Aimim Malegaon

  • Home
  • Aimim Malegaon

Aimim Malegaon Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aimim Malegaon, Political Party, Islamabad Malegaon Maharashtra, .

14/12/2024

जय भीम, जय मीम, संविधान जिंदाबाद...
बैरिस्टर असदुद्दीन ओवैसी ने संसद में शेर के ज़रिये किसको बनाया निशाना? देखे वीडियो

11/09/2024

Dr Khalid Parvez Saheb Aimim North Maharashtra President

03/09/2024

Majid Haji Ward No 18 पानी की पाइप लाइन पर गुरुवार वार्ड में प्रभाग अधिकारी Majid Haji में नोक झोंक

Aimim Malegaon 💪 1717
26/08/2024

Aimim Malegaon 💪 1717

*غنڈہ گردی ، ڈر خوف کی سیاست کو تین طلاق**==========================**شبیر نگر وارڈ نمبر 18 منشی شعبان نگر کے حسین مستری...
16/07/2024

*غنڈہ گردی ، ڈر خوف کی سیاست کو تین طلاق*
*==========================*
*شبیر نگر وارڈ نمبر 18 منشی شعبان نگر کے حسین مستری صاحب درجنوں افراد کے ہمراہ راشٹر وادی چھوڑ کر مجلس اتحادالمسلمین میں شامل*
*==========================*
*ضلعی صدر عبدالمالک کے ہاتھوں استقبال*

مالیگاٶں (12 جولاٸی) ۔ بندوق تلوار ڈر اور خوف کی سیاست کے خلاف اور قوم کی خدمت کے لیۓ جان لٹا دینے کے عزم پر منعقدہ خیابان نشاط چوک کے جلسہ عام میں وارڈ نمبر 18 شبیر نگر علاقے منشی شعبان نگر کی مشہور و معروف شخصیت عالیجناب حسین مستری صاحب نے وارڈ نمبر 18 میں مجلس اور ماجد حاجی کے تعمیری کاموں سے متاثر ہوکر اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر مجلس اتحادالمسلمین میں شمولیت اختیار کی اور شہر کی باشعور عوام کو واضح پیغام دیا کہ ڈرنے اور گھبرانے کی کوٸی ضرورت نہیں ، اللہ رب العزت کی مرضی کے بغیر کوٸی انسان کسی انسان کا کچھ نقصان نہیں کرسکتا ۔ ہمیں ضرورت ہے اس بات کی کہ اچھے اور باشعور قوم کا درد رکھنے والے افراد کا ساتھ دیں اور ان کے قدم سے قدم ملا کر چلیں ۔
اس موقع پر ضلعی صدر کل ھند مجلس اتحادالمسلمین الحاج عبدالمالک صاحب نے انکا استقبال کیا اور گل پوشی کرتے ہوٸے شال اڑھا کر انکا اعزاز کیا ۔
حسین مستری صاحب کے مجلس اتحادالمسلمین میں شامل ہونے سے گرووار وارڈ میں مجلس کے قدم مزید مضبوط ہوں گے اور علاقے سے سماجی براٸیٶں کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی ۔
ہم تمام ہی مجلس اتحادالمسلمین سے جڑے افراد اور مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل کے ذمہ داران و اراکین حسین مستری صاحب کا دل کی گہراٸیٶں سے استقبال کرتے ہیں اور انکو مجلس میں شامل ہونے کی مبارکباد دیتے ہیں ۔

🇸🇦 *مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل* 🇸🇦

*”شہر کا امن ہماری میراث اور بزرگوں کی قربانی کا ثمرہ ہے اسکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے“*🎤 *۔۔۔۔۔۔۔۔ الحاج ڈاکٹر خالد پروی...
16/07/2024

*”شہر کا امن ہماری میراث اور بزرگوں کی قربانی کا ثمرہ ہے اسکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے“*
🎤 *۔۔۔۔۔۔۔۔ الحاج ڈاکٹر خالد پرویز*
*=========================*
*”گولی عبدالمالک کو لگی اور چالیس پولس والے شیخ آصف کے گھر“*
🎤 *۔۔۔۔۔۔۔۔ الحاج عبدالمالک سابق میٸر*
*=========================*

بشکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ساجد دیوان ، دیوان عام مالیگاٶں

14 جولاٸی 2024

🇸🇦 *مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل* 🇸🇦

*مجھ پر حملہ زمین جائیداد کی بنیاد پر نہیں بلکہ اس لیے ہوا تھا کہ سیلانی چوک(مالیگاؤں) پر نشہ مخالف جلسے میں اپنی تقرر ک...
16/07/2024

*مجھ پر حملہ زمین جائیداد کی بنیاد پر نہیں بلکہ اس لیے ہوا تھا کہ سیلانی چوک(مالیگاؤں) پر نشہ مخالف جلسے میں اپنی تقرر کے دوران میں نے ایک سیاسی گھرانے کی سرپرستی میں ایم ڈی پاؤڈر کی مسلم بستیوں میں اعلی پیمانے پر فروخت کی طرف اشارہ کیا تھ*

نیوز :انقلاب

*شہر کو برائیوں سے بچانے کے لیے ہم ہر طرح کی قربانی دیں گے* *ڈاکٹر خالد پرویز* *میں ڈر کر خاموش نہیں بیٹھوں گا نئی زندگی...
16/07/2024

*شہر کو برائیوں سے بچانے کے لیے ہم ہر طرح کی قربانی دیں گے* *ڈاکٹر خالد پرویز*

*میں ڈر کر خاموش نہیں بیٹھوں گا نئی زندگی عوام قوم ملت کے لیے وقف کر دوں گا: عبدالمالک میئر*

*🟢سابق میئر عبدالمالک نے پولیس کی کاروائی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا اپریشن جاری تھا اور پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کر کے اسے زمین کا تنازعہ بتا کر اسے ختم کرنے کی کوشش کی*

*⭕اصل میں فائرنگ سیلانی چوک جلسے کی تقریر کی وجہ سے ہوئی تھی، اس جلسے میں نشے کا کاروبار کون کر رہا ہے اس بات سے میں نے پردہ اٹھایا تھا یہ بات انہیں خراب لگی اور مجھ پر حملہ کیا*

نیوز: ترجمان اردو 📰

*🇸🇦مجلس مالیگاؤں میڈیا سیل🇸🇦*

*منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر مجھ پر گولی چلا دی گئی: عبدالمالک* *اب ہمارا خانوادہ پہلے سے زیا...
16/07/2024

*منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر مجھ پر گولی چلا دی گئی: عبدالمالک*

*اب ہمارا خانوادہ پہلے سے زیادہ قوم و ملت کی خدمت کرتے رہیں گے میری نئی زندگی قوم کے لیے وقف*

*🟢مرتے دم تک شہریان کا احسان مند رہوں گا*

*⭕گولی لگی عبدالمالک کو اور 40 40 پولس والے شیخ آصف کے گھر تعینات ہو گئے*

نیوز: روز نامہ 📰

*🇸🇦مجلس مالیگاؤں میڈیا سیل🇸🇦*

*”مجھ پر قاتلہ حملہ سیلانی چوک میں نشہ آور اشیا کے کاروبار اور انکی پشت پناہی کرنے والے پولس آفیسران کے خلاف تقریر کا شا...
16/07/2024

*”مجھ پر قاتلہ حملہ سیلانی چوک میں نشہ آور اشیا کے کاروبار اور انکی پشت پناہی کرنے والے پولس آفیسران کے خلاف تقریر کا شاخشانہ“*
*”جب کعبہ پر میری پہلی نظر پڑی تو میں نے قوم کے لیۓ شہادت کی دعا مانگی تھی“*
*”گولی عبدالمالک کو لگی اور چالیس پولس والے شیخ آصف کے گھر“* عبدالمالک سابق میٸر

*شہریان کی محبت کے احساس کو تشکر آمیز انداز میں نم آنکھوں کے ساتھ فاٸرنگ واقعے روداد عبدالمالک نے سناٸی*
*==========================*

مالیگاٶں (24 جولاٸی) ۔ *”اللہ رب العزت کے بعد مالیگاٶں کے ان تمام دوست احباب ماں بہنوں کا شکریہ جنہوں نے میری صحت یابی کی دعاٸیں کیں روزے رکھے نمازیں پڑھیں صدقہ و خیرات کیا جس کی بدولت اللہ نے مجھے نٸی زندگی عطا کی ۔ میں اپنے اہل خانہ کے سامنے اپنی اس نٸی زندگی کو شہر و قوم کی خدمت کے لیۓ وقف کرتا ہوں اور پہلے سے زیادہ شہر میں سرگرم رہوں گا اور مظلوموں کا ساتھ اور قوم کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کا کام کرتا رہوں گا ۔ دوران علاج کٸی مرتبہ مختلف یتیم خانوں کے بچے ملنے آٸے انہوں نے بتایا کہ جب سے آپ پر فاٸرنگ ہوٸی ایک دن بھی ایسا نہیں گذرا کہ آپ کی صحت یابی کی دعا کی اپیل کے ساتھ ہم لوگوں کے لیۓ کھانا نہ آیا ہو ۔ لیکن کبھی کسی کا نام سامنے نہیں آیا کہ یہ کون بھیج رہا ہے ۔ میں ان تمام احباب کا اپنی اور اپنے خانوادے کا ممنون اور مشکور ہوں اور مرتے دم تک ان تمام شہریان کا احسان مند رہوں گا “ ۔*
ان شکر آمیز تمہیدی کلمات کو ادا کرتے ہوٸے عبدالمالک سابق میٸر کا لہجہ فرط جذبات سے گلوگیر ہوگیا ۔ موصوف 27 مٸی کو اپنے اوپر جان لیوا قاتلانہ حملے کے بعد آج پہلے مرتبہ خیابان نشاط چوک میں عوام کے جم غفیر سے مخاطب تھے ۔
انہوں نے فاٸرنگ کی تفصیل بتاتے ہوٸے کہا کہ 27 مٸی کو شہر کے شمالی حصے کے دورے سے واپسی پر آگرہ روڈ پرنس میڈیکل کے مالک عبدالرحمان شاہ نے انہیں چاٸے کی دعوت دی ۔ تھوڑی ہی دیر میں ایک موٹر ساٸیکل انجن بند کیۓ بغیر پان سات فٹ کے فاصلے سے ہمارے پاس رکی ۔ اور پیچھے بیٹھے شخص نے اندھا دھند فاٸرنگ شروع کردی ۔ میں اور میرے ساتھی کچھ سمجھ پاتے کہ ایک گولی میرے سینے میں پیوست ہوگٸی یوں لگا جیسے گرم گرم سلاخ کسی نے میرے سینے میں پیوست کردی ہو ۔ سینے میں گولی لگنے کے باوجود میں حملہ آور پر لپکا کہ ایک گولی میرے پیر میں لگ گٸی اور میں گر پڑا ۔ حملہ آور اور میرا فاصلہ دو تین فٹ کا رہ گیا تھا اسنے میرے سر کا نشانہ لیا اور فاٸر کردیا ۔ اللہ کی مرضی اور حکمت سے میرا ہاتھ اوپر اٹھا اور میرے سر کا نشانہ لے کر چلاٸی جانے والی گولی میرے ہاتھوں میں لگی مجھے لگا کہ میرا اس دنیا سے جانے کا وقت قریب آگیا ہے ہاسپٹل جانے کے لیۓ میں نے ٹو وھیلر پر بیٹھ کر کلمہ شہادت پڑھا اور دل میں کہا کہ اے اللہ میں تیری مرضی میں راضی ہوں ۔
مزید تفصیل بتاتے ہوٸے عبدالمالک نے کہا کہ جب میں ہاسپٹل جارہا تھا تو کٸی جگہ راستے میں کچھ لوگ ہجوم در ہجوم کھڑے تھے کہ میرا کام تمام کیا جاسکے ، لیکن جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق اللہ نے میری جان کی حفاظت کی ۔ اور مجھے ہاسپٹل میں ایڈمٹ کردیا گیا ۔ میرے آپریشن سے قبل ہی ڈی واٸے ایس پی انکیت بھارتی نے کیس ہی حل کردیا تھا اور ایک بوگس ملزم کو پکڑ کر زمین جاٸیداد کا تناعہ بتا کر سچاٸی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی لیکن مجھ پر ہوٸے قاتلانہ حملے کی وجہ سیلانی چوک کی وہ تقریر تھی جس میں میں نے قوم کے مستقبل کے معمار نوجوانوں کو نشہ کا عادی بنانے والوں اور ایسے نشیلی اشیا کا کاروبار کرنے والوں سے ہفتہ لے کر انکی پشت پناہی کرنے والے پولس والوں کے خلاف کارواٸی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
عبدالمالک میٸر نے موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے بعد بھی شہر کو پرامن رکھنے کی اپنی ذمہ داری نبھاٸی اور اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ گھبراٶ مت میں اچھا ہوں ۔ عبدالمالک میٸر نے پولس کے رویٸے سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اسدالدین اویسی ، اعجاز بیگ ، یوسف الیاس صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے صداۓ احتجاج بلند کی ۔
شہر کے ایم ایل اے مفتی اسمعیل نے ایوان میں آواز اٹھاٸی عبدالمالک صاحب نے انکا اس امید پر شکریہ ادا کیا کہ وہ عام انسانوں پر ہورہے مظالم کے خلاف بھی آواز اٹھاٸیں گے ۔
مزید اظہار خیال کرتے ہوٸے ہوٸے عبدالمالک نے کہا کہ گولی لگی عبدالمالک کو اور چالیس چالیس پولس والے شیخ آصف کے گھر تعینات ہوگٸے ، آج بھی یونس عیسی کے تمام بچے مجاہدوں کی طرح اکیلے گھوم رہے ہیں لیکن پولس سے پہلے معلوم رہنے کا دعوی کرنے والے باڈی گارڈ گارڈ لگاکر گھوم رہے ہیں ۔ ہم اور ہمارے خانودے میں ڈر اور خوف کا نام نہیں ہے ۔ اور ہم پہلے سے بڑھ کر قوم و ملت کی خدمت کرتے رہیں گے ۔
نشہ کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوٸے بتایا کہ آج اسکولوں کے اطراف نشہ آور ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔ کم عمری سے ہی نوجوانان ملت کو ذہنی اور شعوری فکر کو نشہ کا عادی بناکر تباہ کیا جارہا ہے ۔ آگے چل کر یہ نوجوان چوری اور لوٹ پاٹ کا حصہ بنتے ہیں ۔ اور پھر سیاست میں غنڈہ گردی کرنے والے لیڈر انکو استعمال کرتے ہیں ۔ پولس انتظامیہ کو نصیحت کرتے ہوٸے انہوں نے کہا کہ جس طرح ندی کے اُس پار نشہ نہیں ملتا اسی طرح مسلم علاقوں سے بھی نشہ آوور اشیا کی فروخت کو بند کروایا جاٸے ۔ اور ایسے افراد جو کہ اس قبیح کاروبار میں ملوث ہیں وہ بھی اپنی دینی ، ملی ، سماجی اور قومی ذمہ داری سمجھ کر ایسے کاروبار سے توبہ کریں جس سے آنے والی نسلیں برباد اورقوم کا مستقبل تباہ ہورہا ہے ۔
انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام مشہور نظم میں باغی ہوں میں باغی ہوں کو پورے جوش و خروش سے پڑھ کر آٸندہ کے لیۓ اپنے عزاٸم کی پختگی کا عندیہ دیا ۔

🇸🇦 *مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل* 🇸🇦

09/07/2024
17/06/2024

یہ مجلس اتحادالمسلمین کے ضلعی صدر وہی عبدالمالک میٸر ہے جنہوں نے شہر کے ایک سیاسی خانوادہ کے ذریعے مورم چوری کے معاملے کو بے نقاب کیا تھا ، دھماکہ خیز مواد کے ذریعے غیر قانونی طریقے پر پہاڑیوں کو بلاسٹ کرکے ماحولیات کا توازن بگاڑ کر اپنا گھر بھرنے والوں پر قانونی کارواٸی کی تھی اور منسلکہ محکموں نے مورم چوروں سے اسکا بھگتان بھی کیا تھا

کیا یہ بھی تو ایک وجہ نہیں کہ کچھ لوگ انکو گولی مار کر ختم کردینا چاہتے ہوں ؟؟؟

Address

Islamabad Malegaon Maharashtra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aimim Malegaon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Aimim Malegaon:

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share