06/04/2026
آج 6 اپریل کو ضلع شیرانی کے ہیڈکوارٹر مانی خواہ میں محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام میں تعیناتی آرڈرز کی تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر شیرانی جناب حضرت ولی کاکڑ صاحب تھے، جبکہ پروگرام کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرانی جناب احمد خان قریشی صاحب نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ٹی اے آئینی شیرانی کے صدر سید شاہ شیرانی نے نئے بھرتی اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں، جس کا سہرا ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر شیرانی جناب حضرت ولی کاکڑ صاحب اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرانی جناب احمد خان قریشی صاحب کے سر جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے دیانتدار اور محنتی افسران پر فخر ہے اور ہم ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔