Muhammed Ahmed Rauf

  • Home
  • Muhammed Ahmed Rauf

Muhammed Ahmed Rauf Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammed Ahmed Rauf, .

23/10/2023

سب سے خوبصورت چہرہ وہی ہے جِسے مُشکل میں آواز دینا آسان لگے•🥀

13/10/2023

کبھی کبھار دیواریں ' ہمارے اپنوں کے دِلوں سے زیادہ نرم ثابت ہوا کرتی ہیں ـ جو کم از کم غم زدوں کو گلے تو لگا لیتی ہیں•

08/10/2023

اس ہیش ٹیگ پر کلک کریں اور اسرائیلی فوج کی چھترول دیکھیں۔۔ ویڈیوز فیس بک ڈیلیٹ کر رہا ہے ۔۔🔥

08/10/2023

مسلمان ممالک ہمیں راستہ فراہم کریں ، ایک مہینے میں مسجد اقصی کو آزاد کروا لیں گے ۔۔ افغان امارت اسلامیہ

08/10/2023

جب میں مکہ میں ایک دکان پر کام کرتا تھا اس وقت ایک سعودی کسٹمر اکثر سٹور پر آیا کرتا تھا۔ وہ سعودی پولیس میں ایک اچھے عہدے پر تھا۔ ایک دو بار وہ پولیس یونیفارم میں سٹور سے سامان لینے آیا۔ اس کے یونیفارم پر کافی رینک بیج لگے ہوتے تھے۔ وہ اکثر سول ڈریس میں بھی آتا تھا۔ کبھی لبھی اس کے ساتھ
بچے ہوتے تھے۔
مجھ سے نارمل انداز میں بات کیا کرتا تھا۔ میرا حال چال پوچھ لیا ۔
اسے زیادہ کبھی بات نہیں ہوئی۔

پھر لگاتار دو تین بار ایسا ہوا کہ وہ جب بھی آیا اکتایا ہوا آیا۔ مجھ سے بھی ترش ہو کر بات کی۔
“اے! جلدی بل کرو۔ “
“دیر کر رہے ہو۔”
“ جلدی بقایا واپس کرو۔”

لگاتار تین چار بار جب ایسا ہو گیا ایک دن میں جو زندگی سے اکتایا کھڑا تھا اس سے غصے بولا

“ تمہیں اندازہ ہے تم مجھ سے بدتمیزی کرتے ہو ۔ صرف اس لیے کہ میں اجنبی ہوں ۔ تم سعودی ہو؟ صرف اس لیے کہ تم پولیس والے ہو؟”

یہ سننا تھا کہ اس کے چہرے کا رنگ بدل گیا۔ اس کا رنگ پیلا ہو گیا اس کی آنکھیں فورا حیرت سے پھیل گئیں۔ اور اس کا ری ایکشن میرے اندازے کے بالکل برعکس تھا

لا یا اخی ( نہیں میرے بھائی )! ایسا بلالکل نہیں ہے۔ خدا کی قسم ایسا بالکل نہیں ہے۔ میں تفشان ( پریشان ) ہوتا ہوں جاب کے پریشر کی وجہ سے۔ اس لیے آج کل اونچا بول جاتا ہوں۔ میں متکبر بالکل نہیں ہوں۔”

اس بندے نے اپنی اتنی صفائیاں دیں۔ میں اپنے الفاظ پر شرمندہ ہو گیا۔ اس نے سعودی رواج کے مطابق میرا ماتھا چوما۔ مجھ سے معذرت کی۔ سٹور سے نکل گیا۔ آپ یقین کریں گاڑی میں سامان رکھ کر پھر واپس آیا
“ واللہ یا اخی ! میں متکبر نہیں ہوں۔” اس نے پھر کہا اور بار اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

وہ پولیس کا ایک بڑا افسر تھا۔ وہ چاہتا تو مجھے چار تھپڑ بھی مار دیتا میں اس کا ککھ نہیں بگاڑ سکتا تھا۔ ہم اجنبی تو ایک عام سعودی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے وہ تو پھر پولیس کا ایک بڑا افسر تھا۔ جس نے میری غصے سے نکلی بات کو تکبر کا الزام سمجھا ۔ پاور کا مس یوز سمجھا اور صفائیاں دیں۔ بنیادی طور پر وہ مجھے صفائیاں نہیں دے رہا تھا۔ میں کیا میری اوقات کیا؟
وہ اللہ کو صفائیاں دے رہا تھا۔ وہ حقوق العباد کی خلاف ورزی سے ڈرا ہوا تھا کہ کہیں واقعی ایسا تو نہیں کہ میں سعودی ہونے اور وردی کی اکڑ
میں متکبر ہو گیا ہوں۔

اس کے بعد وہ شخص جب بھی سٹور پر مجھ سے ہمیشہ خوش اخلاقی سے ملا ۔ ہمیشہ مجھ سے شفقت سے پیش آیا

یقینا یہی ہیں عبادالرحمن جو زمین پر آہستہ چلتے ہیں( جھک کر رہتے ہیں عاجزی میں رہتے ہیں) اور جب کوئی مجھ جیسا جاہل ان سے الجھنا چاہے تو قالو سلاما ( کنی کترا جاتے ہیں۔”
سورہ الفرقان63 کا مفہوم

منقول پوسٹ: وقار عظیم

04/10/2023

عبد اللّه بن مسعودؓ فرماتے ہیں؛🥀

“یہ محمدﷺ کے صحابہؓ ہی ہیں جو پوری امت میں سب سے افضل ہیں، سب سے زیادہ پاک دل والے ، سب سے زیادہ گہرا علم رکھنے والے ، اللّه نے چن کر انہیں اپنے نبیﷺ کیلئے اور دین کی اقامت کیلئے اختیار کیا۔ بس ان بزرگ ہستیوں کے فضل کو جانو ، ان کے اثر کی اتباع کرو ، اور ان کے بلند پایہ اخلاق و سیرت کو تھام لو، بے شک یہ لوگ ھدایت سے بہرہ ور تھے۔”

[أخرجه ابن عبد البر في بیان العلم و فضله (۹۸/۲) ]

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammed Ahmed Rauf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share