31/03/2026
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول میں قائم میٹرک کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل و انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے حاضری شیٹ، رول نمبر سلپ کے مطابق سیٹنگ پلان، سوالیہ پرچوں اور جوابی کاپیوں کی جانچ پڑتال کی۔
ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مرکز میں موجود طلبہ سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی دریافت کیا، جس پر طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے امتحانی عمل کو مکمل طور 100 انداز میں جاری ہیں اور کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ امتحانی مراکز کے 100 میٹر کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ موبائل فون، کتابیں اور دیگر مواد امتحانی مراکز میں لانے پر مکمل پابندی ہے جبکہ نقل اور غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کے باہر ہجوم اور بدنظمی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔