My personal thoughts

My personal thoughts Quotes Based on Reality..! ♈️

02/09/2025

سورہ النمل😇

28/08/2025

🥀 دنیا کی بے قراری، غموں اور فکروں کے بیچ حقیقی سکون صرف ایک در پر ہے!
ذکر الٰہی♥️
`🌿 ذکر وہ نور ہے جو دل کے اندھیروں کو مٹا دیتا ہے،`
وہ خوشبو ہے جو روح کو تازگی دیتی ہے، 🫧🤍
اور وہ قوت ہے جو مومن کو ہر حال میں مطمئن رکھتی ہے۔🫀🌸

جب زبان پر ذکر، دل میں محبتِ الٰہی اور عمل میں اطاعت ہو تب ہی دل اطمینان پاتا ہے۔🦋🌷

"اللہ کے ذکر ہی سے دلوں کو سکون ملتا ہے۔"✨💓*
(سورۃ الرعد: 28

27/08/2025

❣️صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ🥀

26/08/2025

اگر تم تھوڑی سی آزمائش سے گھبرا کر۔"

اپنا یقین کھو بیٹھو گے۔"*

تو تمہاری دعائیں کیسے قبول ہوں گی....؟

قبولیت کا ایک اصول ہے۔"

صبر رکھو۔"

دعا کرتے رہو۔"

اور معجزوں کو پا لو۔" ✨😇

24/08/2025

💐 *ہماری نیّت کیسی ہو* ؟؟؟

*نیتیں ہی یہ فیصلہ کرتی ہیں کہ* *آپ کا اجر کیا ہوگا۔ اللہ* *صرف اعمال نہیں دیکھتا۔ اللہ یہ بھی دیکھتا ہے کہ وہ اعمال کرتے وقت ہماری نیتیں کیا تھی۔ دنیا ظاہر

🕋 *دیکھتی ہے لیکن ہمارا رب ہمارا باطن دیکھتا ہے۔ وہ صرف یہ نہیں دیکھتا کہ آپ نے سو نوافل پڑھے۔ وہ یہ بھی دیکھتا ہے کہ آپ نے سو نوافل کس نیّت کے ساتھ پڑھے ہیں۔ وہ صرف یہ نہیں دیکھتا کہ آپ نے کسی کی مدد کی۔ وہ یہ بھی دیکھتا ہےکہ آپ نے اُس انسان کی کیسے اور کس نیّت کے ساتھ مدد کی۔اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم جو بھی کام کریں اخلاص کے ساتھ کریں۔ ہمیں جو بھی کرنا ہے اپنے رب کے لیے کرنا ہے۔ اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے کرنا ہے۔ دنیااور اس دنیا میں رہنے والےانسان تو بس دو پل کی کہانی ہیں۔ جو آج ہے وہ کل نہیں۔ تو پھر ہم لوگوں کوامپریس کرنے میں کیوں لگےہوئے ہیں ؟؟؟

🌹 *ہمیں تو اپنے رب کو امپریس کرنا ہے۔ کیوں کہ آخر میں صلہ ہمیں ہمارے رب سے ہی ملنا ہے۔اور وہی صلہ ملنا ہےجس کی اُمید رکھ کر ہم نےنیکیاں کی تھی۔ اگر ہم نے
🌀 *شہریت کے لئے اور لوگوں کی واہ واہ دیکھنے کے لئے نیکیاں کی تھی تو ہمیں وہ شہرت اور واہ واہ ہی ملے گی لیکن اللہ کی قربت نہیں ملے گی۔*

🌼 *اور اگر وہ نیکیاں ہم نے اللہ کی قربت کے لیے کی تھی۔ تو ہمیں اس دنیا میں بھی اللہ کی قربت نصیب ہوگی۔ اور آخرت میں بھی ہمیں اُس کا قرب حاصل ہوگا۔*

🏵️ *اور یاد رکھیں جسے دنیا اور آخرت میں اللہ کا قرب مل جائے وہ دونوں جہانوں میں معروف اور عزت والا انسان بن جاتا ہے*

*دنیا کی محبت میں گھاٹے ہی گھاٹے ہیں۔ جبکہ اللہ کی محبت
میں گھاٹا کوئی نہیں ۔*

23/08/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🥀

جب زندگی میں سب چیزیں الٹ پلٹ ہونے لگیں
تو سمجھو میرا رب انہیں نئے سرے سے ترتیب دے رہا ہے۔
تو پھر دعا کرو، انتظار کرو اور اللہ تعالی پر بھروسہ رکھو
اس پاک پروردگار کی پاک ذات کچھ نہ کچھ اچھا ہی کرے گی۔ اللہ
پاک ہم سب کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے

آمین یارب العالمین😇

جو بہت زبردست بہت عطا کرنے والا ہے 😇🥀
21/08/2025

جو بہت زبردست بہت عطا کرنے والا ہے 😇🥀

20/08/2025

🥀السلام علیکم
" دعا پر اعتماد ہی نیکی ہے۔ دعا میں خلوص آنکھوں کو پرنم کر دیتا ہے اور یہی آنسو دعا کی منظوری کی دلیل ہیں"
اللہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے آمین

19/08/2025

*`پتہ ہے sometimes، کچھ دعائیں قبول نہیں ہوتی...`*
*: تم نے دعا مانگی تھی نا؟*
*تہجد کو اٹھ کر روتے ہوئے… سجدے میں سر رکھ کر روتے ہوںٔے؟*
*: پھر بھی وہ خواب مکمل نہ ہوا… خواب ٹوٹ گیا، دل بھی۔*
*`نہیں تو، بلکل بھی نہیں`میں نے تو ﷲ کو پا لیا،بھلا اس سے بڑی اور کیا خوش نصیبی ہے کہ بندہ دنیا کے دلدل سے نکل کر رب سے عشق کر لے، اُس کا قُرب حاصل کر لے،دنیاوی خواہشات سے نکل کر رب کے نور میں آجانا سب سے حسین انقلاب ہے۔"۔۔۔*
`: اللہ نے فرمایا:`
"*میں نے تمہیں وہ نہیں دیا جو تم چاہتے تھے... کیونکہ مجھے وہ دینا تھا جو تمہیں میرے قریب لے آئے۔*"
*تم نے فقط ایک چیز کھوئی،*
`اللہ نے تمہیں اپنا قرب دے دیا۔`
*:اور جب تم صرف اللہ کے ہو گئے…*
`تو جان لو کہ تم نے سب کچھ پا لیا۔`
*دنیا میں سب سے زیادہ خوشنصیب وہ انسان ہے جس نے اپنے رب کی رضا حاصل کر لی>>>*

18/08/2025

*🥀 توبہ اور استغفار میں فرق اور فوائد🥀*

*توبہ اور استغفار میں فرق یہ ہے کہ جو گناہ ہو چکے ان سے معافی مانگنا استغفار ہے اور پچھلے گناہوں پر شرمندہ ہو کر آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کر نا توبہ ہے۔*

*جس نے اللہ تعالیٰ سے اپنے گزشتہ گناہوں کی معافی مانگی اور آئندہ گناہ کرنے سے پکی توبہ کی اور اخلاص کے ساتھ رب تعالیٰ کا عبادت گزار بندہ بن گیا تو اللہ تعالیٰ اسے کثیررزق اور وسعت عیش عطا فرمائے گا جس کی وجہ سے وہ امن وراحت کی حالت میں زندگی گزارے گا اور اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہو گا، اگر دنیا میں اسے کسی مشقت کا سامنا بھی ہوا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا حاصل ہونے کی وجہ سے یہ اس کے درجات کی بلندی کا سبب ہو گی۔*

Address

Dubai

Telephone

+923231490242

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My personal thoughts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to My personal thoughts:

Share

Category