتھی محترم سلمان...
21/02/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
شاعر ختم نبوت پروانہ جمعیت قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے دیرینہ ساتھی محترم سلمان گیلانی صاحب انتقال کرگئے

26/11/2025

‏آصف زرداری نے مختلف الزامات میں 8 سال جیل میں گزارے۔ 15 سال ان کو عدالتوں میں پیش کیا جاتا رہا، ان پر مختلف مقدمات تھے۔ آج وہ یکدم اس منصب پر فائز ہونے کے بعد ایسا معصوم انسان ہونے کا روپ دھار گیا کہ اب تاحیات اس پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہو سکے گا
امیر محترم

25/11/2025

اسلام آباد : امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ

25/11/2025

مولانا نے تو آج نون لیگ کو بھی لپیٹ دیا 🫣

18/11/2025
18/11/2025

سِلَہت، بنگلہ دیش میں عوامی عظیم اجتماع کے مناظر

18/11/2025

آہا فخر فخر فخر ❤️
بنگلہ دیش کی آنے والی نسلیں جب یہ سنیں گی کہ آپ کو قائدِ جمعیت کے دیدار کا شرف ملا تھا ❤️
> تو وہ مجھ سمیت آپ سب کو فخر اور عزت کی نگاہ سے دیکھیں گی 🌹
ایک بنگلہ دیش عالم نے قائدجمعیت کی موجودگی میں بہت بڑی بات کردی

Address

GULSHAN E HADEED
Karachi
75010

Telephone

+923133619246

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI GH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JUI GH:

Share