AZAD UmidWar

AZAD UmidWar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AZAD UmidWar, Political Party, Riyadh.

ایک ایسا پاکستان جہاں حق اور انصاف محض نعرہ نہ ہوں بلکہ عملی حقیقت بنیں۔
جہاں تعلیم اور صحت بنیادی سہولتیں ہوں، اور عام شہری خود کو محفوظ اور باوقار محسوس کرے۔
کرپشن سے پاک نظام، جواب دہ قیادت اور خدمت کو ترجیح دینے والا معاشرہ۔
🇵🇰

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن کی تجویز ہے کہ پاکستانی کرنسی پر قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تصویر کے ساتھ نواز شریف کی ت...
20/06/2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن کی تجویز ہے کہ پاکستانی کرنسی پر قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تصویر کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی لگا دی جائے

کیا آپ صرف 1 ماچس کی تیلی بدل کر 57 سے بڑا ہندسہ بنا سکتے ہیں؟
20/06/2026

کیا آپ صرف 1 ماچس کی تیلی بدل کر 57 سے بڑا ہندسہ بنا سکتے ہیں؟

ٹرمپ کو عربوں نے اربوں ڈالر میں خرید لیا؟قطر کی طرف سے امریکی صدر ٹرمپ کو دیا گیا جہاز مکمل تیار ہوگیا بوئنگ 747-8 جہاز ...
20/06/2026

ٹرمپ کو عربوں نے اربوں ڈالر میں خرید لیا؟

قطر کی طرف سے امریکی صدر ٹرمپ کو دیا گیا جہاز مکمل تیار ہوگیا

بوئنگ 747-8 جہاز کی قیمت 500 ملین ڈالر سے زائد ہے

دنیا میں پہلی بار اتنا مہنگا جہاز کسی ملک نے کسی ملک کو گفٹ کیا ہے

امریکا نے مزید 200 ملین ڈالر سے زائد رقم خرچ کرکے اس کو اپ گریڈ کیا ہے

یہ جہاز ایٹم بم پروف ہے

کوئی میزائل اس جہاز کے قریب نہیں آسکتا

کوئی دشمن اس جہاز کو کسی بھی طرح سے جام نہیں کرسکتا

یہ جہاز مکمل طور پر سیکورٹی پروف ہے

اس جہاز میں اضافی ٹینک لگا کر اس کی رینج 14800 کلومیٹر سے بڑھا دی گئی ہے

اس جہاز میں امریکی صدر کے لیے میٹنگ روم، شاہی لگژری سوئیٹ سمیت تفریح کی مکمل سہولت موجود ہے

یہ جہاز فضا میں اڑتا پھرتا شاہی محل ہے

ہر قسم کی جدید سہولیات سے لیس ہے

امریکی صدر کے استعمال میں جو جہاز ہیں ایئر فورس 1 وہ 1988 میں بنے جو 37 سال پرانے ہیں

اب قطر کے گفٹ شدہ جہاز پر امریکی صدر سفر کرے گا

اسرائیل امریکا سے اسی وجہ سے ناراض ہے کہ ٹرمپ کو عربوں نے اربوں ڈالر میں خرید لیا !

خیبرپختونخوا کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ہمارا بجٹ دیگر تمام صوبوں سے مختلف اور حقیقی معنوں میں عوام دوست ...
19/06/2026

خیبرپختونخوا کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ہمارا بجٹ دیگر تمام صوبوں سے مختلف اور حقیقی معنوں میں عوام دوست بجٹ ہوگا، جس میں غریب اور متوسط طبقے کے مفادات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے!!!


وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خواہش تھی کہ صرف تین ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے، تاہم بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا، اس لئے صوبائی حکومت پورے مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی، جس میں عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی معاشی ضروریات کو ترجیح دی گئی ہے!!!

صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان

بڑی خبر: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی! 🚨​حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈ...
19/06/2026

بڑی خبر: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی! 🚨
​حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کی بڑی کٹوتی کا اعلان کر دیا ہے! 💥
​📊 نئی قیمتیں اب یہ ہوں گی:
🔹 پٹرول: 373 روپے سے کم ہو کر اب 299 روپے فی لیٹر۔
🔹 ڈیزل: 378 روپے سے کم ہو کر اب 311 روپے فی لیٹر۔
​وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ پٹرول کا 300 روپے سے نیچے آنا یقیناً موٹر سائیکل اور گاڑی والوں کے لیے ایک بڑی سانس لینے کا موقع ہے۔
​🤔 اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ ریلیف کافی ہے؟
کیا اس کمی کے بعد اب بازار میں سبزیوں، راشن اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی واقعی کمی آئے گی، یا منافع خور فائدہ اٹھاتے رہیں گے؟ پٹرول مزید کتنا سستا ہونا چاہیے تھا؟
​اپنی رائے کا اظہار نیچے کمنٹس میں ضرور کریں! 👇

امن معاہدے کے تناظر میں نیتن یاہو اور اسکی کابینہ ممبران کے ڈونلڈ ٹرمپ مخالف بیانات پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا شدی...
19/06/2026

امن معاہدے کے تناظر میں نیتن یاہو اور اسکی کابینہ ممبران کے ڈونلڈ ٹرمپ مخالف بیانات پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا شدید ردعمل- اسرائیل کو کھری کھری سنا دیں-

"میں نے ابھی Axios کی رپورٹ دیکھی، آپ جانتے ہیں کہ نیتن یاہو غصے میں ہیں- یہ اس بات چیت کی عکاسی نہیں کرتا جو میں نے اس کے ساتھ کی ہے، لیکن شاید وہ کسی اور سے کچھ کہہ رہا ہے جو وہ مجھ سے نہیں کہہ رہا ہے- میں جو کہوں گا، اور یہ میرے لیئے پریشانی کا باعث ہے کہ آپ نے بی بی (نیتن یاہو) کی کابینہ میں ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جنہوں نے باہر آکر اس معاہدے پر حملہ کیا اور کسی نہ کسی طرح سے امریکہ کے صدر پر ذاتی طور پر حملہ کیا- اور میرا اندازہ ہے کہ ان کے لیئے میرا پیغام دوگنا ہوگا- نمبر ایک، ڈونلڈ جے ٹرمپ پوری دنیا کے واحد سربراہ مملکت ہیں جو اس وقت اسرائیل کی قوم کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں- اور وہ دنیا کی سپر پاور کی ریاست کے سربراہ ہیں- اگر میں اسرائیلی حکومت کی کابینہ میں ہوتا تو شاید میں اس واحد طاقتور اتحادی پر حملہ نہ کر رہا ہوتا جو پوری دنیا میں میرے پاس باقی بچا ہے- اور دوسرا پیغام جو میں کابینہ کے ان ارکان میں سے کچھ کو دوں گا، بی بی، (نیتن یاہو) ان کے کریڈٹ پر، وہ اس راستے پر نہیں گئی ہیں، بلکہ اسرائیل میں ان کی کابینہ کے کچھ ارکان کو جو امریکی صدر پر حملہ کر رہے ہیں، دوسری بات جو میں کہوں گا وہ یہ ہے کہ پچھلے تین مہینوں کے دوران، دو تہائی دفاعی ہتھیار جنہوں نے آپ کے وطن کی حفاظت کی ہے، وہ امریکی ڈالروں سے بنائے گئے اور ٹیکس سے ادا کیے گئے- اسرائیل کا مسئلہ ڈونلڈ جے ٹرمپ نہیں ہے- اور اسرائیل میں کوئی بھی جو یہ سمجھتا ہے کہ ان کا سب سے بڑا مسئلہ ریاستہائے متحدہ کا صدر ہے, انہیں چاہیئے کہ وہ جاگ جائیں اور اس ملک کی حقیقی صورتحال کو سمجھیں- آپ سب کا شکریہ"-

"نیشا پومی"نیشا پومی جیسی چول مارنے والے جملے سے وائرل ہونے والے ان پڑھ دیہاتی لڑکے کا استقبال اور ساتھ سیلفی لینے والے ...
19/06/2026

"نیشا پومی"
نیشا پومی جیسی چول مارنے والے جملے سے وائرل ہونے والے ان پڑھ دیہاتی لڑکے کا استقبال اور ساتھ سیلفی لینے والے ہزاروں کالجز اور یونیورسٹیوں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا رش ملاحظہ فرمائیں!
یہ احمقوں کی صدی ہے صاحب!🤦
اس قوم کی جہالت کو تعلیم نہیں ختم کر سکتی۔۔۔۔اس قوم کو تیزاب سے غسل دینے کی ضرورت ہے

‏ایک مراثی کو سزائے موت ہو گئی:بادشاہ نے پوچھا مرنے سے پہلے کوئی آخری خواہش ہو تو بتاؤ؟مراثی: میں ایک ایسا فن جانتا ہوں ...
15/05/2026

‏ایک مراثی کو سزائے موت ہو گئی:
بادشاہ نے پوچھا مرنے سے پہلے کوئی آخری خواہش ہو تو بتاؤ؟

مراثی: میں ایک ایسا فن جانتا ہوں جو کبھی آزما نہ کر سکا، چاہتا ہوں مرنے سے پہلے ایک بار آزما لوں۔

بادشاہ نے جب تفصیل پوچھی تو مراثی بولا، میں دو سال میں آپ کے گھوڑے کو اُڑنا سکھا سکتا ہوں۔

بادشاہ چونکہ وعدہ کر چکا تھا، اس لیے دو سال کی مہلت دینا پڑ گئی۔

کسی نے مراثی سے پوچھا، دو سال تو لے لیے، مگر گھوڑا کیسے اُڑاؤ گے مراثی: مجھے گھوڑا اڑانا تو آتا نہیں، ممکن ہے کہ دو سال میں شاید بادشاہ مر جائے، یا میں خود مر جاؤں، یا پھر گھوڑا ہی مر جائے ہمارے لنڈے کے ارسطو صاحب بھی تقریباً ایسی ہی فلم چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پہلے کہتے تھے بس ایک سال میں معیشت ٹھیک کر دیں گے۔پھر کہا بس اسلحے کے معاہدے ہونے کی دیر ہے۔اور اب کہہ رہے ہیں اگلے پچیس سال میں معیشت کو بہتر بنانا ہوگا۔ممکن ہے کہ اگلے پچیس سال میں، بادشاہ مر جائے یا خود ارسطو مر جائے، یا پھر ان کے ہاتھوں ملک ہی گھوڑے لگ جائے….!!🤔☹️

اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ وَسَلَّمْتَ عَدَدَ مَا فِي عِلْمِكَ وَعَدَدَ مَ...
14/05/2026

اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ وَسَلَّمْتَ عَدَدَ مَا فِي عِلْمِكَ وَعَدَدَ مَا تُحِبُّ وَتَرْضٰى

‏کیا آپ کو انڈیا کی یہ مسکان لڑکی یاد ہے جس کے حجاب پہننے پر بی جے پی کے  غنڈے اس کا پیچھا کرتے ہیں اور جے شری رام کے نع...
14/05/2026

‏کیا آپ کو انڈیا کی یہ مسکان لڑکی یاد ہے
جس کے حجاب پہننے پر بی جے پی کے غنڈے اس کا پیچھا کرتے ہیں اور جے شری رام کے نعرے مارتے ہیں جس پر یہ لڑکی ڈرتی نہیں بلکہ سامنے سے آ کر اللہ اکبر کے نعرے مارتی ہے کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت تھی اور اس کے حجاب اور برقعے پر کالجوں میں پابندی لگا رکھی تھی اب وہاں گانگریس کی حکومت آ گی ہے اور اس نے یہ پابندی ختم کر دی ہے

Address

Riyadh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AZAD UmidWar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share