04/09/2026
آج ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری (مردانہ)، تحصیل وہاڑی، جناب محمود الحسن لاشاری نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری (مردانہ)، وہاڑی، جناب مہر محمد جاوید صاحب کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول قادر واہ، مرکز دانیوال (مردانہ)، وہاڑی کا اچانک معائنہ کیا۔
دورانِ معائنہ سکول کی مجموعی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی۔ سکول میں صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور مجموعی انتظامی امور کے حوالے سے متعدد خامیاں مشاہدے میں آئیں۔
اس صورتحال پر ہیڈ ٹیچر اور تمام سٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں کہ نشاندہی کی گئی تمام خامیوں کو بلا تاخیر دور کیا جائے اور سکول میں صفائی ستھرائی، نظم و ضبط، حاضری، تعلیمی ماحول اور انتظامی امور کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے۔
ہیڈ ٹیچر اور متعلقہ سٹاف کو واضح طور پر ہدایت کی گئی کہ آج سہ پہر 3:00 بجے دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری مردانہ) میں حاضر ہو کر اصلاحی اقدامات اور موجودہ صورتحال سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کریں۔
واضح کیا گیا کہ آئندہ معائنہ کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت، سستی یا عدم تعمیل ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سکول کی صورتحال کی مسلسل اور سخت مانیٹرنگ جاری رہے گی۔
Markaz Dana Ibrahim-Vehari Official
District Education Authority Vehari
School Education Information
Rana Sikandar Hayat
GPS MC D-Block Vehari
Markaz Chakrala Schools, Tehsil and District Vehari
سرکاری سکول، معیاری سکول
Govt. Primary School 9/WB Vehari
Govt Elementary Afternoon School 95/WB
GPS 65/ WB Vehari
GPS Mouza Mohal
Govt.P/S 157/wb Vehari Punjab
DTE Punjab DSD
School Education Department, Government of the Punjab
District Education Officer -SE- Vehari
District Education Officer EE-W Vehari
Deputy District Education Officer Male Fort Abbas