Romeo S Studio

Romeo S Studio Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Romeo S Studio, Sargodha.

03/04/2023

کسی کا دل نہیں رکھا کسی نے
مگر روزے سبھی نے پورے رکھے
مژدم خان

https://youtu.be/XNnvMsZ6TjoAsalamoalyqum this is my YouTube channel so subscribe it and like my videos and keep watichi...
06/10/2022

https://youtu.be/XNnvMsZ6Tjo
Asalamoalyqum this is my YouTube channel so subscribe it and like my videos and keep watichig and supporting ❤❤

thank you for your support guys or support krte rhen ap log ❤❤

13/08/2022

اُسے کہو اِنہی بچوں کو چومتے ہیں بڑے
بوسے عید پہ بچوں کے بھی لیا نہ کرے

شہزادقیس

11/08/2022

کیا کہا ! مجھ کو کسی خواب نے برباد کیا
خیر، وہ خواب بھی تم نے ہی دکھایا تھا مجھے
جناب انجم سلیمی

08/08/2022

خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ کی مشہور و معروف فارسی رباعی آپ حضرات کے لیے۔

شاہ است حُسین، بادشاہ است حُسین
دیں است حُسین، دیں پناہ است حُسین

ترجمہ:
شاہ بھی حسینؓ ہے بادشاہ بھی حسینؓ ہے ۔
دین بھی حسینؓ ہے اور دین کو پناہ دینے والا بھی حسینؓ ہے ۔

سر داد نداد دست در دستِ یزید
حقّا کہ بنائے لا الہ است حسین

ترجمہ:
سر دے دیا مگر نہیں دیا اپنا ہاتھ یزید کے ہاتھ میں ۔
سچ تو یہ ہے کہ لاالہ کی بنیاد ہی حسین ہے

07/08/2022

کربلا کے پس منظر میں چند منفرد اشعار

اب بھی توہین اطاعت نہیں ہوگی ہم سے
دل نہیں ہوگا تو بیعت نہیں ہوگی ہم سے
افتخار عارف

آ تو جاوں مگر تمھارے خط
اہل کوفہ سے ملتے جلتے ہیں
فراز محمد فارز

گزرے تھے حسین ابن علی رات ادھر سے
ہم میں سے مگر کوئی بھی نکلا نہیں گھر سے
شہریار

میرا حسین ابھی کربلا نہیں پہنچا
میں حر ہوں اور ابھی لشکر یزید میں ہوں
حسن نثار

حضرت حُر نے نکل کر یہ دکھایا ہم کو
روشنی رات کے لشکر سے نکل آتی ہے
علی ارمان

ہم راہرو دشت بلا روز ازل سے
اور قافلہ سالار حسین ابن علی ہے
نوابزادہ ںصر اللہ خاں

یہ لوگ خواب بہت کربلا کے دیکھتے ہیں
مگر غنیم کو گردن جھکا کے دیکھتے ہیں
اسعد بدایونی

یزید آج بھی بنتے ہیں لوگ کوشش سے
حسین خود نہیں بنتا خدا بناتا ہے
غلام محمد قاصر

ہم کہاں جائیں خود کو جب عباس
بھائی ہوکر کہیں غلام حسین
اجمل سراج

یہ فقط عظمت کردار کے ڈھب ہوتے ہیں
فیصلے جنگ کے تلوار سے کب ہوتے ہیں
سلیم کوثر

سر حسین گیا شام میں بوقت سحر
ہوا یہ شور کہ نیزے پہ آفتاب آیا
میر انیس

کہتے ہو کہ ہو اسوہ شبیر پہ قائم
دربار میں کیوں جاتے ہو، سر کیوں نہیں جاتا
اختر عثمان

تو اہلبیت کی نصرت کو کیوں نہیں پہنچا؟
سوال مجھ سے کرے گا خدا، خدا سے میں
افضل خان

دو چار دن کے ظلم نہیں ہیں یزید کے
پیتے ہیں لوگ آج بھی پانی خرید کے
حسن کاظمی

اے زندگی جلال شہ مشرقین دے
اس تازہ کربلا کو بھی عزم حسین دے
جوش

26/07/2022

ڈور کم پڑ رہی ہے اور ہمیں
اسکے گھر تک پتنگ اڑانی ہے

فہمی بدایونی

24/07/2022

گھٹا دیکھ کر خوش ہوئیں لڑکیاں
چھٹوں پر کھلے پھول برسات کے
منیر نیازی

میں بَچپنے میں کھِلونے سَجا کے کہتا تھایہ میں ہُوں, یہ ہیں مِرے لوگ, یہ مِرا گھر ہےازرم اسلام
08/08/2021

میں بَچپنے میں کھِلونے سَجا کے کہتا تھا
یہ میں ہُوں, یہ ہیں مِرے لوگ, یہ مِرا گھر ہے

ازرم اسلام

کسی ہدف کے تعاقب میں چل پڑا تھا میں جب اپنے آپ سے آگے نکل گیا تھا میں تمہاری شکل سے ملنے لگی تھی شکل مریتمہارے حسن سے تخ...
08/08/2021

کسی ہدف کے تعاقب میں چل پڑا تھا میں
جب اپنے آپ سے آگے نکل گیا تھا میں

تمہاری شکل سے ملنے لگی تھی شکل مری
تمہارے حسن سے تخلیق ہو رہا تھا میں

حرام موت ہے لیکن میں خودکشی کے بعد
خدا سے بول دوں گا یار تھک گیا تھا میں

دل و دماغ میں بستی تھی سانولی رنگت
شراب خانے میں بھی چائے ڈھونڈتا تھا میں

شبِ سیاہ مری روشنی بڑھا رہی تھی
عجب دنوں میں ترے ہاتھ سے جلا تھا میں

وہ رات تین بجے کی عجیب ویرانی
خدا تھا٫ دوسرا ابلیس ٫ تیسرا تھا میں

وہ ایک شخص بھی یوسف نہ بن سکا میرا
جسے نگاہِ زلیخا سے دیکھتا تھا میں

جہاں میں کچھ بھی نہیں ماسوائے قبر و کفن
وجود رکھنے سے پہلے ہی مر چکا تھا میں

بشر سے پہلے تو مٹی تھا علم ہے مجھ کو
مجھے بتاؤ کہ مٹی سے پہلے کیا تھا میں

تمیز اتنی حرام و حلال میں تھی مجھے
خدا کے نام پہ لوگوں سے مانگتا تھا میں

میں چاہتا تھا کسی اور پر بھی دل آئے
وہ اس لئے کہ ترے پاس ایکسٹرا تھا میں

سبھی کو ملتیں ہیں کچھ بیش قیمتی چیزیں
اسی طرح مجھے تم اور تمہیں ملا تھا میں

عمر احمر

Address

Sargodha

Telephone

+923434099761

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Romeo S Studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share