PurelyDeals

PurelyDeals Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PurelyDeals, Lahore, Lahore.

🌟 خوش آمدید Purely Deals میں! 🌟🛒 آپ کی تمام شاپنگ ضروریات کا ایک ہی حل!✨ خصوصی آفرز | 🏷️ معقول قیمتیں | 🚚 تیز ترسیل ہم آپ کے لیے بہترین معیار اور اسٹائل کے ساتھ مختلف پراڈکٹس کی وسیع رینج لائے ہیں۔ چاہے آپ فیشن میں دلچسپی رکھتے ہوں یا جدید گیجٹس میں!

🕰️ Original Casio Watch for Sale – Sirf Rs. 1100!0 delivery charges Stylish, reliable aur classy – Casio watch jo aapke ...
08/07/2025

🕰️ Original Casio Watch for Sale – Sirf Rs. 1100!
0 delivery charges

Stylish, reliable aur classy – Casio watch jo aapke look ko banaye aur bhi perfect!
✔️ 100% Genuine
✔️ Smart design – har outfit ke sath match kare
✔️ Working condition mein – bilkul ready to wear
✔️ Daily wear ya gift ke liye best choice

⏳ Limited offer – first come, first serve!
📦 Delivery available
📞 Interested? Inbox now – grab it before it's gone!

ٹائٹینک کا مطلب انتہائی طاقتور ہے. لیکن اگر آپ کسی سے بھی پوچھ لیں ٹائٹینک کیا ہے تو وہ بتائے گا اچھا وہ فلم جس میں ایک ...
31/01/2024

ٹائٹینک کا مطلب انتہائی طاقتور ہے. لیکن اگر آپ کسی سے بھی پوچھ لیں ٹائٹینک کیا ہے تو وہ بتائے گا اچھا وہ فلم جس میں ایک جہاز ڈوب گیا تھا. جو زیادہ معلومات والے ہوتے ہیں وہ بتائیں گے یہ جہاز آئس برگ سے ٹکرا گیا تھا جو علم کے دعویدار ہوں گے وہ یہ بھی بتائیں گے جہاز پر لائف بوٹس کم تھی اس لئے بہت سے انسان مارے گئے.

آپ لیکن اگر پوچھیں اچھا ایس ایس ایسٹ لینڈ کروزر کے بارے میں پھر پتہ ہے. ؟ اکثریت کو یہ پتہ نہیں ہوگا. جبکہ یہ بھی جہاز تھا اس میں بھی 844 انسانی اموات ہوئیں. یہ بھی ٹائی ٹینک سے کچھ عرصہ بعد امریکی ساحل کے پاس ڈوب گیا تھا. لیکن یہ کیسے ڈوب گیا.؟ تو جناب ٹائٹینک کے حادثے کے بعد امریکہ نے ایک قانون پاس کیا کہ جہازوں پر لائف بوٹس کا اضافہ کیا جائے.

ماہرین صنعت نے کہا جہازوں کے موجودہ ڈیزائن میں یہ اضافہ ممکن نہیں کہ وزن بڑھ جائے گا اور حادثہ ہوجائے گا. لیکن قانون تو پھر قانون ہے انہوں نے زبردستی پاس کرالیا. ایس ایس ایسٹ لینڈ اس قانون کی وجہ سے ڈوب گیا. چونکہ ٹائٹینک میں قانون ملوث نہیں تھا تو اس پر فلم بن گئی اور آج سب اسے جانتے ہیں. ایسٹ لینڈ اس لئے گمنام رے گیا کہ یہاں قانون رسوا ہو رہا تھا.

دوستو طاقتور علم ہوتا ہے. وہ علم جو تحقیق کرتا ہے نہ کہ کسی کے دکھائے ڈرامے یا فلم کو دیکھ کر تسلیم کر لے کہ یہی علم ہے. لیکن جہاں بھی علم اپنی تحقیق چھوڑ دے وہاں کچھ افراد پھر طاقت حاصل کر لیتے ہیں. وہ پھر جو چاہتے ہیں وہ دکھاتے ہیں اور جو نہیں چاہتے اسے گمنام کر دیتے ہیں. وہی قانون بن جاتے ہیں.

اوپر والی تصویر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی اسپیس ریسرچاوپر والی تصویر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھار...
26/01/2024

اوپر والی تصویر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی اسپیس ریسرچ

اوپر والی تصویر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی اسپیس ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر کے سون کی ڈھارس بندھاتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ جب چندریان 2 چاند سے فقط ڈیڑھ میل کی دوری پر لاپتہ ہوگیا تھا۔ یہ بات بلاشبہ صدمے کا باعث تھی۔ تاہم نریندر مودی نے ڈاکٹر سون کو گلے لگایا۔ اور انکو یہ کہکر تسلی دی کہ سائنس تو ہے ہی تجربات کا نام ہم پھر کوشش کرینگے۔ اور کامیاب رہینگے۔

ڈاکٹر کے سون کے کریڈٹ پر بھارت کی طرف سے بیشمار مصنوعی سیاری فضاء میں بھیجنے کا سہرا ہے۔ ایک انتہائی قابل انسان ہیں۔ تاہم آپ یہ بھی ملاحظہ فرمائیں۔ کہ اتنے بڑے ادارے کے سربراہ کی تنخواہ کیا ہے ؟

تو عرض یہ ہے کہ ڈاکٹر کے سون کی تنخواہ فقط ایک لاکھ روپے مہینہ ہے۔ اسکے علاوہ انکو بھارتی سرکار کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی مراعات میسر نہیں ہیں ۔ لیکن آج چندریان 3 کا چاند پر پہنچنا ایک حقیقت ہے۔

جبکہ ہمارے ہاں تو الہ ماشااللہ کرکٹ بورڈ کے صدر کیتنخواہ ہی 30 سے 32 لاکھ روپے ماہانہ اور مراعات اسکے علاوہ ہوتیں ہیں۔

دوسری تصویر ملاحضہ کیجیے پاکستانی نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک سڑک کنارے اینکر سہیل وڑائچ کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ یہ پروگرام تھا۔ ایک دن جیو کے ساتھ

یہ پروگرام یوٹیوب پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک سوال سہیل نے دریافت کیا۔ کہ ڈاکٹر صاحب زندگی میں کسی بات کا دکھ ہوا ہے کبھی ؟ جس پر ڈاکٹر صاحب کا جواب تھا کہ جی ہاں پاکستان آکر کام کرنے کا۔

ڈاکٹر صاحب جنکو ایٹم بم اور میزائل پروگرام کا خالق کہا جاتا ہے۔ اسکے عوض جو انکی مٹی پلید کی گئی۔ جو احسان فراموشی کا رویہ انکے ساتھ روا رکھا گیا۔ وہ ہماری تاریخ کا بدترین باب ہے۔

ان پر الزام لگایا گیا۔ کہ انھوں نے میزائل ٹیکنالوجی چوری چھپے شمالی کوریا کو دیدی

اس وقت کے آمر نے انکو ٹیلیوژن پر آکر معافی مانگنے پر

مجبور کیا۔ ان سے پریس کانفرنس کروائی گئی۔ انکی نقل

و حرکت محدود کردی گئی۔ ملک کے مالکان جنکے ہاتھوں

ملک یرغمال ہے۔اگر ریٹائر بھی ہوجاتے ہیں۔ تو انکی پنشنز ہی لاکھوں روپے ماہانہ ہوتیں ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر صاحب کی پنشن فقط 6 ہزار ماہانہ کے قریب تھی۔ اپنی موت تک ڈاکٹر صاحب کی زندگی ان الزامات کے سبب متنازعہ ہی رہی۔ اور جب ان کا انتقال ہوا۔ تو کسی صدر، وزیر اعظم یا عسکری شخصیت نے ان کا جنازہ تک پڑھنے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔

تاہم یہ کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ جس ملک میں قائد اعظم کی ایمبولینس پیٹرول نہ ہونے کے سبب لاوارث کھڑی رہی۔ لیاقت علی خان کو بھرے مجمعے میں گولی ماردی گئی۔ فاطمہ جناح کو غدار کا خطاب دیا گیا ہو۔ وہاں ڈاکٹر صاحب کیا چیز تھے

انڈین یوٹیوبر "دھرو راٹھی" (Dhruv Rathee) پچھلے کچھ عرصے میں بہت مشہور ہوچکا ہے۔ جس کی وجہ اس کا کنٹینٹ ہے، اور یہ اس با...
25/01/2024

انڈین یوٹیوبر "دھرو راٹھی" (Dhruv Rathee) پچھلے کچھ عرصے میں بہت مشہور ہوچکا ہے۔ جس کی وجہ اس کا کنٹینٹ ہے، اور یہ اس بات کی دلیل بھی ہے کہ عوام علمی معلومات دینے والے چینلز اور مواد کو بھی پسند کرتی ہے۔ تقریباً 14 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ وہ ایک بڑا انڈین/جرمن یوٹیوبر ہے۔

ایسے میں مجھے نہیں لگتا تھا کہ پاکستان کا بھی کوئی یوٹیوبر ایسا کوئی علمی چینل اور اتنا اچھا کنٹینٹ بناتا ہوگا۔ لیکن پھر پاکستانی یوٹیوب پر پھیلے ہوئے کچرے کے نیچے مجھے "فیصل وڑائچ" جیسا یوٹیوبر نظر آیا۔ جو ہسٹری اور کرنٹ افئیرز پر بہترین کنٹینٹ بناتے ہیں۔ سلسلہ وار اقساط پر دنیا کی بڑی اقوام کی تاریخ بتاتے ہیں۔ اور ہر واقع میں پوری تفصیل اور بیک گراؤنڈ کے ساتھ اپنی بات کا حوالہ بھی دیتے ہیں۔ بہترین storyteller بھی ہیں، اور زبردستی کی سنسنی نہیں پھیلاتے۔ میرے نزدیک ان کا کام دھرو راٹھی وغیرہ سے زیادہ تفصیلی اور بڑا ہے۔

ان کے ایک سے زیادہ چینل ہیں، ہر چینل پر لاکھوں سبسکرائبرز اور ویوز ہیں، اس لیے یہ نہ سمجھیں کہ مجھ جیسا عام آدمی ان کی کوئی مشہوری کر رہا ہے۔ بلکہ وہ پہلے ہی اپنے بہترین کنٹینٹ کی بنیاد پر کافی مقبول ہیں۔ میرا مقصد بس ایک اچھا کام کرنے والے آدمی کو سراہنا اور دوسروں کو اس کے بارے میں بتانا تھا۔

ان کے چینلز میں (جو میں دیکھتا ہوں) "دیکھو سنو جانو" اور "فیصل وڑائچ" شامل ہیں، اور ان کے علاؤہ ایک اور پاکستانی یوٹیوب چینل "رفتار" (Raftar) کا کنٹینٹ بھی آج کل مجھے پسند آ رہا ہے۔۔۔

A frog made of twigs and leaves
24/01/2024

A frog made of twigs and leaves

عجیب و غریب واقعات جو اکثر انسانوں کے ساتھ پیش آتے ہیں( 1)) Deja vo یا رجحان  - کبھی کبھی کوئی منظر آپ کے سامنے گزر جاتا...
24/01/2024

عجیب و غریب واقعات جو اکثر انسانوں کے ساتھ
پیش آتے ہیں
( 1)) Deja vo یا رجحان

- کبھی کبھی کوئی منظر آپ کے سامنے گزر جاتا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ساتھ پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے

جیسے کہ آپ کی زندگی میں پہلی بار کسی جگہ کا سفر کرنا، اپنے دوستوں کے ساتھ کسی ریسٹورینٹ میں جانا، میز پر بیٹھنا اور کسی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے رات کا کھانا کھانا۔ اور اچانک بغیر کسی تعارف کے آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے یہ لمحہ (اس میں موجود ہر چیز کے ساتھ) پہلے گزر چکا ہے
(2))۔ Dop

اس میں اشیاء کے غائب ہو جاتیں اور پھر اچانک مل جاتی ہیں
ہمارے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی چیز کے اچانک اور عجیب و غریب طریقے سے غائب ہونے کا نوٹس لیتے ہیں اور انسان اس گمشدہ چیز کو ادھر ادھر تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے
اور تھوڑی دیر بعد گمشدہ چیز کو پا کر حیران رہ جاتا ہے کہ ابھی تو یہاں تلاش کی تھیں تو نہیں ملی تھی اور سب اسی جگہ سے مل گئی ہے
3):Incubs

کیا آپ نے کبھی اپنی نیند میں محسوس کیا کہ آپ حرکت نہیں کر سکتے؟
یا کیا آپ کو خوفناک خواب نظر آیا جس میں آپ کو لگا کہ آپ جاگ رہے ہیں لیکن حرکت نہیں کر سکتے؟

بہت سے لوگ اسے فالج سے تعبیر کرتے ہیں جو نیند کے دوران ہوتا ہے
کیونکہ ہم آنکھوں کی تیز حرکت سے بیدار ہوتے ہیں، جب کہ پٹھوں میں نرمی کا طریقہ کار ابھی تک نہیں رکا ہے، جس کی وجہ سے یہ فالج بیداری میں ہوتا ہے جو سیکنڈوں یا کئی منٹ تک رہتا ہے

4) Lucid Dream روشن خواب

- کبھی کبھی جب آپ خواب دیکھ رہے ہوتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ یہ خواب ایک ٹھوس حقیقت کی طرح ہے

مطلب یہ ہے کہ آپ خواب کے اندر ہی جانتے ہیں کہ آپ خواب دیکھ رہے ہیں
اور اس لیے آپ اس پر شعوری طور پر عمل کر سکتے ہیں جیسا کہ ہم بیداری میں کام کرتے ہیں
اور آپ خوفناک خواب کو اپنی مرضی کا بنا سکتے ہیں
اس عمل کو ڈریم کنٹرول کے نام سے جانا جاتا ہے اور بہت سے لوگوں کو اس میں مہارت ہوتی ہے

مذکورہ چاروں میں سے آپ کے ساتھ کونسا واقعہ پیش آچکا ہے؟؟؟

25/12/2023

پریشان نہ ہوں ۔۔ حسد نہ کریں ۔۔ چلتے رہیں !

کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔

کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔

جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔

بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔

اوبامہ 55 سال کی عمر میں صدارت سے ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔

کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔

کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔

اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔

انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔

نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔

اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا . کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے
ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔

12/12/2023

Address

Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PurelyDeals posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share