Zhob/Sherani District Bar Association

Zhob/Sherani District Bar Association Zhob/Sherani Bar Association

NOTICEIn compliance with the press release issued by the Balochistan Bar Council dated 08 July 2026, and in protest agai...
09/07/2026

NOTICE
In compliance with the press release issued by the Balochistan Bar Council dated 08 July 2026, and in protest against the deteriorating law and order situation and the recent incidents of terrorism in Balochistan, the District Bar Association Zhob and District Bar Association Sherani shall observe a complete strike on Thursday, 09 July 2026.
No advocate shall appear before any court , All members are requested to extend their full cooperation and strictly observe the strike in solidarity with the call of the Balochistan Bar Council.

District Bar Association Zhob
District Bar Association Sherani

07/07/2026

پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ژوب و شیرانی کی جانب سے ہنہ اوڑک واقعہ کے خلاف 7 جولائی کو عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ژوب و شیرانی، کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں پیش آنے والے افسوسناک اور دلخراش واقعات، جن کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، متعدد افراد زخمی ہوئے اور مقامی آبادی کو اپنی اراضی و املاک کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پر انتہائی افسوس، رنج اور تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

بار ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ شہریوں کی جان، مال اور آئینی حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ایسے واقعات نہ صرف امن و امان کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ عوام کے نظامِ انصاف پر اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی، انصاف کے تقاضوں کی حمایت اور اس افسوسناک سانحہ کے خلاف بطور احتجاج، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ژوب و شیرانی نے مورخہ 7 جولائی کو ضلع ژوب اور شیرانی کی تمام عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ژوب و شیرانی حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعہ کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار عناصر کو بلاامتیاز قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، متاثرین کو مکمل تحفظ اور قانونی انصاف فراہم کیا جائے، اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ژوب و شیرانی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق کے تحفظ اور ہر شہری کو بروقت اور منصفانہ انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

بلوچستان بار کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے که فری اینڈ فیٸر ٹراٸل هر شهری کا بنیادی حق هے جبکه ڈاکٹر ماه رنگ اور سات...
23/06/2026

بلوچستان بار کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے که فری اینڈ فیٸر ٹراٸل هر شهری کا بنیادی حق هے جبکه ڈاکٹر ماه رنگ اور ساتھیوں کو فری اینڈ فیٸر ٹراٸل کا موقع دیۓ بغیر سزا دینا رول آف لا کی سریحا خلاف ورزی اور ظلم هے۔

17/06/2026

پریس ریلیز
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ژوب اور شیرانی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز کی حالیہ تقرریوں کے تناظر میں کہا ہے کہ صوبے کے قانونی اداروں میں متوازن اور جامع نمائندگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بار ایسوسی ایشنز کے مشترکہ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ صوبے کے شمالی اضلاع، بالخصوص ژوب ڈویژن، جو بلوچستان کے ایک وسیع جغرافیائی اور انتظامی خطے کی نمائندگی کرتے ہیں، اعلیٰ سرکاری قانونی عہدوں میں مؤثر نمائندگی سے محروم چلے آ رہے ہیں۔ یہ صورتحال صوبے کے مختلف علاقوں کے درمیان شراکت داری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ژوب اور شیرانی کے وکلاء نہ صرف اعلیٰ عدالتی فورمز پر کامیابی کے ساتھ پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ صوبائی سطح کے قانونی امور میں بھی نمایاں کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس لیے قانونی ٹیموں کی تشکیل میں صوبے کے تمام ریجنز کو مساوی مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔
بار نمائندگان نے کہا کہ بلوچستان جیسے وسیع اور متنوع صوبے میں قانونی عہدوں پر تقرریوں کے لیے ایک واضح، شفاف اور قابلِ اعتماد طریقہ کار وضع کیا جانا چاہیے تاکہ ہر ریجن کے اہل اور مستحق وکلاء کو مساوی بنیادوں پر مواقع میسر آسکیں اور تقرریوں کے حوالے سے پیدا ہونے والے تحفظات کا خاتمہ ہو۔
اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ژوب ڈویژن کی تمام بار ایسوسی ایشنز کا مشترکہ کنونشن بلانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا، جس میں قانونی برادری کو درپیش نمائندگی کے مسائل اور ان کے حل کے لیے متفقہ سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
ضلع بار ایسوسی ایشن ژوب اور ضلع بار ایسوسی ایشن شیرانی بلوچستان بار کونسل ، بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہیں کہ آئندہ قانونی تقرریوں میں صوبے کے تمام علاقوں کی متناسب نمائندگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ قانونی اداروں پر وکلاء برادری کا اعتماد مزید مضبوط ہو اور میرٹ، شفافیت اور مساوات کے اصولوں کو فروغ مل سکے۔
District Bar Association Zhob and sherani

پریس ریلیز ۔لورالائی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایڈمنسٹریٹر، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ صادق خان علیزئی، بمعہ کمیٹی اراکین نے ...
17/06/2026

پریس ریلیز ۔

لورالائی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایڈمنسٹریٹر، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ صادق خان علیزئی، بمعہ کمیٹی اراکین نے بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز کی حالیہ تعیناتیوں میں بالخصوص لورالائی بینچ اور لورالائی و ژوب ریجن سے متعلق آسامیوں پر مقامی وکلاء کو نظر انداز کیے جانے پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ لورالائی ہائیکورٹ بینچ ایک وسیع ریجن کی نمائندگی کرتا ہے جہاں سینئر، قابل اور تجربہ کار وکلاء کی کوئی کمی نہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ لورالائی بینچ سے متعلق قانونی عہدوں پر بھی اس خطے کے وکلاء کو نظر انداز کرکے دیگر علاقوں سے افراد کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ عمل نہ صرف مقامی وکلاء کی حق تلفی ہے بلکہ اس سے وکلاء برادری میں احساسِ محرومی بھی جنم لے رہا ہے۔
لورالائی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ جب کسی علاقے میں اعلیٰ عدالتی بینچ موجود ہو اور وہاں سے تعلق رکھنے والے اہل اور تجربہ کار وکلاء دستیاب ہوں تو ان کی نمائندگی کو نظر انداز کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ تقرریوں میں میرٹ کے ساتھ ساتھ علاقائی توازن اور منصفانہ نمائندگی کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس اہم مسئلے پر لورالائی اور ژوب ریجن کے تمام اضلاع کی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔ وکلاء کے حقوق اور ریجن کی جائز نمائندگی کے لیے تمام قانونی اور احتجاجی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
لورالائی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حکومت بلوچستان، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے کا فوری جائزہ لیا جائے اور حالیہ تقرریوں میں لورالائی و ژوب ریجن کے قابل وکلاء کو ان کا جائز حق اور مناسب نمائندگی دی جائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کو لاھور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کو پشاور ہائی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو سندھ ہائیکورٹ اسلام آب...
28/04/2026

جسٹس محسن اختر کیانی کو لاھور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کو پشاور ہائی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو سندھ ہائیکورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ سے تبادلے کر دیے گئے۔

اعلامیہہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن لورالائی کو رجسٹریشن /تسلیم کرنے کے سلسلے میں، بلوچستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ر...
21/04/2026

اعلامیہ
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن لورالائی کو رجسٹریشن /تسلیم کرنے کے سلسلے میں، بلوچستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے رولز کے تحت، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن لورالائی کے امور کی نگرانی اور مناسب مدت کے ساتھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن لورالائی کے فیس اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
انتظامی کمیٹی کے اراکین کے نام درج ذیل ہیں:

ایڈمنسٹریٹر ۔
جناب صادق علیزئی، ایڈووکیٹ لورالائی بار

ممبر۔
جناب شیخ اعظم، ایڈووکیٹ ژوب بار

ممبر ۔
جناب شفیع کھیتران ،ایڈوکیٹ بارکھان بار

Address

Zhob District Court
Zhob
85200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zhob/Sherani District Bar Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category