DHQ Hospital Uthal Lasbela

DHQ Hospital Uthal Lasbela Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DHQ Hospital Uthal Lasbela, Government Organization, Near Jamoot Colony Uthal,, Uthal.

09/07/2026

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال اوتھل کا تفصیلی دورہ کیااور ہسپتال میں بلوچستان سوشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹیو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنرلسبیلہ نےBSDI کے تحت ہسپتال میں ہونے والے مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پرایکیسئن بی اینڈ آر بلڈنگ خلیل احمدبلوچ ایم ایس ڈاکٹراویس واجد اور SDO عبدالطیف نےڈپٹی کمشنرلسبیلہ کو DHQہسپتال اوتھل میں جاری تعمیراتی ومرمتی منصوبے کی رفتار، معیار اور تکمیل کی مدت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہاکہ عوامی مفاد کے ان منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور انہیں مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنرنےکہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر ایڈیڈیشنل ڈپٹی کمشنرلسبیلہ سراج احمدبلوچ بھی انکے ہمراہ تھے۔

08/07/2026

*ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ کی زیر صدارت ای پی آئی (EPI) ٹاسک فورس کمیٹی کا اہم اجلاس*
*لسبیلہ*::*7جولائ 2026* ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ
*سراج احمد بلوچ* کی زیر صدارت ای پی آئی *(EPI)* ٹاسک فورس کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں بچوں کی حفاظتی ٹیکہ جات *(ویکسینیشن)* کی صورتحال اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرلسبیلہ ڈاکٹرقمررونجھو،ایم ایس DHQ,ہسپتال اوتھل ڈاکٹر اویس واجد،عالمگیر بلوچ،اسسٹنٹ ڈی سی آفس عبدالرزاق رونجھو،جمیل احمد اور محمد اسلم برہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے نمائندوں کی جانب سے ای پی آئی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بچوں کو مختلف مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے لگائی جانے والی ویکسینز کے اہداف اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر *سراج احمد بلوچ* نے بچوں کی صحت اور حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بچوں کو باقاعدگی سے ویکسین فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ انہیں مختلف مہلک اور وبائی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے محکمہ صحت کے آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں کے کورس سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوامی شعور بیدار کرنے پر بھی زور دیا۔

Address

Near Jamoot Colony Uthal,
Uthal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital Uthal Lasbela posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share