08/18/2026
اســلام آبـاد:
وزیـراعــلیٰ بلوچسـتان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے اراکینِ اسمبلی کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیے میں بلوچستان اسمبلی کی اہم شخصیات نے شرکت کی، اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی خواتین ونگ کے صدر و صوبائی اسمبلی کے ممبر محترمہ فرح عظیم شاہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ اختر بی بی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محترمہ ربابہ بلیدی، ،صوبائی مشیر برائے کھیل محترمہ مینا مجید بلوچ، اور دیگر اراکینِ اسمبلی شامل تھے۔
اس موقع پر صوبے کی سیاسی صورتحال، فلاحی امور اور عوامی ترقی کے حوالے سے خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔