سکول کی تعلیمی( ہم نصابی و غیر ہم نصابی) سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے بارے میں �
07/05/2026
"A" Family Learning Activity ; GBHS Dera Fareedi LQP.
ای سی سی ای کے بچے انگلش حروف تہجی، A کی پہچان اور مشق کرتے ہوئے۔
05/05/2026
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ فریدی تحصیل لیاقت پور:
ای سی سی ای کلاس کے ننھے منے طلباء میتھ( counting) کی سرگرمی کرتے ہوئے۔
21/04/2026
گرین & کلین پروجیکٹ ۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ فریدی تحصیل لیاقت پور، ماحولیاتی توازن ، ایکوسسٹم کو بہتر بنانے ، سکول کو خوبصورت اور سر سبز بنانے کے لیے ہیڈماسٹر و جملہ سٹاف کی طرف سے ، آج شجرکاری ڈے منایا گیا۔ اس سلسلے میں جملہ سٹاف نے ہیڈماسٹر محمد شاہد اقبال کے زیرنگرانی سو سے زائد پھولدار اور پھلدار پودے کیاریوں میں لگائے ۔ گراؤنڈز میں سبزہ (تلہ) بھی لگایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رحیم یار خان کی ہدایات کے مطابق زمین کی تیاری( ہل، کھیلے بنا کر) کر کے پچاس سے زائد پھلدار پودوں (انار، فالسہ، لیموں ،مالٹا، امرود ،کھجور جامن) کے بیج کاشت کیے گئے۔ اللہ تعالی جملہ سٹاف کی اس خوبصورت عملی کاوش کو کامیاب کرے اور ادارے کو سرسبز و شاداب بنائے۔ آمین۔
19/04/2026
Personality Grooming Kit
An initiative by our Deputy DEO M-EE Tehsil Yazman Dr-Shahid Hussain Cheema
✨ شخصیت سازی کی جانب ایک اہم قدم ✨
تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں بلکہ بچوں کی شخصیت، اعتماد اور صفائی بھی اتنی ہی ضروری ہے۔
اسی مقصد کے تحت
"Personality Grooming Kit (PGK)"
کا آغاز کیا گیا ہے، تاکہ ہر طالبعلم ایک بہتر اور باوقار شخصیت کے ساتھ آگے بڑھے۔
📌 PGK
میں شامل ہیں:
🔺 آئینہ
🔺 کنگھی
🔺 نیل کٹر
🔺 جوتے پالش کرنے کا سامان
یہ چھوٹے اقدامات ہمارے بچوں میں
✔️ خود اعتمادی
✔️ صفائی کا شعور
✔️ مثبت رویے
پیدا کرنے میں بڑا کردار ادا کریں گے۔
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس مشن کو کامیاب بنائیں اور اپنے سکولوں کو ایک بہترین ماحول فراہم کریں۔
16/04/2026
نیو داخلہ مہم 2026ء گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ فریدی۔ تحصیل لیاقت پور۔
نرسری تا نہم کلاس میں داخلے جاری ہیں۔ کوالیفائیڈ اساتذہ کے زیر نگرانی۔
ننھے بچوں کے لیے سمعی و بصری معاونات سے آراستہ ای سی سی ای کلاس روم کی سہولت موجود ہے۔ (LED کی سہولت موجود ہے)۔
آج ای سی سی ای کلاس ،نرسری کلاس اور سوئم کلاس میں نئے بچوں کو داخل کیا گیا۔ اور نئے آنے والے بچوں میں فری بکس تقسیم کی گئیں۔ سرکاری سکول ، معیاری سکول
New Enrollment Compaign 2026.
14/04/2026
14/04/2026
تقریبِ اعزاز – مغل اعظم ریسٹورینٹ لیاقت پور۔
سکول کے ٹاپر سٹوڈینٹ کو 1 لاکھ کیش پرائز۔
مغل اعظم ریسٹورینٹ لیاقت پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ فریدی کے ہونہار طالبعلم، میٹرک سال 2025ء کے ٹاپر محمد مرسلین ولد مختیار احمد کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ہیڈماسٹر، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ فریدی محمد شاہد اقبال نے شاندار کامیابی اور سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر محمد مرسلین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام پیش کیا۔
ہیڈماسٹر صاحب نے اپنے خطاب میں طالبعلم کی محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے باصلاحیت طلبہ نہ صرف اپنے والدین بلکہ ادارے کا بھی فخر ہوتے ہیں۔ انہوں نے دیگر طلبہ کو بھی ترغیب دی کہ وہ محنت اور مستقل مزاجی کو اپنا شعار بنائیں تاکہ وہ بھی اسی طرح کامیابی حاصل کر سکیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے طالبعلم کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس کامیابی کو سکول کے لیے ایک اعزاز قرار دی۔
11/04/2026
آج مورخہ 11 اپریل 2026 بروز ہفتہ، وسیب میلہ ریسٹورینٹ جن پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ فریدی کے زیر اہتمام ایک شاندار اور باوقار ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروقار تقریب سکول میں نئے آنے والے قابل اساتذہ، محترم محمد امتیاز (STI Arts) اور محترم محمد عرفان (STI Arts) کے اعزاز میں جبکہ جناب عبیداللہ خان صاحب کی بطور SST (Science) پروموشن کی خوشی میں منعقد کی گئی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت اللہ راضی چشتی صاحب نے نہایت خوبصورت اور دلنشین انداز میں حاصل کی۔ تلاوت کے بعد محفل کا ماحول روحانی اور پرنور ہو گیا۔ بعد ازاں جناب عبدالمجید صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے معزز ساتھی اساتذہ کو خراجِ عقیدت اور خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اساتذہ کے باہمی تعاون، اخلاص اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کی ترقی میں ان کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا۔
اس موقع پر نئے آنے والے اساتذہ، محمد عرفان صاحب اور محمد امتیاز صاحب نے بھی نہایت خوبصورت اور پُرخلوص الفاظ میں سکول کے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی ترقی اور طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے اختتامی لمحات میں صدرِ محفل اور سربراہ ادارہ، محترم جناب ہیڈماسٹر محمد شاہد اقبال صاحب نے نہایت جامع، بصیرت افروز اور متاثر کن خطاب فرمایا۔ آپ نے جناب عبیداللہ خان صاحب کو ان کی شاندار پروموشن پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ساتھ ہی نئے آنے والے STI اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ادارے کے نظم و ضبط اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
اپنے خطاب میں ہیڈماسٹر صاحب نے ادارے کے ڈسپلن، اساتذہ کے مثالی کردار، نئے تعلیمی سیشن کے مؤثر آغاز، اور بالخصوص جماعت ہشتم کے پیکٹا امتحان میں سو فیصد رزلٹ حاصل کرنے پر اساتذہ کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مزید برآں، انہوں نے شجرکاری مہم، انرولمنٹ کمپین، نئے ٹائم ٹیبل کے اجراء اور سکول کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
یہ تقریب نہ صرف نئے اساتذہ کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنی بلکہ تمام سٹاف کے مابین باہمی محبت، اتحاد اور ٹیم ورک کے جذبے کو بھی مزید مضبوط کیا۔ آخر میں تمام شرکاء نے اس کامیاب اور یادگار تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مل کر ادارے کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
Be the first to know and let us send you an email when GBHS Dera Fareedi LQP. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.