Media and Publication Cell, Bacha Khan University Charsadda

  • Home
  • Media and Publication Cell, Bacha Khan University Charsadda

Media and Publication Cell, Bacha Khan University Charsadda This page is an official page of BKUC being operated from Media and Publication Cell.

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے تحت جامعہ باچا خان کی میزبانی میں زون سی جامعات کے مابین ہاکی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقر...
15/05/2026

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے تحت جامعہ باچا خان کی میزبانی میں زون سی جامعات کے مابین ہاکی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں منعقد ہوئی۔ دو روزہ چیمپئن شپ میں مختلف جامعات کے ٹیمیں حصہ لے گی جبکہ مقابلے دو روز تک جاری رہیں گے۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر جامعہ باچا خان پروفیسر ڈاکٹر خان عالم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے افتتاحی میچ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے جامعہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم نے کہا کہ جامعات میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی بھی بے حد اہمیت ہے۔ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جامعاتی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے نہ صرف طلبہ کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع ملتے ہیں بلکہ ایک صحت مند اور متحرک معاشرے کی تشکیل بھی ممکن ہوتی ہے۔

اجامعہ باچا خان مستقبل میں بھی اس نوعیت کے کھیلوں کے مقابلوں اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کو جاری رکھے گی تاکہ طلبہ کو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

شعبہ پشتو کے اور سکالر ،نگینہ بی بی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل لی ۔نگینہ بی بی کی مقالے کا عنوان ٫٫ نور الامین یوسفزئی کی...
14/05/2026

شعبہ پشتو کے اور سکالر ،نگینہ بی بی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل لی ۔نگینہ بی بی کی مقالے کا عنوان ٫٫ نور الامین یوسفزئی کی افسانوں کے منفی کرداروں کا تجزیاتی مطالعہ ،،اور نگران ڈاکٹر فقیر محمد فقیر صاحب تھے ۔
دفاعی تقریب میں بطور ممتحنین،پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر روح اللّٰہ جان اور پشاور یونیورسٹی کی شعبہ پشتو کے چیئرمین ڈاکٹر نور محمد دانش تشریف لائے تھے ۔
ان صاحبان کے علاوہ باچا خان یونیورسٹی ،شعبہ پشتو کی ڈائریکٹر ڈاکٹر کرن سینین ،ڈاکٹر نصر اللہ جان وزیر اور نامور افسانہ نگار نور الامین یوسفزئی کے ساتھ ساتھ ھاؤس میں مھمانان اور شعبہ پشتو کے اساتذہ ،ڈاکٹر شفیع اللّٰہ ،لیکچرار بلال فضل بہ ھمراہ طلبہ اور طالبات نے شرکت کی ۔کامیاب دفاع پر نگینہ بی بی نے اپنے تمام اساتذہ کا خصوصی شکریہ ادا کی ۔

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں شعبہ میتھس  کے طالب علم یوسف خان  نے اپنے مقالے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے ایم فل کی ڈگر...
14/05/2026

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں شعبہ میتھس کے طالب علم یوسف خان نے اپنے مقالے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے ایم فل کی ڈگری, حاصل کرلی ہے۔
اسی طرح شعبہ میتھس کے ہی سدرہ نور نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔
طالب علم یوسف خان کے سپروائزر ڈاکٹر عاصم اللہ جبکہ سدرہ نور کے سپروائزر ڈاکٹر ذیشان تھےان کے سپروائزر تھے۔ دونوں طلباء کے لئے یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عادل نے بطور بیرونی ممتخن اپنے فرائض انجام دیئے۔

کامیاب دفاع پر طالب یوسف خان اور سدرہ نور نے شعبہ میتھس کے تمام اساتذہ اور بالخصوص اپنے سپروائزر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اپنے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں شعبہ کیمسٹری کے طالب علم سید رسول  نے اپنے مقالے کی کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے ایم فل کی ڈگ...
14/05/2026

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں شعبہ کیمسٹری کے طالب علم سید رسول نے اپنے مقالے کی کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے ایم فل کی ڈگری, حاصل کرلی ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر حسین گلاب ان کے سپروائزر تھے جبکہ انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنس یونیورسٹی آف پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کاشف گل نے بطور بیرونی ممتخن اپنے فرائض انجام دیئے۔

کامیاب دفاع پر طالب سید رسول نے شعبہ کیمسٹری کے تمام اساتذہ اور بالخصوص اپنے سپروائزر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اپنے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

اہم وضاحت سوشل میڈیا پر جامعہ باچا خان سے متعلق گردش کرنے والا مبینہ نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی اور بے بنیاد ہے۔جامعہ با...
13/05/2026

اہم وضاحت

سوشل میڈیا پر جامعہ باچا خان سے متعلق گردش کرنے والا مبینہ نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی اور بے بنیاد ہے۔

جامعہ باچا خان انتظامیہ واضح کرتی ہے کہ اس نوٹیفکیشن کا جامعہ یا محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا سے کوئی تعلق نہیں۔

جامعہ انتظامیہ نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جعلی دستاویزات اور فیک نیوز پھیلانے والے عناصر کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گزارش کی جاتی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور معلومات کی تصدیق جامعہ کے سرکاری ذرائع سے کریں۔

باچا خان یونیورسٹی نے بی ایس فال سمسٹر 2025 کے سالانہ نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈا...
12/05/2026

باچا خان یونیورسٹی نے بی ایس فال سمسٹر 2025 کے سالانہ نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم نے نتائج پر دستخط کرنے کے بعد جامعہ کے تمام ریگولر اور الحاق شدہ کالجز کے نتائج جاری کرنے کا اعلان کیا۔بی ایس فال سمسٹر 2025 کے سالانہ نتائج کی مجموعی کامیابی کی شرح 88 فیصد رہی۔

شعبہ امتخانات نے تمام نتائج جامعہ باچا خان کے آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی گئی ہے جہاں طلباء اپنے نتائج چیک کر سکتے ہیں ۔
جامعہ انتظامیہ نے تمام طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ڈی ایم سی کے حصول کے لیے جامعہ باچا خان کے شعبہ امتحانات سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

مزید معلومات کے لئے جامعہ کے ویب سائٹ www.bkuc.edu.pk وزٹ کریں

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں شعبہ کیمسٹری کے طالبہ ہماء گل کاکا خیل  نے اپنے مقالے کی کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے ایم فل ...
12/05/2026

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں شعبہ کیمسٹری کے طالبہ ہماء گل کاکا خیل نے اپنے مقالے کی کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے ایم فل کی ڈگری, حاصل کرلی ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر ظفر اقبال ان کے سپروائزر تھے جبکہ انسٹیٹیوٹ آف سائنس یونیورسٹی آف پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کاشف گل نے بطور بیرونی ممتخن اپنے فرائض انجام دیئے۔

کامیاب دفاع پر طالبہ ہماء گل کاکا خیل نے شعبہ کیمسٹری کے تمام اساتذہ اور بالخصوص اپنے سپروائزر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اپنے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

12/05/2026

🌍 CALL FOR PAPERS
1st International Conference on “Climate Change Adaptation and Policy Pathways for a Resilient Future”
Pioneering Solutions for a Sustainable Planet
Bacha Khan University Charsadda is pleased to invite researchers, academicians, policy experts, development professionals, postgraduate scholars, and practitioners to submit their abstracts for the 1st International Conference on Climate Change Adaptation and Policy Pathways for a Resilient Future, scheduled to be held on:
📅 Date: Wednesday, May 20, 2026
📍 Venue: Bacha Khan University, Charsadda (BKUC)
📝 Abstract Submission Guidelines
Authors are requested to submit abstracts in the standard format: All Abstracts will be published in Conference Proceedings.
🔗 Registration Link:
https://forms.gle/hm5FZURqtGdZSz2W7
📧 For Abstract Submission & Queries:
Dr. Tabassum Yaseen
[email protected]
Dr. Muhammad Sohail
[email protected]
We warmly encourage national and international scholars, researchers, and professionals to participate and contribute to this important dialogue for a sustainable and resilient future.

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں شعبہ کیمسٹری کے طالب علم  فیضان احمد خان نے اپنے مقالے کی کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے ایم فل...
11/05/2026

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں شعبہ کیمسٹری کے طالب علم فیضان احمد خان نے اپنے مقالے کی کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے ایم فل کی ڈگری, حاصل کرلی ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر زر بادشاہ ان کے سپروائزر تھے جبکہ انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنس یونیورسٹی آف پشاور کے ڈاکٹر رسول خان نے بطور بیرونی ممتخن اپنے فرائض انجام دیئے۔

کامیاب دفاع پر طالب علم فیضان احمد خان نے شعبہ کیمسٹری کے تمام اساتذہ اور بالخصوص اپنے سپروائزر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اپنے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں شعبہ کیمسٹری کے طالبہ فاطمہ نے اپنے مقالے کی کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے ایم فل کی ڈگری, حاص...
11/05/2026

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں شعبہ کیمسٹری کے طالبہ فاطمہ نے اپنے مقالے کی کامیابی کے ساتھ دفاع کرکے ایم فل کی ڈگری, حاصل کرلی ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر زر بادشاہ ان کے سپروائزر تھے جبکہ انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنس یونیورسٹی آف پشاور کے ڈاکٹر رسول خان نے بطور بیرونی ممتخن اپنے فرائض انجام دیئے۔

کامیاب دفاع پر طالبہ فاطمہ نے شعبہ کیمسٹری کے تمام اساتذہ اور بالخصوص اپنے سپروائزر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اپنے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

جامعہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور معرکۂ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر گزشتہ روز خصوصی واک کا انعقاد کیا گ...
11/05/2026

جامعہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور معرکۂ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر گزشتہ روز خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خان عالم نے کی۔ اس موقع پر واک میں اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم نے کہا کہ معرکۂ حق پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک اہم باب ہے، جس میں پاک فوج نے بے مثال جرات، حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

ایک سال قبل پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر نہ صرف ملک کا دفاع یقینی بنایا بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، جس پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وطن عزیز کو جب بھی کسی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، ہماری عسکری قیادت اور افواج پاکستان نے ہمیشہ جانوں کی پروا کیے بغیر بہادری کے ساتھ ہر محاذ پر ملک کے دفاع کو یقینی بنایا اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں میں قومی یکجہتی، برداشت، امن اور ملک سے وفاداری کے جذبے کو فروغ دیں تاکہ ایک مضبوط اور متحد پاکستان کی بنیاد مزید مستحکم ہو سکے۔

واک کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، امن و استحکام اور شہداءِ وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Address

Palosa

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+92916540117

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media and Publication Cell, Bacha Khan University Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Media and Publication Cell, Bacha Khan University Charsadda:

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share