21/05/2026
اُمّ البنینؑ اسلامک اکیڈمی، ٹھٹھہ – تعمیر کا کام جاری
🏗️ تعمیر کے سفر کا ایک اور اہم مرحلہ…
الحمدللہ! ابتدائی مراحل کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد اب پلنتھ (Plinth) بیم (Beam) کی بھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ماہر کاریگروں کی نگرانی میں مضبوطی، معیار اور احتیاط کے ساتھ تعمیراتی عمل آگے بڑھ رہا ہے۔
یہ پیش رفت صرف ایک عمارت نہیں بلکہ ایک روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔
یہ ادارہ خواتین کے لیے ایک محفوظ، علمی اور روحانی ماحول فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔
📌 پروجیکٹ کی تفصیلات:
📍 کل رقبہ: 3,328 مربع فٹ
🏠 گراؤنڈ فلور: 5 کمرے (1 دفتر + 4 کمروں پر مشتمل محفوظ ہاسٹل)
🏢 پہلی منزل: کشادہ ہال، جو تعلیمی کلاسز، میلاد، مجالس اور کمیونٹی اجتماعات کے لیے استعمال ہوگا۔
اس عظیم منصوبے کو مکمل اور فعال کرنے کے لیے کم از کم 5 کڑور روپے درکار ہیں۔ آپ بھی اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں اور تعلیم و تربیت کے اس مشن کو آگے بڑھانے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں!
🤲 اپنی دعاؤں اور عطیات کے ذریعے ہمارا ساتھ دیں!