South Waziristan Lower Police wana.

South Waziristan Lower Police wana. ⏩️DPO HASAN SHAH PSP⏪️

⏺️𝙎𝙊𝙐𝙏𝙃 𝙒𝘼𝙕𝙄𝙍𝙄𝙎𝙏𝘼𝙉 𝙇𝙊𝙒𝙀𝙍 POLICE⏺️

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس ملک بھر کی طرح ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر میں بھی 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے اور قومی ول...
14/08/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس
ملک بھر کی طرح ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر میں بھی 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے اور قومی ولولے کے ساتھ منایا گیا۔
جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز وانا پولیس لائن میں ختم القرآن اور خصوصی دعاؤں سے ہوا، جہاں ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، امن و استحکام اور شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر شاہ حسن (PSP)، ڈپٹی کمشنر مسرت زمان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رضوان برکی، ملک جمیل خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اصغر علی شاہ سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں، علاقائی مشران، بچوں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے دوران قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی اور وطنِ عزیز سے تجدیدِ وفا کا عزم کیا گیا۔ اس موقع پر شجرکاری بھی کی گئی، جبکہ جشنِ آزادی کی مناسبت سے پیدل ریلی اور پولیس گاڑیوں کی خصوصی ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے قومی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

جنوبی وزیرستان لوئر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں ڈی پی او شاہ حسن نے نقد انعامات تقسیم کئے...
13/08/2026

جنوبی وزیرستان لوئر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں ڈی پی او شاہ حسن نے نقد انعامات تقسیم کئے۔

جنوبی وزیرستان لوئر : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر شاہ حسن نے جمعرات کے روز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران، ایس ایچ اوز اور پولیس کانسٹیبلز میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر ہیڈکوارٹرز وانا کے ڈی ایس پی اصغر علی شاہ ، ڈی ایس پی نادر خان وزیر سمیت پولیس کے دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔ ڈی پی او شاہ حسن نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کی خدمات کو سراہا اور انہیں نقد انعامات سے نوازا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شاہ حسن نے کہا کہ پولیس اہلکار عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات قیامِ امن اور جرائم کی روک تھام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

ڈی پی او نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے اور قانون کے مطابق ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ڈی پی او شاہ حسن نے کہا کہ پولیس فورس کا بنیادی مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں اور پولیس چوکیوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے اور کسی بھی شکایت کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ فورس میں محنت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو فروغ دیا جا سکے۔

ڈی پی او شاہ حسن نے کہا کہ موجودہ حالات میں پولیس اہلکاروں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، اس لیے انہیں اپنی ڈیوٹی مزید محنت، نظم و ضبط اور جذبۂ خدمت کے ساتھ انجام دینی چاہیے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او شاہ حسن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران، ایس ایچ اوز اور کانسٹیبلز میں نقد انعامات تقسیم کیے اور انہیں مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس: پریس ریلیز:امروز مورخہ: 12/08/2026ڈی پی او شاہ حسن (PSP) کا شولام پولیس کمپلیکس کا دورہڈی پی ...
12/08/2026

ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ: 12/08/2026
ڈی پی او شاہ حسن (PSP) کا شولام پولیس کمپلیکس کا دورہ
ڈی پی او ساؤتھ وزیرستان لوئر شاہ حسن (PSP) نے شولام پولیس کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں ڈی پی او آفس، ایلیٹ فورس، پولیس سہولت مرکز و لائسنس برانچ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
ڈی ایس پی برمل نادر خان وزیر نے ڈی پی او کو علاقے کی سیکیورٹی صورتحال اور پولیس امور پر بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران و اہلکاروں کو مکمل الرٹ، مؤثر نگرانی اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی۔
ڈی پی او نے پولیس سہولت مرکز و لائسنس برانچ میں ریکارڈ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے شفاف اور بروقت عوامی خدمات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں وانا پولیس لائن میں ملک جمیل خان سے ملاقات کی، جس میں امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیسپریس ریلیزامروز مورخہ: 11/08/2026نئے تعینات ڈی پی او شاہ حسن (PSP) کا پرتپاک خیرمقدم اور قو...
11/08/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس
پریس ریلیز
امروز مورخہ: 11/08/2026
نئے تعینات ڈی پی او شاہ حسن (PSP) کا پرتپاک خیرمقدم اور قوم ڈسی خیل و قوم کرمز خیل کے مابین زمینی تنازعہ کے حوالے سے اہم جرگہ
آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر شاہ حسن (PSP) اور ڈپٹی کمشنر مسرت زمان کی زیرِ صدارت قوم ڈسی خیل اور قوم کرمز خیل کے مابین جاری زمینی تنازعہ کے حوالے سے اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اصغر علی شاہ سمیت دونوں اقوام کے ذیل مشران نے شرکت کی۔
جرگہ کے دوران دونوں اقوام کے مشران نے زمینی تنازعہ سے متعلق اپنے مؤقف اور تحفظات ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کے سامنے پیش کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او شاہ حسن (PSP) اور ڈپٹی کمشنر مسرت زمان نے مشران کا مؤقف تفصیل سے سنا اور معاملے کو باہمی مشاورت، افہام و تفہیم اور پرامن طریقہ کار کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
جرگہ میں *ملک مصنر خان، ملک رافیق، ملک دریا خان، ملک بنگلہ خان، ملک محمد عمر، ملک عجب خان، ملک عبدلخالق، ملک گل رے جان، ملک حاجی محمد، ملک زارے جان، ملک موسیٰ جان، ملک اکرام، ملک خاتم، ملک جان محمد، ملک بادشاہ ہی خان، ملک محمد اسلم اور ملک محمد حیات* نے شرکت کی۔
جرگہ کے دوران باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ معاملے پر مزید غور و خوض اور پیش رفت کے لیے 21 اگست 2026 کو دوبارہ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔
اسی دوران پولیس لائن میں قائم ڈی آر سی آفس میں ڈی آر سی کمیٹی کے ممبران نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او شاہ حسن (PSP) کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر *ملک محمد خان، ملک محمود اور ملک بہادر خان* نے ڈی پی او شاہ حسن (PSP) کو ہار پہنائے اور انہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
ڈی آر سی ممبران نے ڈی پی او شاہ حسن (PSP) کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ضلع میں امن و امان کے استحکام، عوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مزید مؤثر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔
ڈی پی او شاہ حسن (PSP) نے ڈی آر سی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون اور باہمی اعتماد پائیدار امن کی بنیاد ہیں، اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیتی رہے گی۔
ترجمان:
ساوتھ وزیرستان لوئر پولیس

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:پریس ریلیز:امروز مورخہ: 11/08/2026*ڈی پی او شاہ حسن (PSP) کی زیرِ صدارت وانا پولیس لائن می...
11/08/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ: 11/08/2026
*ڈی پی او شاہ حسن (PSP) کی زیرِ صدارت وانا پولیس لائن میں اہم اجلاس، پولیس امور اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ*
آج وانا پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر شاہ حسن (PSP) کی زیرِ صدارت پولیس کے مختلف شعبہ جات کے افسران و انچارجز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اصغر علی شاہ، ڈی ایس پی برمل نادر خان، ڈی ایس بی انچارج ذبیح اللہ خان، ڈی آر سی انچارج، لائسنس برانچ انچارج، آئی ٹی انچارج، پولیس سہولت مرکز انچارج، او ایس آئی، سپرنٹنڈنٹ، شہداء پولیس ڈیسک انچارج، ریڈر ڈی پی او سمیت دیگر متعلقہ افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پولیس کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، انتظامی امور، دفتری نظم و ضبط، عوامی سہولیات، پولیس سروسز کی فراہمی، زیرِ التواء امور اور متعلقہ برانچز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او شاہ حسن (PSP) نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میں ہر شعبہ اپنی جگہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور تمام برانچز کی مؤثر کارکردگی مجموعی طور پر ایک مضبوط، منظم اور عوام دوست پولیس نظام کی بنیاد بنتی ہے۔
انہوں نے تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانت داری، فرض شناسی، نظم و ضبط، میرٹ اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ سرانجام دیں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ عوامی شکایات اور مسائل کا بروقت ازالہ، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔ کسی بھی شہری کو بلاوجہ انتظار یا غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیس سہولت مرکز، لائسنس برانچ اور دیگر عوامی سروسز فراہم کرنے والے شعبہ جات میں شہریوں کو آسان، شفاف اور بروقت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او شاہ حسن (PSP) نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس کو مزید منظم، فعال، مؤثر اور عوام دوست پولیس فورس بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جائے گا۔
انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ٹیم ورک، باہمی رابطے، بہترین انتظامی صلاحیت اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید بہتر بنائیں تاکہ پولیس کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی جا سکے اور عوام کے اعتماد کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر ڈی پی او شاہ حسن (PSP) نے تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ قانون کی بالادستی، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور شہریوں کو بہترین پولیس خدمات کی فراہمی کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہوئے پوری محنت، اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔
ترجمان:
ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:پریس ریلیز:امروز مورخہ:07/08/2026ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر کے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ...
07/08/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ:07/08/2026
ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر کے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، جناب شاہ حسین (PSP) کی وانا پولیس لائن آمد پر ایک باوقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اصغر علی شاہ اور ڈی ایس پی برمل نادر خان وزیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر قبائلی روایات اور مقامی اقدار کے احترام میں ڈی ایس پی برمل نادر خان وزیر نے معزز ڈی پی او کو روایتی پگڑی پہنائی، جو عزت، اعتماد اور نیک تمناؤں کی علامت ہے۔
بعد ازاں وانا پولیس لائن میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہ حسین (PSP) کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سلامی کے معائنے کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس کی کمان سنبھالنے کے فرائض کا آغاز کیا۔
اس موقع پر پولیس افسران نے جناب شاہ حسین (PSP) کو ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی مدبرانہ قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام دوست وژن کی بدولت ضلع میں امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی، مؤثر پولیسنگ اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔
ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ معزز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی قیادت میں عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی مؤثر روک تھام اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانت، لگن اور جذبۂ خدمت کے ساتھ انجام دیتی رہے گی۔
ترجمان:
ساوتھ وزیرستان لوئر پولیس

05/08/2026

اج05اگست2026یوم شہدائے پولیس

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیسپریس ریلیز:امروز مورخہ: 05/08/20265 اگست — یومِ شہدائے پولیسیومِ شہدائے پولیس کے موقع پر وا...
05/08/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس
پریس ریلیز:
امروز مورخہ: 05/08/2026
5 اگست — یومِ شہدائے پولیس
یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر وانا SWS کیمپ جرگہ ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس کے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب میں چیف گیسٹ کرنل کمانڈنٹ SWS بریگیڈ بریگیڈیئر وقاص محمود نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی سی ٹی ڈی گل رؤف خان، ڈی ایس پی وانا سرکل اصغر علی شاہ، کرنل مغاذ (88 لائٹ)، ایس ایم کمانڈنٹ ناصر، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ وزیرستان لوئر مسرت زمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرت خالد برکی، اسسٹنٹ کمشنر وانا رضوان برکی سمیت معزز ملک مشران، عمائدین علاقہ، شہداء کے اہلِ خانہ، ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس کے افسران و جوانوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران شہداء کے لواحقین اور غازیوں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ چیف گیسٹ بریگیڈیئر وقاص محمود نے اپنی جانب سے شہداء کے اہلِ خانہ اور غازیوں میں نقد مالی معاونت بھی تقسیم کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر وقاص محمود، ڈپٹی کمشنر مسرت زمان، ملک جمیل توجے خیل، ملک شہریار خوجل خیل اور ملک عزیز اللہ کاکا خیل نے کہا کہ پولیس کے شہداء اور غازی قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، جنہوں نے وطنِ عزیز پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سب متحد ہو کر دہشتگردی جیسے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے، امن کے قیام کے لیے اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھائیں گے اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔
ترجمان:
ساوتھ وزیرستان لوئر پولیس

Address

Wana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when South Waziristan Lower Police wana. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share