Syed Hassan Raza Bukhari

  • Home
  • Syed Hassan Raza Bukhari

Syed Hassan Raza Bukhari Islamic Poetry And Information Page

please Share Like And Follow and Comment on My Page

09/05/2024

Main banda ey Aasi

تصویر میں دکھائی دینے والا معاملہذو معنی لفظ یعنی وہ لفظ جو دو معانی رکھتا ہو ایک اچھا اور دوسرا برا معنی چنانچہ قرآن مج...
27/02/2024

تصویر میں دکھائی دینے والا معاملہ
ذو معنی لفظ یعنی وہ لفظ جو دو معانی رکھتا ہو ایک اچھا اور دوسرا برا معنی چنانچہ قرآن مجید میں ایک ایسا لفظ جو اچھا معنی بھی رکھتا تھا محض اس لیے منع کر دیا گیا تاکہ کسی بد بخت ناہنجار کو یہ موقع ہی نہ دیا جائے کہ وہ اس لفظ کو ادا کرے اور برے اور غلط معنی ذھن میں رکھ کراس لفظ کو ادا کرے ہمارے ہاں بھی بعض مواقع ایسے ہوتے ہیں جہاں ذو معنی لفظ کا بولنا شرافت کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔۔سورہ بقرہ ایت نمبر 104میں ایک لفظ ہے راعنا جس کے دو معنی ہیں ایک ہماری رعایت فرمائیں ۔۔اور ایک معنی ہمارے چرواہے ۔۔ کفار مکہ اس سے دوسرا معنی لینے لگے اللہ تعالیٰ نے اس ذو معنی لفظ سے ہی منع فرما دیا چنانچہ ارشاد ہوا اے ایمان والو راعنا نہ کہو بلکہ انظرنا کہو یعنی یوں کہو کہ اللہ کے نبی ہمارے حال پر نظر کرم فرمایئے ۔۔۔
اگر کسی فاحشہ عورت کے جسم پر ISI کا ٹیٹو قابل اعتراض ہو سکتا ہے تو جن لفظوں کے مشابہت قرآنی آیات و حروف سے ہو ان پر اعتراض بنتا ہے اور بالخصوص انہیں لفظوں سے مشابہت والا لباس پہنا جائے تو یقیناً عوام الناس کے ذہنوں میں اشکال پیدا ہوگا ۔۔اگر وہ لفظ قرآن نہیں اور یقینا نہیں مگر انکی رسم الخط قرآن سے مشابہت ضرور رکھتی ہے جس کے لیے اس طرح سے اجازت نہیں دی جا سکتی کون سی مجبوری ہے کہ آپ اسکو لباس بنائیں کیا ہمارا فیشن ہے ؟ ایسے ہی لباس کا انتخاب کیوں ؟؟ہمارے ہاں اسی80 فیصد لوگ عربی سے واقف نہیں بلکہ صرف مذھب سے تعلق قائم ہونے کی وجہ سے قرآن کے رسم الخط سے واقف ہیں اس لیے اس موقع پر اہل عرب کی مثال دینا بھی مناسب نہیں کہ وہاں لوگ نہ صرف عربی سے واقف اسکے رسم الخط اور معانی کو بھی سمجھتے ہیں مذکورہ معاملے پر عورت کو تنبیہ کرنا خاتون کا معافی مانگنا خوش آئند بات ہے جو نہ صرف قابل تحسین ہے بلکہ حفظ ماتقدم بھی ہے تاکہ ان جیسے معاملات کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے دوسری طرف عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ ایسے معاملات پر جذبات سے کام نہ لیں بلکہ قانونی راستہ اختیار کیا جائے تاکہ ناحق کوئی بھی شخص اسکی بھینٹ نہ چڑھے

 #نعتِ_رسولِ_کریمﷺ ........ از گوئٹےگوئٹے سے تو ہم میں سے بہت سے واقف ہیں ۔ لیکن اس نے ایک نعت مبارکہ بھی کہی اس کا شاید...
13/02/2024

#نعتِ_رسولِ_کریمﷺ ........ از گوئٹے
گوئٹے سے تو ہم میں سے بہت سے واقف ہیں ۔ لیکن اس نے ایک نعت مبارکہ بھی کہی اس کا شاید بہت کم احباب کو علم ہوگا۔ آج ہاتھ لگی تو فورا آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔ گوئٹے نے نعت جرمن زبان میں لکھی تھی ۔ جرمن سے انگلش میں ترجمہ ہوا اور انگلش سے ڈاکٹر شان الحق حقی نے اردو میں منظوم ترجمہ کیا ۔ یہ نعت اور یہ ترجمہ خاصے کی شے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نغمہ محمدئ
شاعر : جان وولف وین گوئٹے
انگلش ترجمہ : ایملی ایزسٹ
اردو ترجمہ : ڈاکٹر شان الحق حقی
Song for Mohammed
By: Johann Wolfgang von Goethe
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Behold this rocky spring,
bright with joy
like a twinkling star;
above the clouds
its youth was nourished
by good spirits
among the cliffs in the bushes.
Fresh as a youth
it dances out of the cloud
down to the marble rocks,
cheering again
to the sky.
Along mountainous paths
it chases after colorful pebbles,
and with the step of a young leader
its companion-springs journey
with it onward.
Below in the valley
flowers appear from its footprints,
and the meadow
derives life from its breath.
But no shaded valley can stop it,
no flower,
clasping its knees
and imploring it with loving eyes:
toward the Plains it presses its course,
twisting like a snake.
Brooks nuzzle up
sociably. Now it treads
into the Plain, resplendent with silver,
and the Plain grows silver too,
and the rivers of the Plain
and the brooks of the mountains
cheer and shout: "Brother!
Brother, take your brothers with,
take them with you to your ancient father,
to the eternal ocean,
whose outstretched arms
await us,
who, ah! has opened them in vain
to embrace his yearning children;
for the bleak wasteland's
greedy sand devours us; the sun above
sucks up all our blood; a hill
clogs us into a pool! Brother,
take your brothers from this Plain,
take your brothers from the mountains,
take them with you to your ancient father!
Come all of you! -
and now [the spring] swells
more grandly: an entire race
lifts the prince up high!
And in rolling triumph
it gives names to the lands and cities
that grow in its path.
Irresistibly it rushes onward,
leaving a wake of flaming-tipped towers
and houses of marble - creations
of its bounty.
Like Atlas it bears cedar houses
upon its giant's shoulders;
over its head, the wind noisily
blows a thousand flags
as testimony of its glory.
And so it brings its brothers,
its treasures, its children,
effervescent with joy,
to the waiting parent's bosom.
Translation from German to English
by Emily Ezust
نغمہ ء ِ محمدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ پاکیزہ چشمہ
جواوجِ فلک سے چٹانوں پہ اترا
سحابوں سے اوپر بلند آسمانوں پہ جولاں ملائک کی چشم نگہداشت کے سائے سائے
چٹانوں کی آغوش میں عہد برنائی تک جوئے جولاں بنا
چٹانوں سے نیچے اترتے اترتے
وہ کتنے ہی صد رنگ اَن گھڑ خزف ریزے
آغوشِ شفقت میں اپنی سمیٹے
بہت سے سسکتے ہوئے رینگتے، سُست کم مایہ سوتوں کو چونکاتا ، للکارتا ساتھ لیتا ہوا خوش خراماں چلا
بے نمو وادیاں لہلہانے لگیں
پھول ہی پھول چاروں طرف کھل اٹھے
جس طرف اُس ﷺ کا رخ پھر گیا
اُس ﷺ کے فیضِ قدم سے بہار آگئی
یہ چٹانوں کے پہلو کی چھوٹی سی وادی ہی کچھ
اُس ﷺ کی منزل نہ تھی
وہ تو بڑھتا گیا
کوئی وادی ، کوئی دشت، کوئی چمن، گلستاں، مرغزار
اُس ﷺ کے پائے رواں کو نہ ٹھہرا سکا
اُس ﷺ کے آگے ابھی اور صحرا بھی تھے
خشک نہريں بھی تھیں ، اُترے دریا بھی تھے ۔
سیلِ جاں بخش کے ، اُس ﷺ کے سب منتظر
جوق در جوق پاس اُس ﷺ کے آنے لگے
شور آمد کا اُسﷺ کی اٹھانے لگے
راہبر ﷺ ساتھ ہم کو بھی لیتے چلو
کب سے تھیں پستیاں ہم کو جکڑے ہوئے
راہ گھیرے ہوئے ، پاؤں پکڑے ہوئے
یاد آتا ہے مسکن پرانا ہمیں
آسمانوں کی جانب ہے جانا ہمیں
ورنہ یونہی نشیبوں میں دھنس جائیں گے
جال میں اِن زمینوں کے پھنس جائیں گے
اپنے خالق کی آواز کانوں میں ہے
اپنی منزل وہيں آسمانوں میں ہے
گرد آلود ہیں پاک کر دے ہمیں
آ ۔ ہم آغوش ِ افلاک کردے ہمیں
وہ رواں ہے ، رواں ہے ، رواں اب بھی ہے
ساتھ ساتھ اُس کے اک کارواں اب بھی ہے
شہر آتے رہے شہر جاتے رہے
اُس ﷺ کے دم سے سبھی فیض پاتے رہے
اُس ﷺ کے ہر موڑ پر ایک دنیا نئی
ہر قدم پر طلوع ایک فردا نئی
قصر ابھرا کيے خواب ہوتے گئے
کتنے منظر تہہ ِ آب ہوتے گئے
شاہ اور شاہیاں خواب ہوتی گئیں
عظمتیں کتنی نایاب ہوتی گئیں
اُس ﷺ کی رحمت کا دھارا ہے اب بھی رواں
از زمیں تا فلک
از فلک تا زمیں
از ازل تا ابد جاوداں ، بیکراں
دشت و در ، گلشن و گل سے بے واسطہ
فیض یاب اس سے کل
اور خود کل سے بے واسطہ
از شان الحق حقی

10/02/2024
بابری مسجد کو شہید کر کے رام جنم بھومی ایودھیا مندر بنا کر افتتاح بھی ہو گیادُنیا میں 1ارب مسلمان تماشا دیکھ رہے ہیںمیں ...
27/01/2024

بابری مسجد کو شہید کر کے رام جنم بھومی ایودھیا مندر بنا کر افتتاح بھی ہو گیا
دُنیا میں 1ارب مسلمان تماشا دیکھ رہے ہیں

میں کسی بھی مذہب کے عبادت گاہ کی توہین کے حق میں نہیں مگر ایک مسجد کی شہادت پر خاموش رہ کر بارگاہ الہی میں منافقین کے صف میں شامل نہیں ہوسکتا

میرے مالک میرے ہاتھ میں موبائل انٹرنیٹ کی سہولت اور آواز اُٹھانے کے لئے سوشل میڈیا میں نے ایک کمزور مسلمان ہونے کا فرض ادا کر دیا
میرے مالک تو ہر چیز پر قادر ہے
جیسے تم نے ابابیل کے زریعے خانہ کعبہ کو بچایا تھا ایسے ہی بابری مسجد کو شہید کرنے والوں پر بھی اپنا قہر برسا

اور دُنیا میں موجود ایک ارب مسلمانوں پر طوفان نوح نازل فرما
ہم 1 ارب ہونے کے باوجود بھی 120 کروڑ سے اپنی مسجد کی حفاظت نہ کرسکے.

22/01/2024

جے توں وکیا عشق بازار وی نئیں

جے توں چڑھیا اتے دار وی نئیں

20/01/2024

ایک بار الحمدللہ ضرور پڑھیں*
اللہ جل جلالہ کا لاکھ لاکھ احسان کہ اس نے ہمیں مسلمان بنایا اور اپنے نبی کریم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)
کی امت میں پیدا فرمایا۔
یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ احسان
الحمدللہ رب العالمین

Big shout-out to my newest top fans! 💎 M Jameel
19/01/2024

Big shout-out to my newest top fans! 💎 M Jameel

18/01/2024

بچوں کے ٹفن کے حوالے سے میرے پاس ایک ویڈیو ائی میں تو دیکھ کر حیران رہ گیا اپ بھی دیکھ لیں ممکن ہے کہ اپ بھی اپنے بچوں کے حوالے سے بیدار ہو جائیں اور ان چیزوں پر غور کریں کہیں ایسا نا ہو کہ ہمارے بچے ہماری غفلت کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہو جائے ۔

16/01/2024

جھونکا ہوا کا تھا چھو کر گزر گیا

16/01/2024

بات ساری توفیق کی ہوتی ہے

14/01/2024

جو اعلی حضرت کے مقابلے میں آئے گااس کا پروگرام۔۔۔۔!
مفتی حسن رضا نقشبندی

•┈┈┈┈┈•✦••┈┈┈┈┈•
🌹عزت اُسی کی ہوگی جو حضورﷺ کی عزّت کی بات کرے گا💫

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Hassan Raza Bukhari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share