03/04/2026
سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی محمد خان کبزئی صاحب نے دسترخوان کمیٹی ممبران سے ملاقات کی۔ ژوب شیرانی رمضان دسترخوان کمیٹی ضلعی صدر میربازخان ثناء اللہ حبیب رحمن سردار شاہ بختیار خان نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران ژوب میں بھرپور انداز میں خدمات سرانجام دیں۔ کمیٹی کی جانب سے پورے مہینے مستحق افراد کے لیے افطار و کھانے کا اہتمام کیا گیا، جبکہ سنٹرل جیل اور دعا بحالی ویلفیئر ڈرگ سینٹر ژوب میں بھی تین دن تک قیدیوں کے لیے دوپہر کے کھانے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔
اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی محمد کبزئی نے کمیٹی کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔