OLAS News Ziarat

OLAS News Ziarat عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے

17/08/2026
زندرہ سے افسوسناک خبرمشرف خان ولد کوطان اکا گولی لگنے سے شھید خاندانی ذرائع 🕊️ افسوسناک اور دلخراش خبرنہایت افسوس اور دک...
16/08/2026

زندرہ سے افسوسناک خبر
مشرف خان ولد کوطان اکا گولی لگنے سے شھید خاندانی ذرائع
🕊️ افسوسناک اور دلخراش خبر

نہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع ملی ہے کہ مشرف خان ولد کوتان اکا کوئٹہ میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران شہید ہوگئے، جبکہ ایک اور شخص زخمی ہے۔

مشرف خان، چند روز قبل پولیس ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے محیب اللہ شہید کے بھائی تھے۔ ایک ہی خاندان کا اتنے کم عرصے میں دو قیمتی جانوں سے محروم ہونا انتہائی دردناک اور ناقابلِ بیان سانحہ ہے۔

ہم اس المناک واقعے پر شہید کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مشرف خان شہید اور محیب اللہ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے اور زخمی شخص کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🕊️

12/08/2026

14 اگست یومِ آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں معزز VIPs کی آمد متوقع ہے۔ اس سلسلے میں عوام کی سہولت اور آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے تمام روڈ سائیڈ سینٹرز کے عملے کو 14 اگست کے روز اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

07/08/2026

لوگ، اس غلط فہمی میں مر جائیں گے کہ ہم سے صرف نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج کے بارے میں ہی پوچھا جائے گا۔

اولسی امانت فاؤنڈیشن زیارت ایک نئی، غیر منافع بخش، غیر سیاسی اور فلاحی تنظیم ہے، جسے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ قائ...
27/07/2026

اولسی امانت فاؤنڈیشن زیارت ایک نئی، غیر منافع بخش، غیر سیاسی اور فلاحی تنظیم ہے، جسے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ جب لوگ ایک مقصد کے لیے متحد ہوتے ہیں تو معاشرے میں حقیقی اور مثبت تبدیلی آتی ہے۔
ہم غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد، تعلیم کے فروغ، صحت کی سہولیات، یتیموں اور بیواؤں کی کفالت، ہنگامی امداد، ماحول کے تحفظ اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ہم تمام مخیر حضرات، نوجوانوں اور سماجی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ اولسی امانت فاؤنڈیشن زیارت کا حصہ بنیں اور انسانیت کی خدمت کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں۔
ہمارا عزم:
"انسانیت کی خدمت، ہمارا عزم" ❤️

22/07/2026

اطلاع عام
اسلام علیکم

ہمیں ایسے افراد کا پتہ چاہیئے جو کینسر کے آخری سٹیج پر ہیں اور غربت کی وجہ سے کینسر کا علاج نہیں کرا سکتے۔ ہم ان مریضوں کو مفت دوائی پہنچائیں گے، ان شاءاللہ۔
اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے 35 سے 60 دنوں کے اندر مریض شفاءیاب ھو جائیگا۔
مریض کے مندرجہ ذیل کاغذات ہمیں بھیجیں۔
1. مریض کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی۔
2. تمام میڈیکل رپورٹس
یہ کاغذات اس وٹس ایپ نمبر پر 03051233121 بھیج دیں۔
اپنا مکمل ایڈریس اور موبائل نمبر ضرور تحریر کریں تاکہ آپ کو دوائی بروقت ملتی رھے۔

تمام دوستوں سے گذارش ھے کہ جو شخص بھی اس میسج کو پڑھے اپنے گروپس یا عزیز واقارب، دوستوں کو ضرور شئیر کر دیں، ھو سکتا ھے آپ کی وجہ سے کسی غریب کا علاج ھو جائے.
شکریہ

15/07/2026

بہت افسوسناک منظر۔ شہید محمد صادق پانیزئی کے بھائی محمد زمان پانیزئی کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، اور لواحقین خصوصاً محمد زمان پانیزئی کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

DHQ Hospital Ziarat
Ziarat
96000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when OLAS News Ziarat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share