05/08/2026
اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ڈاکٹر انس سعید کی ہدایت پر ٹیکسلا چوک میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی ریڑھی بانوں اور رکشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سڑک اور چوک کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک کرایا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی راستوں پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے آپریشنز آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گے۔
صاف ستھرا، منظم اور تجاوزات سے پاک ٹیکسلا — ضلعی انتظامیہ کا عزم۔