Pakistan People Party Youth Wing Wana STWD

Pakistan People Party Youth Wing Wana STWD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan People Party Youth Wing Wana STWD, Political Party, Wana.

وانا : پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی صدر امان اللہ وزیر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یور...
09/07/2026

وانا : پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی صدر امان اللہ وزیر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) کے طرز پر جدید گردوں کے ہسپتال کے قیام کو صحت کے شعبے میں ایک تاریخی اور انقلابی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان بلکہ جنوبی اضلاع اور پورے خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جدید طبی مرکز کے قیام سے گردوں کے امراض میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو معیاری، بروقت اور جدید طبی سہولیات اپنے ہی خطے میں دستیاب ہوں گی، جس سے انہیں علاج کی غرض سے دور دراز شہروں کے سفر، اضافی اخراجات اور مشکلات سے نجات ملے گی۔

امان اللہ وزیر نے اس عوامی فلاحی منصوبے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان رہنماؤں نے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مسلسل کاوشیں، ذاتی دلچسپی اور مؤثر کردار انتہائی اہم رہا، جس پر وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

ضلعی صدر امان اللہ وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ جدید ہسپتال گردوں کے مریضوں کے لیے معیاری علاج کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا اور جنوبی وزیرستان سمیت ملحقہ اضلاع کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے اور صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

وانا : سابق صدر وانا چیئرمینز اتحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے سینئر رہنما احمد وزیر نے مطالبہ کیا ہ...
08/07/2026

وانا : سابق صدر وانا چیئرمینز اتحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے سینئر رہنما احمد وزیر نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے لاجسٹک آفیسر بابر اور اسسٹنٹ لاجسٹک آفیسر کے خلاف سامنے آنے والے الزامات کی غیر جانبدارانہ، شفاف اور فوری تحقیقات کرائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شکایات کے مطابق ہسپتال میں بعض ڈاکٹروں کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، جس کے باعث متعدد ڈاکٹر اپنی خدمات ترک کرنے پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ الزامات بھی سامنے آئے ہیں کہ سرکاری رہائش گاہیں قواعد و ضوابط کے برعکس غیر متعلقہ افراد اور بعض پولیس اہلکاروں کے حوالے کی گئی ہیں، جس سے انتظامی بے ضابطگیوں اور سیکیورٹی سے متعلق خدشات جنم لے سکتے ہیں۔

احمد وزیر نے کہا کہ متعلقہ افسران پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور انتظامی بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں، جن کی مکمل اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ الزامات بے بنیاد ثابت ہونے کی صورت میں حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ تمام شکوک و شبہات کا خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ عوام کو شفاف، محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ریاست اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

اپیل برائے عوام الناس3 جولائی، بروز جمعہتمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل ہے کہ ضلعی عدالتوں کے بذریعہ ویڈ...
30/06/2026

اپیل برائے عوام الناس

3 جولائی، بروز جمعہ

تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل ہے کہ ضلعی عدالتوں کے بذریعہ ویڈیو لنک افتتاحی پروگرام اور اظہارِ تشکر ریلی میں بھرپور شرکت کریں، تاکہ قومی ذمہ داری، وطن سے محبت اور بے لوث جذبے کا عملی اظہار کیا جا سکے۔

عمران مخلص وزیر
ضلعی جنرل سیکرٹری
پاکستان پیپلز پارٹی، جنوبی وزیرستان لوئر

پریس کانفرنس کا اعلانڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا سے متعلق ایک اہم پریس کانفرنس کل صبح 10:00 بجے وانا پریس کلب میں منعقد...
30/06/2026

پریس کانفرنس کا اعلان

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا سے متعلق ایک اہم پریس کانفرنس کل صبح 10:00 بجے وانا پریس کلب میں منعقد ہوگی۔

تمام معزز صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔

شکریہ

امان اللہ خان وزیر
صدر، پاکستان پیپلز پارٹی، جنوبی وزیرستان لوئر

خواب وہ نہیں جو نیند میں آئیں، خواب وہ ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے۔ آصفہ بھٹو زرداریاپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے حو...
26/04/2026

خواب وہ نہیں جو نیند میں آئیں، خواب وہ ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے۔ آصفہ بھٹو زرداری

اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے حوصلہ، محنت اور یقین ضروری ہے۔ پاکستان کے نوجوان ہی اس ملک کا روشن مستقبل ہیں

آپ کے خواب کیا ہیں؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں اور اس پیغام کو آگے شیئر کریں

علی وزیر کی دوبارہ گرفتاری انتہائی غیرجمہوری اور قابل مذمت اقدام ہے۔اختلافِ رائے کو دبانے کے لئے گرفتاریاں کرنا جمہوری ا...
17/03/2026

علی وزیر کی دوبارہ گرفتاری انتہائی غیرجمہوری اور قابل مذمت اقدام ہے۔اختلافِ رائے کو دبانے کے لئے گرفتاریاں کرنا جمہوری اقدار کی صریح نفی ہے۔ آپ کسی شخص کو قید تو کر سکتے ہیں،مگر اس کی سوچ اور نظریات کو قید نہیں کرسکتے۔ آخر کب تک حق کی آواز کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جائے گی؟ یہ رویہ نہ صرف جمہوریت بلکہ آئین اور انسانی حقوق کے بھی خلاف ہے۔ حکومت اور ذمہ دار اداروں کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لیں،اور علی وزیر کو فوری طور پر رہا کریں۔

عمران مخلص وزیر
جنرل سیکرٹری ، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر

جنہوں نے رمضان پیکج تک کو نہیں بخشا، خیبرپختونخوا کے عوام اُن سے ترقی، انصاف، امن، تعلیم، صحت، زراعت اور روزگار کی امید ...
17/03/2026

جنہوں نے رمضان پیکج تک کو نہیں بخشا، خیبرپختونخوا کے عوام اُن سے ترقی، انصاف، امن، تعلیم، صحت، زراعت اور روزگار کی امید کیسے رکھ سکتے

امان اللہ وزیر
صدر ، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر

صاف چلی شفاف چلی یا لوٹ مار کی نئی کہانی؟ وانا میں رمضان دسترخوان منصوبے پر سوالاتوانا : وانا چیئرمینز اتحاد کے صدر و پا...
13/03/2026

صاف چلی شفاف چلی یا لوٹ مار کی نئی کہانی؟ وانا میں رمضان دسترخوان منصوبے پر سوالات

وانا : وانا چیئرمینز اتحاد کے صدر و پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر ویلیج کونسل غلجہ کے چیئرمین احمد وزیر نے رمضان دسترخوان منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے لیے 21 رمضان دسترخوان فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب تک عوام کو اس منصوبے کے بارے میں کسی قسم کی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ نہ ہی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایم این اے اور ایم پی اے کے دفاتر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے آئی ہے۔

چیئرمین احمد وزیر نے کہا کہ اگر واقعی ضلع کے لیے 21 دسترخوان منظور کیے گئے تھے تو عوام کو بتایا جائے کہ وہ کہاں قائم کیے گئے ہیں اور اس سے کون لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ رمضان پیکیج کے بعد اب غریب عوام کے دسترخوان کے نام پر بھی مبینہ بدانتظامی اور بدعنوانی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام اپنے منتخب نمائندوں اور متعلقہ سرکاری اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے عوام ماضی میں بھی مختلف مواقع پر نظر انداز اور دھوکے کا شکار رہے ہیں، لیکن اب عوام مزید ناانصافی اور بدانتظامی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو عوام احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

کامران ٹیسوری کو نہ گورنر بننے کے وقت پتہ تھا نہ جاتے وقت پتہ لگا، عبد القادر پٹیل
13/03/2026

کامران ٹیسوری کو نہ گورنر بننے کے وقت پتہ تھا نہ جاتے وقت پتہ لگا، عبد القادر پٹیل

پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان لوئر نے رمضان پیکج غریب اور حقیقی مستحق افراد تک پہنچانے کے بجائے زیادہ تر اپنے قریبی...
12/03/2026

پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان لوئر نے رمضان پیکج غریب اور حقیقی مستحق افراد تک پہنچانے کے بجائے زیادہ تر اپنے قریبی لوگوں اور حامیوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہزاروں ناموں پر مشتمل فہرست میں بڑی تعداد ایسے افراد کی شامل کی گئی ہے جو حقیقت میں مستحق نہیں، بلکہ بعض ایم پی ایز اور ایم این ایز کے قریبی رشتہ دار اور حمایتی ہیں۔ یہ عمل نہ صرف زکوٰۃ فنڈ کی کھلی لوٹ مار ہے بلکہ حقیقی غریب اور نادار لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

احمد وزیر
چیئرمین ، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر ویلیج کونسل غلجہ

Address

Wana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan People Party Youth Wing Wana STWD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share