کلمدرہ: اج کلمدرہ سپر لیگ کا فائنل میچ عوامی نیشنل پارٹی کے زیرِ سایہ احتتام پذیر ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی اکرم الدین، جنرل سیکرٹری یونین کونسل خزانہ نے پارٹی کے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی۔
اس موقع پر شائقینِ کرکٹ سے خطاب کرتے ہوئے اکرم الدین نے کہا کہ بدقسمتی سے آج تک ہمارے کسی بھی حکمران نے کھیلوں کے میدان میں کوئی واضح کارکردگی نہیں دکھائی، جو کہ ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم اقتدار میں آئیں گے تو کھیلوں کو سب سے پہلے فروغ دیں گے، ہر گاؤں کی سطح پر گراؤنڈز بنائیں گے، ٹیموں کی رجسٹریشن کے ساتھ انہیں کٹ فراہم کریں گے اور کھیلوں کو عالمی معیار کا درجہ دلانا ہمارا بنیادی کام ہوگا۔
اختتامی تقریب میں ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں، جبکہ ونر ٹیم کے کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے گئے۔ اس کے علاوہ ونر ٹیم کے لیے 2000 روپے جبکہ کمیٹی کے لیے 10 ہزار روپے کا اعلان بھی کیا گیا۔
24/09/2026
عوامی نیشنل پارٹی پاکستان کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو صرف سیاست تک محدود نہیں بلکہ یہ پاکستانی عوام کے ہر پہلو سے دفاع، تحفظ اور ترجمانی کا مقدس فریضہ بخوبی انجام دے رہی ہے۔ یہ پارٹی پختونوں کی ثقافت، زبان، شناخت، وقار، روایات اور حقوق کی سب سے مضبوط اور بلند آواز ہیں ۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں، محروموں، غریبوں اور پسے ہوئے طبقے کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ رہی ہے۔
ہم اپنے مرکزی اور صوبائی قائدین کے بے حد مشکور اور ممنون ہیں کہ انہوں نے پارٹی سے مخلص، وفادار اور جانفشان کارکنوں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور انہیں صوبائی کونسل کے ممبرز بنا کر ان کی محنت اور لگن کا اعتراف کیا۔ یہ ایک انتہائی خوش آئند اور قابل تحسین اقدام ہے جو پارٹی کے اندر جمہوری روایات، شفافیت اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کا واضح مظہر ہے۔ اس سے یہ پیغام بھی جاتا ہے کہ پارٹی اپنے وفادار کارکنوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی اور انہیں ہر موقع پر آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
میں تمام نئے شامل ہونے والے ممبران کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ ان کی محنت، خلوص، وفاداری اور پارٹی سے لگن کا ثمرہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو صحت، توفیق، ہمت اور استقامت عطا فرمائے تاکہ وہ اس سے بھی بہتر اور مؤثر انداز میں عوامی خدمات انجام دے کر پارٹی اور عوام کے لیے مزید بہتر پوزیشن، کامیابیاں اور اعزازات حاصل کر سکیں۔ آمین ثم آمین!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو عوامی نیشنل پارٹی کے مشن اور نظریات کے ساتھ وفادار رکھے اور پختونخوا کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
اکرام الدین
جنرل سیکرٹری
یونین کونسل خزانہ، تحصیل منڈا، ضلع دیر لوئر
18/09/2026
مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کی کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے کی مذمت، متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی
⚫️کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکہ انتہائی قابل مذمت اور ریاستی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے
⚫️مسجد اللہ کا گھر ہے، اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے۔ نمازیوں کو شہید کرکے اسلام کی کونسی خدمت ہورہی ہے؟
⚫️عبادت گاہوں میں بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں
⚫️اگر ریاست اپنے شہریوں کا تحفظ نہیں کرسکتی تو پھر عوام کس سے اپنے جان و مال کے تحفظ کی امید رکھیں؟
⚫️وزیرستان سے باجوڑ، خیبر اور کوہاٹ تک پختونخوا مسلسل آگ میں جل رہا ہے
⚫️عالمی جنگ بندیاں کرنے والے پختون سرزمین پر جاری اس جنگ پر کیوں خاموش ہیں؟
⚫️دفاعی معاہدوں کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو اس صوبے کی چیخیں کیوں سنائی نہیں دے رہی ہیں؟
⚫️ہمارے ادارے ہمارا دفاع کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں
⚫️پختونخوا کو مزید تجربات اور سیاسی تماشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا
⚫️صوبائی حکومت اس سنگین صورتحال میں محض تماشائی بنی ہوئی ہے، دہشتگردوں کے سہولتکاروں سے امن کی توقع کرنا عبث ہے
⚫️صوبے میں امن و امان تباہ ہوچکا ہے لیکن صوبائی حکومت کی ترجیحات احتجاج، جلسے، جلوس اور سیاسی ڈرامے ہیں
⚫️آج بھی صوبے کا وزيراعلی پنجاب میں مسخرے کرنے میں مصروف ہے
⚫️وفاقی حکومت بھی خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی، دہشتگردی کا خاتمہ اور امن کا قیام دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے
⚫️پختونخوا کے عوام کو مزید نعروں، مذمتی بیانات کی نہیں بلکہ امن، تحفظ اور مؤثر حکمرانی کی ضرورت ہے
⚫️جب تک ریاستی سطح پر سنجیدگی نہیں ہوگی، امن ہمیشہ ایک خواب رہے گا
⚫️دہشتگردی ختم کرنی ہے تو پہلے دہشتگردانہ ذہنیت کا خاتمہ کرنا ہوگا، سہولتکاروں اور ہمدردوں کا محاسبہ کرنا کرنا ہوگا
⚫️اے این پی متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں شریک ہے، اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطاء کرے
| |
15/09/2026
اظہارِ تشکر
محترم دوستو، عزیز رشتہ دارو اور تمام معزز ساتھیو!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جیسا کہ آپ سب بخوبی جانتے ہیں کہ ہمارے محترم اور قابلِ فخر بزرگ لیڈر بابائےامن شیر جندول نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بفضلِ تعالیٰ کل پاکستان واپس تشریف لائے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی یہ عبادت قبول فرمائے، ان کے گناہوں کو معاف فرمائے اور انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ مزید نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
سعودی عرب میں قیام کے دوران جس طرح پاکستانیوں، سعودیوں اور خصوصاً تمام پٹھان بھائیوں، پارٹی تنظیموں، علاقائی و قومی تنظیموں، دوست احباب اور رشتہ داروں نے سابق ایم پی اے اور عوامی نیشنل پارٹی کے موجودہ صدر حاجی بہادر خان صاحب کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور بھرپور مہمان نوازی کی، وہ واقعی قابلِ تعریف اور لائقِ فخر ہے۔ ایسی بے مثال محبت، خلوص اور مہمان نوازی کی مثال شاید ہی کہیں اور ملے۔ یہ جذبہ اور یہ اپنائیت الفاظ کے ذریعے مکمل طور پر بیان نہیں کی جا سکتی۔
ہم ان تمام افراد کی بے لوث خدمات، محبت اور خلوص کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دورانِ سفر ہمارے بزرگوں کا خیال رکھا، ان کی رہنمائی کی اور انہیں گھر جیسا ماحول فراہم کیا۔ ہمیں اپنی سعودی کمیونٹی پر بجا طور پر فخر ہے، جس نے ثابت کر دیا کہ وطن سے دور ہونے کے باوجود ہماری محبت، اتحاد اور بھائی چارے کا رشتہ کبھی کمزور نہیں ہوتا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام مسافروں کی مشکلات آسان فرمائے، ان کے سفر کو خیر و عافیت کے ساتھ مکمل فرمائے اور وہ بخوشی اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر کے اپنے وطن کو سلامتی کے ساتھ لوٹیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حج و عمرہ کی سعادت بار بار نصیب فرمائے اور ہمارے درمیان محبت، اتحاد اور بھائی چارے کو قائم و دائم رکھے۔ آمین!
ایک بار پھر تمام معزز حضرات کا تہہ دل سے شکریہ! اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
جزاک اللہ خیراً کثیراً
والسلام
آپ کا مخلص و دعا گو
اکرام الدین : جنرل سیکرٹری یونین کونسل خزانہ تحصیل منڈا ضلع دیر لوئر
11/09/2026
پاکستان میں بھیک مانگنے کا مسئلہ ایک منظم کاروباری نظام بن چکا ہے۔ اگر بچوں کے اغوا، ان کے استحصال اور انہیں بھیک مانگنے یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کے پیچھے موجود پورے نیٹ ورک کو ختم نہیں کیا جائے گا تو صرف سڑکوں پر موجود بھکاریوں کو ہٹانے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
اصل سوال یہ ہے کہ یہ نظام کون چلا رہا ہے؟ بچوں کو کہاں سے لایا جاتا ہے، کہاں فروخت کیا جاتا ہے اور مختلف علاقوں اور چوکوں پر اس نیٹ ورک کا کنٹرول کس کے پاس ہے؟
ایک طرف اس کاروبار سے روزانہ لاکھوں روپے کی آمدنی کا ذکر کیا جاتا ہے، جبکہ دوسری طرف اس استحصال کا شکار بچے خود اس رقم کا معمولی حصہ بھی حاصل نہیں کرتے۔ انہیں صرف چند ہزار روپے اور کھانا دے کر اس غیر انسانی کاروبار کا حصہ بنا دیا جاتا ہے۔
مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں اظہار خیال
|
10/09/2026
اگر 1973 کے آئین کے سماجی معاہدے میں ترمیم کی گئی یا 18ویں آئینی ترمیم کو واپس لینے کی کوشش کی گئی، تو اس معاہدے کو توڑنا ماضی کے کسی اور معاہدے پر بحث کی راہ ہموار کرے گا، جو ایک انتہائی خطرناک عمل ثابت ہو سکتا ہے۔ لہٰذا اس معاملے سے گریز کیا جائے، ورنہ پھر اس کے نتائج اور ماضی کے دیگر معاہدوں پر بھی بات کرنا پڑے گی۔
If the social contract of 73 is reformed or the 18th amendment is rolled back then I guess breaking this contract will give way to discussing another contract from the past and that’s dangerous so please refrain from it or else.
|
06/09/2026
جان صاحب دی گریٹ
05/09/2026
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
ANP یونین کونسل خزانہ فیسبک پیج میں تمام نئے شامل ہونے والے ممبران کو دلی خوش آمدید اور پُرتپاک نیک خواہشات۔
دعا ہے کہ آپ کی آمد اس گروپ کے لیے رحمت اور برکت کا باعث بنے، اور آپ کی خدمات نہ صرف پارٹی کی ترقی کا ذریعہ بنیں بلکہ پرانے ممبران کو بھی نئی توانائی اور جذبہ عطا ہو۔
ہمیں یقین ہے کہ اب سب مل کر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے، باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیں گے، اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک دوسرے سے بڑھ کر کردار ادا کریں گے۔
انشاءاللہ یہ سفر کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور ہم سب ملیں گے تو منزل بھی قریب آجائے گی۔
اللہ ہم سب کو اس عزم پر قائم رکھے۔ آمین!
دعاگو:
اکرام الدین: جنرل سیکرٹری یونین کونسل خزانہ تحصیل منڈا ضلع دیر لوئر
04/09/2026
پریس ریلیز
یونین کونسل خزانہ کے صدر جناب محمد ولی صاحب کی زیر صدارت ایک شاندار، جمہوری اور روایتی تعارفی اجلاس آج بڑی دھوم دھام کے ساتھ جنرل سیکرٹری اکرام الدین صاحب کی رہائش گاہ "چنار ماخئ (ماخئ ہاؤس)" میں منعقد ہوا۔
اس پروگرام میں کابینہ اراکین، پارٹی قائدین، معزز برزگ شہریوں اور ورکرز نے بھرپور شرکت کی اور اپنی موجودگی سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ اس کامیاب اجتماع پر میں تمام شرکاء کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے تشکر کا اظہار کرتا ہوں۔
اجلاس کے دوران تنظیمی امور، پارٹی کو قومی سطح پر مزید فعال، منظم اور مستحکم بنانے کے علاوہ آئندہ کے سیاسی و تنظیمی لائحۂ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
شرکاء نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے نظریے، باچا خان بابا کے فلسفۂ عدم تشدد، امن، رواداری اور جمہوری جدوجہد کو فروغ دینے کے لیے بھرپور اور مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ جناب سید حیدر جان صاحب اور صدر جناب محمد ولی صاحب نے پرجوش خطابات کیے، جبکہ یونین کونسل کے تمام عہدیداران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اجلاس میں تنظیمی مضبوطی اور یونین کونسل خزانہ کی ترقی و بہتری کے حوالے سے جامع گفتگو کی گئی بالخصوص نوجوانوں کو پارٹی میں شامل کرنے پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔ آخر میں شرکاء نے عزم کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل خزانہ کے پلیٹ فارم سے باہمی مشاورت اور اتحاد کے ساتھ علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور تنظیم کی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گی۔ انشاءاللہ۔
ایک شاندار، جمہوری اور روایتی تعارفی اجلاس آج بڑی دھوم دھام کے ساتھ جنرل سیکرٹری اکرام الدین صاحب کی رہائش گاہ "چنار ماخئ (ماخئ ہاؤس)" میں منعقد ہوا۔
اس پروگرام میں کابینہ اراکین، پارٹی قائدین، معزز برزگ شہریوں اور ورکرز نے بھرپور شرکت کی اور اپنی موجودگی سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ اس کامیاب اجتماع پر میں تمام شرکاء کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے تشکر کا اظہار کرتا ہوں۔
اجلاس کے دوران تنظیمی امور، پارٹی کو قومی سطح پر مزید فعال، منظم اور مستحکم بنانے کے علاوہ آئندہ کے سیاسی و تنظیمی لائحۂ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
شرکاء نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے نظریے، باچا خان بابا کے فلسفۂ عدم تشدد، امن، رواداری اور جمہوری جدوجہد کو فروغ دینے کے لیے بھرپور اور مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ جناب سید حیدر جان اور صدر جناب محمد ولی نے پرجوش خطابات کیے، جبکہ یونین کونسل کے تمام عہدیداران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اجلاس میں تنظیمی مضبوطی اور یونین کونسل خزانہ کی ترقی و بہتری کے حوالے سے جامع گفتگو کی گئی۔ آخر میں شرکاء نے عزم کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل خزانہ کے پلیٹ فارم سے باہمی مشاورت اور اتحاد کے ساتھ علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور تنظیم کی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گی۔ انشاءاللہ۔
اکرام الدین
جنرل سیکرٹری، یونین کونسل خزانہ، تحصیل منڈا
Be the first to know and let us send you an email when ANP UC Khazana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.