14/09/2022
اس وقت پوری دنیا تباہی و بربادی کی لپیٹ میں ہے۔ جنگیں، بھوک، قحط سالی، بیروزگاری، لاعلاجی، جہالت، خودکشیاں، قتل و غارت گری، ماحولیاتی تباہی، قدرتی آفات، دیو ہیکل ہجرتیں سب معمول بن چکے ہیں۔ پورے عالم میں کوئی ایسا خطہ یا علاقہ موجود نہیں جہاں انسانیت کی المناک تذلیل انسانیت کا مذاق نہ اڑاتی ہو۔ ایسا معلوم ہوتا ہے ایک پاگل پن، ایک بے حسی اور شدید نفسا نفسی انسانی سرشت بن چکے ہیں۔ جھوٹ، فریب، دھوکہ، پیسے کی پیاس اور کسی بھی انسان کی گردن پر پیر رکھ کر کسی قسم کا فائدہ حاصل کرنا نئی اخلاقیات ہیں۔