Punjab Police - Central Police Office

  • Home
  • Punjab Police - Central Police Office

Punjab Police - Central Police Office Official Temporary Page of Punjab Police, Pakistan
(4)

پنجاب پولیس سے متعلقہ شکایات کیلئے آئی جی پنجاب کے شکایات سیل میں 1787 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔‎  ‎
08/08/2026

پنجاب پولیس سے متعلقہ شکایات کیلئے آئی جی پنجاب کے شکایات سیل میں 1787 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
‎ ‎

ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں خراج...
08/08/2026

ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری۔ ضلع ساہیوال پولیس کی آج کے دن شہادت پانے والے عظیم شہداء کی قبر پر سلامی اور بلندئ درجات کیلئے دعا۔
شہدا پولیس ہمارا فخر ہیں
شہداء پولیس کی لازوال قربانی تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ امر رہے گی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم

08/08/2026

جرات، بہادری اور فرض شناسی کی عظیم مثال - ڈی آئی جی علی جاوید ملک
آپ 08 اگست 2013 کو کوئٹہ پولیس لائنز دھماکے میں نمازیوں کی جان بچاتے ہوئے زخمی ہوئے۔ 54 شریپنل زخموں اور 17 سرجریز کے باوجود ہمت نہ ہاری اور اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کی بہادری، فرض شناسی اور ہمت پولیس اہلکاروں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔

08/08/2026

مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدہ
مکہ مکرمہ کی بابرکت سرزمین سے اسٹریٹجک تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز۔

یہ شراکت داری پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون، علاقائی استحکام، اسٹریٹجک رابطہ کاری اور دیرپا امن کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔

السلام علیکم! صبح بخیر خواتین کی حفاظت، اب ایک کلک کی دوری پر!پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ایمرجنسی الرٹ، لوکیشن ...
08/08/2026

السلام علیکم! صبح بخیر
خواتین کی حفاظت، اب ایک کلک کی دوری پر!
پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ایمرجنسی الرٹ، لوکیشن شیئرنگ، فوری رسپانس اور لائیو چیٹ جیسی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ محفوظ رہیں، باخبر رہیں اور ایپ آج ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔

07/08/2026
پنجاب پولیس کی رضاکارانہ بلڈ ڈونر رجسٹریشن مہم کا آغازآئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب بھر میں رضاکارانہ بلڈ ڈون...
07/08/2026

پنجاب پولیس کی رضاکارانہ بلڈ ڈونر رجسٹریشن مہم کا آغاز
آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب بھر میں رضاکارانہ بلڈ ڈونر رجسٹریشن مہم 8 اگست سے 8 ستمبر تک جاری رہے گی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے پولیس افسران و اہلکاروں سمیت شہریوں، طلبہ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کو رضاکارانہ بلڈ ڈونر کے طور پر رجسٹر ہونے کی ترغیب دی جائے گی۔
خون عطیہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو CC-II سرٹیفکیٹ، کم از کم 1 ہزار روپے اعزازیہ اور ایک دن کی خصوصی رخصت جبکہ شہری بلڈ ڈونرز کو کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
ورچوئل بلڈ بینک اب تک 72 ہزار سے زائد کیسز میں خون کے حصول کے لیے شہریوں کو سہولت فراہم کر چکا ہے جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد بلڈ ڈونرز رجسٹرڈ ہیں۔ شہری بلڈ ڈونر رجسٹریشن یا خون کے حصول کے لیے 15 پر کال کرکے 4 دبائیں۔

ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں خراج...
07/08/2026

ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری۔ ضلع لاہور پولیس کی آج کے دن شہادت پانے والے عظیم شہداء کی قبور پر سلامی اور بلندئ درجات کیلئے دعا۔
شہدا پولیس ہمارا فخر ہیں
شہداء پولیس کی لازوال قربانی تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ امر رہے گی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم

Address

Central Police Office, Nabha Rd, Anarkali Bazaar Lahore

54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Police - Central Police Office posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share