Wadh Students Library

Wadh Students Library Wadh Students Library is a Non Govt and Non Profit Library Situated in Tehsil Wadh of Distt.Khuzdar,

*ڈاکٹر عبدالحفیظ سرپرہ صاحب*، جو کہ شعبۂ پاکستانی زبانیں، نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے وابستہ ہیں، نے براہوئی زبان و ادب ...
26/12/2025

*ڈاکٹر عبدالحفیظ سرپرہ صاحب*، جو کہ شعبۂ پاکستانی زبانیں، نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے وابستہ ہیں، نے براہوئی زبان و ادب کے فروغ کے لیے ایک نہایت قابلِ قدر علمی خدمت انجام دی ہے۔ ان کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب “براہوئی آڑ لوزاک” ایک اہم اور منفرد کاوش ہے، جس میں (Brahui Pair of Words) کو نہایت محنت، سلیقے اور تحقیقی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب نہ صرف زبان کے طلبہ بلکہ محققین اور براہوئی ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بھی ایک قیمتی سرمایہ ہے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ سرپرہ صاحب کا یہ علمی کام براہوئی زبان کی بقا، ترقی اور معیاری تحقیق کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔ ایسی تصانیف زبانوں کو زندہ رکھتی ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے علمی راستے ہموار کرتی ہیں۔ ہم یعنی وڈھ اسٹوڈنٹس لائبریری اس بہترین کاوش پر مصنف کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے، لگن اور علمی بصیرت کے ساتھ براہوئی زبان و ادب کی خدمت کرتے رہیں۔
Hafeezullah Sarparah

مدد کی اپیل ہے ۔وڈھ اسٹوڈنٹس لائیبریری ۔2020 میں کورونا وائرس نے پوری عالم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔وائرس کی انسداد کی خ...
08/12/2025

مدد کی اپیل ہے ۔

وڈھ اسٹوڈنٹس لائیبریری ۔

2020 میں کورونا وائرس نے پوری عالم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
وائرس کی انسداد کی خاطر مختلف ممالک کے مارکیٹس، عالمی منڈیاں اور تعلیمی ادارے بھی بند ہوئیں ۔

تو انہی مشکل حالات میں بھی بلوچستان کے نوجوانوں نے اپنی قومی و علمی چراغ کو روشن کرنے کےلیے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی مدد آپ کی تحت لائبریریوں کا قیام عمل لائے گئیں ۔

وڈھ کے نوجوانوں کے کئی سالوں سے بُنیے ہوئے خواب کی تعبیر ہونے کی وقت آگئی ۔

تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے مختلف اداروں سے منسلک طلبہ نوجوانوں نے ملکر اپنی مدد آپ کی تحت وڈھ اسٹوڈنٹس لائیبریری کو عوامی و سماجی اور سرکاری و غیر سرکاری شخصیتوں کی تعاون اور اپنی جہد مسلسل سے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ۔

اس وقت کی اسسٹنٹ کمشنر خضدار محترم ترم جناب ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے جوش و جذبے کیساتھ اپنے ہاتھوں سے افتتاح کی ۔

اس لہر میں بننے والی مختلف لائیبریریاں مستقل لائحہ عمل تیار نہ کرنے کی وجہ سے غیر فعال ہوئے ہیں ۔
الحمدللہ
وڈھ اسٹوڈنٹس لائیبریری قیام سے آج تک فعال ہے پوری آب وتاب سے ۔
لیکن ابھی لائبریری میں پڑھنے والوں کو ایک مسئلہ درپیش ہے ۔
وہ بجلی کی اس ٹھٹھرتی ہوئی سردی میں اسٹوڈنٹس سفر کرکے آتے ہیں لیکن اندر سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیک طرح نہیں پڑھ سکتے ہیں ۔

اسٹڈی ہال سردی کی وجہ سے بیٹھنے کی قابل نہیں۔
اور لائبریری میں گیزر نہ ہونے کی وجہ بھی طلبہ کو ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے میں سخت دقت ہوتی ہیں ۔

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نہ لائٹ نہ ہیٹر نہ گرم پانی کی سہولت ۔

لائیبریری کمیٹی چاہتے ہیں کہ سولر پینل نصب کیا جائے انرجی کی مستقل حل کےلیے ۔

آپ کو معلوم ہونا چاہئے وڈھ اسٹوڈنٹس لائیبریری کو طلبہ اپنی مدد آپ کے تحت فی سبیل اللّٰہ چلارہے ہیں ۔
تو ان کے پاس اتنے وسائل نہیں وہ سولر سسٹم نصب کریں ۔
آپ لوگوں سے مدد کی اپیل ہیں۔

Weitten by: M younus Abid

A library is a Hospital for the mind.
06/12/2025

A library is a Hospital for the mind.

وڈھ۔اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزارزئی کا اسٹوڈنٹس لائبریری وڈھ کا دورہآج اسسٹنٹ کمشنر وڈھ، اکبر علی مزارزئی نے اسٹوڈنٹس ...
10/07/2025

وڈھ۔اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزارزئی کا اسٹوڈنٹس لائبریری وڈھ کا دورہ

آج اسسٹنٹ کمشنر وڈھ، اکبر علی مزارزئی نے اسٹوڈنٹس لائبریری وڈھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائبریری میں موجود طلباء سے ملاقات کی اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مطالعہ میں مشغول نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی مشکلات سنیں۔

اس موقع پر اسٹوڈنٹس لائبریری کی انتظامیہ نے پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل کے بلوں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے لائبریری کا پی ٹی سی ایل بل اپنے ذمے لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ کے بل وہ خود ادا کریں گے۔

اپنی گفتگو میں اسسٹنٹ کمشنر اکبر علی مزارزئی نے کہا کہ علم و شعور اور آگاہی کے فروغ کے لیے کام کرنے والے ہر فرد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس ادارے کو وڈھ کے نوجوانوں کے لیے ایک قیمتی نعمت قرار دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہاس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو سکے۔

کتاب علم کا وہ خزانہ ہے جو صدیوں سے انسان کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھے ہوئے ہے۔ یہ نہ صرف معلومات کا ذریعہ ہے بلکہ فکر...
26/09/2024

کتاب علم کا وہ خزانہ ہے جو صدیوں سے انسان کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھے ہوئے ہے۔ یہ نہ صرف معلومات کا ذریعہ ہے بلکہ فکر و خیال کو وسیع کرنے اور انسان کے شعور کو بڑھانے کا بھی ذریعہ ہے۔ کتابیں ہمیں مختلف موضوعات پر گہرائی سے سوچنے پر مجبور کرتی ہیں اور نئے خیالات کو جنم دیتی ہیں۔ دنیا میں جتنی بھی ایجادات اور دریافتیں ہوئی ہیں، ان کے پیچھے کسی نہ کسی کتاب یا تحریر کا کردار ہوتا ہے۔

کتابیں ہمارے اخلاقی اور معاشرتی اقدار کو مضبوط کرتی ہیں۔ وہ ہمیں اپنے ماضی، ثقافت، اور تاریخ سے روشناس کراتی ہیں۔ ایک اچھی کتاب ہمیں زندگی کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے اور ہمیں اپنی زندگی کے فیصلے بہتر طریقے سے کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔

آج کے جدید دور میں، جہاں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے کتابوں کو موبائل فونز اور کمپیوٹرز پر لے آیا ہے، وہاں بھی مطالعہ کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔ ای بکس اور آن لائن لائبریریز نے کتابوں تک رسائی کو اور بھی آسان بنا دیا ہے، لیکن کاغذی کتاب کی خوشبو اور اس کا لمس آج بھی انسان کی یادداشت میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ہمیں دوسروں کے تجربات سے سیکھنے کا موقع دیتی ہے۔ ہم زندگی میں وہ غلطیاں نہیں دہراتے جو دوسروں نے کی ہوں، اور ان کی کامیابیاں ہمیں حوصلہ دیتی ہیں۔ کتابوں کے ذریعے ہم کسی بھی دور، کسی بھی معاشرت، اور کسی بھی علاقے میں جا سکتے ہیں اور وہاں کی زندگی کو محسوس کر سکتے ہیں۔

مطالعہ کرنے کی عادت انسان کو نہ صرف علم سے مالا مال کرتی ہے بلکہ اسے بہتر انسان بناتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی زندگی میں کتابوں کو ایک اہم مقام دیں اور ان سے دوستی کریں تاکہ ہم زندگی میں کامیاب اور با شعور انسان بن سکیں۔

وڈھ اسٹوڈنٹس لاٸبریری. .


Naeem Baloch

08/08/2022
Wadh Students Library📍 Near PTCL Exchange, Hospital Road Wadh Distt. Khuzdar
16/07/2022

Wadh Students Library
📍 Near PTCL Exchange, Hospital Road Wadh Distt. Khuzdar

وڈھ، سنگت ممتاز بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس وڈھ اسٹوڈنٹس لاٸبریری میں منعقدوڈھ اسٹوڈنٹس لاٸبریری وڈھ کی جانب سے سنگت م...
22/05/2022

وڈھ، سنگت ممتاز بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس وڈھ اسٹوڈنٹس لاٸبریری میں منعقد

وڈھ اسٹوڈنٹس لاٸبریری وڈھ کی جانب سے سنگت ممتاز بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا تعزیتی ریفرنس وڈھ اسٹوڈنٹس لاٸبریری کے اسٹڈی ہال میں منعقد کیا گیا جس میں طلبہ سمیت اساتذہ اور ہم فکر دوستوں نے شرکت کی شرکاء نے سنگت ممتاز بلوچ کی زندگی کے مختلف پہلوٶں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ ممتاز بلوچ اس معاشرے کا ایک فکری اور مستقبل کےلیے مثبت سوچ رکھنے والے نوجوان طلبہ میں سے ایک طالب علم تھا وہ اس معاشرے کو تعلیم کے نور سے منور کرنے کےلیے ہر وقت کوشاں تھا جس کی تعلیم سے محبت اور کتابی کلچر کو پروان چڑھانے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جاٸیں گی تعزیتی ریفرنس میں شرکت کرنے والوں میں لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے لیکچرار نوربخش بلوچ، لیکچرار عبدالغفاربلوچ،ڈاکٹر عبدالعزیز بلوچ ،ہاٸی سکول وڈھ کے ٹیچر رمضان صابر مینگل، خالد عزیز ، اور وڈھ اسٹوڈنٹس لاٸبریری کے مینیجمنٹ کمیٹی کے ساتھیوں نے شرکت کی

وڈھ: وڈھ اسٹوڈنٹس لاٸبریری کی جانب سے لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس میں "مطالعے کی اہمیت "کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کی...
18/03/2021

وڈھ:

وڈھ اسٹوڈنٹس لاٸبریری کی جانب سے لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس میں "مطالعے کی اہمیت "کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مخلتف علمی شخصیات اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جس کے مہمان خاص ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکيشن وڈھ طارق بلوچ، ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہاٸی سکول وڈھ جناب شمس الحق مینگل، وڈھ یونیورسٹی کے پروفیسر جناب طارق جان، فرید مینگل، پروفيسر رشید بلوچ ، واحد انور ، طالب علم وحید انجم بلوچ ، عمر بلوچ اور دیگر مکتبہ فکر شخصیات نے شرکت کی۔

شرکاء نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ لاٸبریریز ہونا ہمارے معاشرے کیلیے اہم اور ضروری ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنے کورس کے ساتھ ساتھ جرنل اسٹڈیزکو بھی اپنے لیے ضروری سمجھیں، جو علم ہم لاٸبریریز سے سیکھتے ہیں وہ ہم کسی جگہ سے حاصل نہیں کرسکتے ہیں ہم سب مل کر لاٸبریز بناٸیں اور اپنے لاٸبریریز کو کامیاب بناٸیں انہیں زندہ و جاویداں رکھیں.

Global Books Import has donated such wonderful collection of books to Wadh Students Library. We are highly thankful to t...
17/09/2020

Global Books Import has donated such wonderful collection of books to Wadh Students Library. We are highly thankful to the global books import for such a readable collection.

15/09/2020

تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وڈھ اسٹوڈنٹس لائبریری کی ممبرشپ شروع کردی گئی ہے، ممبرشپ کے خواہشمند طلباء وڈھ اسٹوڈنٹس لائبریری نزد پی ٹی سی ایل ایکسچینج تشریف لائیں۔
مزید معلومات کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں
03333264194

Address

Wadh City, Near PTCL Exchange
Wadh
0000

Telephone

+923333264194

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wadh Students Library posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Wadh Students Library:

Share

Category