Safeer e e IshQ

Safeer e e IshQ فرشتوں سے بہتر ہے انسان ہونا
مگر اس میں پڑتی ہے محنت زیادہ ۔۔

02/06/2026

خدایا یہ زمین پھٹ کیوں نہیں گئی۔۔۔۔۔۔۔۔😢
یقین جانئیے ابھی بھی آنکھوں میں آنسوں ہیں اس دردناک واقعے سے ،،،
منڈی فیض آباد ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی گاوں سلیم پور کچہ میں فیاض احمد آرائیں اپنی 30 سالہ بیگم سلیم بی بی اور اپنی تین بیٹیوں 5 سالہ رابعہ 3سالہ مسکان اور 1.5 سالہ انم کے ساتھ رہایش پذیر تھا.
فیاض احمد محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتا. کبھی کسی زمیندار کے کھیتوں میں کام کرتا تو کبھی منڈی فیض آباد میں جا کر کام کرتا اور یوں بمشکل اپنے اہل و عیال کا گزر بسر کرتا. .
کرونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد متاثر ہوئی ان میں ایک سلیم پورہ کچہ کا رہائشی فیاض احمد بھی تھا.
گھر میں کبھی فاقہ کبھی کوئی روکھی سوکھی, کبھی کام مل گیا کبھی سارا دن بے کار, پریشان, مستقبل کی سوچوں میں گم , کبھی شہر جاتا تو اپنی ننھی مسکان اور انم کیلے گڑیا خریدنے کا دل کرتا لیکن جیب اجازت نہ دیتی تو منہ لٹکا ئے واپس گھر آجاتا.
پچھلے ایک ہفتے سے فیاض احمد کو کوئی خاص کام نیہں مل رہا تھا اوپر آٹا بہت مہنگا ہو گیا تھا کریانے والا اب مزید ادھار دینے سے بھی انکاری تھا .گھر میں ایک وقت روٹی پکتی تو پھر فاقہ.
فیاض احمد اور اسکی بیوی سے بچوں کے فاقے دیکھے نہیں جا رہے تھے .
12 جولائی کی شام کو فیاض احمد خالی ہاتھ گھر آیا تو دیکھا کہ 5 سالہ رابعہ چھوٹی روتی بلکتی انم کو چپ کرانے کی کوشش کر رہی تھی. بیوی نے بتایا کہ بھوک سے بچوں کا برا حال ہے.
اس رات دونوں میاں بیوی نے حالات سے دل برداشتہ ہو کر ایسا خوفناک منصوبہ بنایا کہ جس سے دل دہل جائیں اور کلیجہ منہ کو آجائے.
اگلے روز بچوں کو سیر کا بہانہ بنا کر دونوں میاں بیوی نے بچوں کو ساتھ لیا. موٹر سائیکل کرایہ پر لیا اور کیو بی لنک نہر کی جانب رخ کر لیا.
کیو بی لنک نہر کے کنارے موٹرسائیکل کھڑا کیا . ماں نے اپنی ڈیڑھ سالہ انم کو چوما, باپ نے آخری بار مسکان اور رابعہ کو دیکھا . اور اس لمحے میاں بیوی نے بچوں سمیت کیو بی لنک نہر میں چھلانگ لگا دی.
دو دن گزر چکے ہیں ابھی تک پانچ سالہ رابعہ کی لاش ملی ہے باقی کی لاشیں نہیں مل سکیں .ریسیکو آپریش جاری ہے.
سوڈان کے ایک خطیب محمد الباقی نے دنیا کا جمعہ کا مختصر ترین خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا کہ بھوکے اور مسکین کے پیٹ میں ایک لقمہ کھانے کا دینا 1000 مسجد کی تعمیر سے بہتر ہے .صفیں درست کر لیں.
منڈی فیض آباد میں چاول کی بہت منڈی ہے بے شمار چاول کی ملیں ہیں .یہاں لاکھوں بوریاں چاول کی تیار ہوتی ہیں .
یقیننا روز قیامت انم ,مسکان اور را بعہ ان سب حاجی صاحبان کا گریبان پکڑ کر اللہ سے عرض کریں گئی کہ الہی ہم بھوکی تھیں ہم پیاسی تھیں تیرے ان بندوں نے اپنی مسکانوں کی خوشیوں کیلے لاکھوں اڑا دئیے لیکن ہم تک کھانے کا ایک لقمہ نہ دیا.
اس لیے روز قیامت ایسے ہی ریا کاروں سے اللہ مخاطب ہو گا کہ میں بھوکا تھا مجھے کھانا کیوں نہ دیا..
#سجاداحمدالماس

02/06/2026

Deen Haq

02/06/2026

جھلیا جی نوں جی ہوندی اے!!!!!

بھلا ہور محبت کی ہوندی اے!!!!!

30/05/2026

ہم ہر کسی
کے لیے اس وقت تک بہت اچھے ہیں جب تک اسے فائدہ پہنچاتے رہیں ۔

30/05/2026

محبت کے بغیر ہر موسیقی شور ہے،ہر رقص محض پاگل پن ہے اور سب عبادتیں بوجھ ہیں.!💯❤

30/05/2026

کچھ لوگوں کا کردار آپکی زندگی میں اسلیئے ہوتا ہے کہ آپ سیکھ لیں کے ان جیسا نہیں بننا

30/05/2026

ہمارے پسندیدہ وقت کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے جبکہ نا پسندیدہ وقت کی رفتار بہت سست
حالانکہ کلاک کی سوئیاں اسی رفتار سے گردش کرتی ہیں جس رفتار پر انہیں اول وقت سے رکھا گیا ہے ۔

30/05/2026

عظیم ہیں وہ لوگ جو لوگوں کے رویوں کی کڑواہٹ کے باوجود خود کڑوے نہیں ہو تے...!!

30/05/2026

لوگوں کی مدد کریں ، انکو راستہ دکھائیں ۔ انکو آسانی دیں ۔۔ اللہ آپکی بھی مدد کرے گا اور آپکو بھی راستہ دکھائے گااور آپکو بھی آسانی دے گا ۔۔

30/05/2026

یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ آپ کتنی زبانیں سمجھ سکتے ہو صرف دلوں کو سمجھنا ہی آپکو اہم بناتا ہے۔۔

Address

Khan Pur
Zahir Pir
63000

Telephone

03456747786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safeer e e IshQ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Safeer e e IshQ:

Share