Balochistan Updates

Balochistan Updates Connecting People with Updates & Insights that matter – Social, Political & Beyond

07/08/2026

ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں ہائی الرٹ نافذ اسپینی اور سریاب روڈ کے متعدد راستے بند شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ جاری

ضلع قلات میں کرفیو شیڈول جاریضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے عوام الناس کو اطلاع دیا جاتا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے پی...
06/08/2026

ضلع قلات میں کرفیو شیڈول جاری

ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے عوام الناس کو اطلاع دیا جاتا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر مندرجہ ذیل تاریخ 7، 8، 9، 11، 12، 13، 14، 15، اور 20، 21، 25، 26 اگست کو رات 10 بجے تا صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔

لہذا عوام کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ تاریخوں اور مقررہ وقت پر لوگ احتیاط کریں، اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اپنے اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت یقینی بنائیں، بصورت دیگر لوگ اپنے نقصان کا زمدار خود ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی

اسما بلوچ کو پہلے اغوا کیا گیا، بعد میں عوامی احتجاج کے دباؤ کے تحت انہیں بازیاب کروا لیا گیا۔2 سال گزرنے کے باوجود ملزم...
06/08/2026

اسما بلوچ کو پہلے اغوا کیا گیا، بعد میں عوامی احتجاج کے دباؤ کے تحت انہیں بازیاب کروا لیا گیا۔

2 سال گزرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ اسما بلوچ نے آج صبح قرآنِ کریم اٹھا کر درخواست کی کہ مجھے سمیت میرے خاندان کو ان اغوا کاروں سے خطرہ ہے۔

چند گھنٹے ہی گزرے تھے کہ ان کے والد کو قتل کر دیا گیا
آخر ان لوگوں کو کس کی سرپرستی حاصل ہیں ؟

پاکستان سے باہر رہنے کی تمنا — پاکستانی باکسر اسکاٹ لینڈ سے واپس نہ آسکے ۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے و...
06/08/2026

پاکستان سے باہر رہنے کی تمنا — پاکستانی باکسر اسکاٹ لینڈ سے واپس نہ آسکے ۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باکسر قدرت اللہ جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے، جو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے قومی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں پہنچ سکے۔

ذرائع کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے باکسر قدرت اللہ روانگی سے چھ گھنٹے قبل اچانک غائب ہوگئے جبکہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ذرائع نے قدرت اللہ کی روپوشی کی تصدیق بھی کردی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قدرت اللہ رات 2 بجے تک کمرے میں تھے اور صبح 9 بجے باکسنگ ٹیم کی واپسی کے لیے ہوٹل لابی میں اکھٹے ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قدرت اللہ کو کمرے میں دیکھنے گئے تو وہ وہاں موجود نہیں تھے، قدرت اللہ کا پاسپورٹ اور واپسی کا ٹکٹ ٹیم منیجر کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ 2022 میں انگلینڈ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز سے بھی دو باکسر روپوش ہوگئے تھے۔

06/08/2026

مسلم لیگ نواز کے دوستوں کے لئے بس اتنا پیغام ہے کہ آپ کو وہ آواز سنائی دے رہی ہے۔

ذرا غور سے سنیں! ٹک ٹک ٹک ٹک آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام

کوئٹہ سیکیورٹی الرٹممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کوئٹہ کے ریڈ زون کو تینوں اطراف سے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔انت...
06/08/2026

کوئٹہ سیکیورٹی الرٹ

ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کوئٹہ کے ریڈ زون کو تینوں اطراف سے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق زرغون روڈ، انسکمب روڈ اور جعفر خان جمالی روڈ ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہیں۔

کوئٹہ شہر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنسکوئٹہ : پاکستان بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ نہیں ہے، سر ...
05/08/2026

کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس

کوئٹہ : پاکستان بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ نہیں ہے، سر براہ جمعیت علماءاسلام

کوئٹہ : حالات ایسے ہیں کہ لوگ اپنے علاقوں میں نہیں جاسکتے، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ : ملک میں چلانے والے تمام صورتحال سے واقف ہیں، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ : طاقت سے کبھی مسائل نہیں ہوسکتے، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ : کمشیر کی صورتحال بھی بہتر نہیں ہے، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ :کشمیر کے عوام ہمیں آواز دے رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ :نئے صوبے بنانا انتظامی معاملات ہیں،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ :کیا ملک اس بات کے لئے ہے کہ نئے صوبے بنائے جائیں؟،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ : عوام سے پوچھا جائے کہ وہ نیا صوبہ چاہتے ہیں یا نہیں؟،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ :صوبے کیک کاٹ کر نہیں بنائے جاتے،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ :پر صوبے کے عوام کا ردعمل آنا باقی ہے،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ : ہر فیصلہ مشاورت سے ہونا چاہیے،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ:قوموں کی شناخت کو نظر نہیں کرنا چاہیے،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ :محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر ہیں،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ : محمود خان اچکزئی کو مشورہ ہیں کہ اپوزیشن کا اجلاس بلایا جائے،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ : محمود خان اچکزئی صرف ایک علاقے کے لیڈر نہیں ہیں،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ : دنیا میں سارے نظام ناکام ہوچکے ہیں،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ : جمہوریت اور آمریت دونوں ناکام ہوچکی ہیں،مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ:پاکستان میں سیاستدانوں کو موقع نہیں دیاگیا، سر براہ جمعیت علماءاسلام

کوئٹہ:ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ :یہاں پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ:تمام مسائل کا حل آئین ہے، مولانا فضل الرحمن
کوئٹہ : ہم پر جبری طور پر حکومت مسلط نہیں ہونی چاہیے، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ :محسن نقوی کابینہ کے ممبر ہیں، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ :محسن نقوی اگر سمجھتے ہیں کہ نظام ناکام ہوچکا ہے تو مستعفی کیوں نہیں ہوجاتے، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ:مارشل لاء کے دور میں آئین کے حلیہ بگاڑا گیا، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ :جمعیت علماء اسلام نے 26 ویں ترمیم سے متعلق حکومت سے مذاکرات کئے، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ :28 ویں ترمیم میں پتہ نہیں کیا لائیں گے، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ : بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ :عوام کی توقعات آج بھی جمعیت علماء اسلام سے وابستہ ہے، سر براہ جمعیت علماءاسلام

کوئٹہ : نوجوانوں کے اپنے جذبات ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ : نئے چہرے فلموں کے اصطلاحت ہوتے سیاست کے نہیں، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ : ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات ہوئی تھی، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ : ڈاکٹر مالک بلوچ وزیر اعلی بن رہے یا نہیں اسکا علم نہیں، مولانا فضل الرحمن

عمران خان کا جیک میں تین سال مکملتین سال پہلے آج کے دن عدالت نے عمران خان کو سزا دے کر جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ یو...
05/08/2026

عمران خان کا جیک میں تین سال مکمل

تین سال پہلے آج کے دن عدالت نے عمران خان کو سزا دے کر جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ یوں آج ان کی قید کو تین سال مکمل ہو گئے ہیں۔

اُن لوگوں کا آج منہ بند ہے جو کہا کرتے تھے کہ یہ جیل میں ایک دن بھی نہیں گزار سکتا، کیونکہ یہ نشئی اور پوڈری ہے۔ لیکن خان صاحب نے مخالفین کے اس بیانیے کو زمین بوس کر دیا۔

05/08/2026

کوئٹہ میں دو روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کل 7 اگست بروز جمعہ اور 8 اگست بروز ہفتہ کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگا۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر سید عبدالرحیم آغا

05/08/2026

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بلوچ پر شروع ہو کر پشتون پر ختم ہوتی ہے۔

اصغر اچکزئی کا ترجمان پاک فوج کے بیان پر سخت ردعمل

Address

Building 15, Street 12, Al Rigga
Quetta
00000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Balochistan Updates:

Shortcuts

Share