24/07/2026
واہ کینٹ کا ایک اور سپوت وطنِ عزیز پر قربان
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
غوثیہ مسجد جلالہ روڈ، نواب آباد، واہ کینٹ کے مؤذن استاد صوفی انور صاحب کے فرزند شہید ضیاء انور وطنِ عزیز کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
شہید ضیاء انور نے اپنی جان کی قربانی دے کر اس دھرتی کی حرمت، امن اور سلامتی کے لیے ایک ناقابلِ فراموش مثال قائم کی۔ ان کی یہ عظیم قربانی ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے حب الوطنی، بہادری اور ایثار کی روشن علامت بنے گی۔
اپنا واہ کی پوری ٹیم شہید ضیاء انور کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
"وطنِ عزیز پر قربان ہونے والے شہداء ہماری آزادی، امن اور وقار کی ضمانت ہیں۔ قوم اپنے ہر شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔