BURAQ JANAN PK

30/05/2025

تُم  نے تو کہہ دیا کہ محبت نہیں ملیمُجھ کو تو یہ بھی کہنے کہ مہلت نہیں ملینیندوں کے دیس جاتے کوئی خواب دیکھتےلیکن دِیا ج...
11/04/2025

تُم نے تو کہہ دیا کہ محبت نہیں ملی
مُجھ کو تو یہ بھی کہنے کہ مہلت نہیں ملی

نیندوں کے دیس جاتے کوئی خواب دیکھتے
لیکن دِیا جلانے سے فرصت نہیں ملی

تُجھ کو تو خیر شہر کے لوگوں کا خوف تھا
اور مُجھ کو اپنے گھر سے اجازت نہیں ملی

پھر اختلافِ رائے کی صورت نِکل پڑی
اپنی یہاں کسی سے بھی عادت نہیں ملی

بےزار یوں ہوئے کہ ترے عہد میں ہمیں
سب کُچھ مِلا سُکُون کی دولت نہیں ملی...!
نوشیؔ گیلانی

ڈوب  جائے نہ مری  ناؤ ,  بچا لے  مجھ کو یوں نہ کر درد  کی  لہروں کے حوالے مجھ کو میں کسی اجڑی ہوئی   شاخ  کا  ٹوٹا  پتا ...
22/01/2025

ڈوب جائے نہ مری ناؤ , بچا لے مجھ کو
یوں نہ کر درد کی لہروں کے حوالے مجھ کو

میں کسی اجڑی ہوئی شاخ کا ٹوٹا پتا
کوئی روندے یا سمیٹے کہ جلالے مجھ کو

بھول جاؤنگی غم ِ ہجر کی تلخی یکسر
صرف اک بار گلے آ کے لگا لے مجھ کو

ہنس کے ہر درد کے صحرا سے گزر کر آئی
روک پائے نہ یہ رِ ستے ھوئے چھالے مجھ کو

روٹھنے والے تو اب اتنی بھی تاخیر نہ کر
وقت کی گرد ہی نہ تجھ سے چھپا لے مجھ کو

دل کے صحرا کو نہ مل جا ئے برستا بادل
تو کسی زُغم میں کھو دے نہ ، بچا لے مجھ کو

میں اذیت کے کٹہر ے میں ہوں چپ چاپ کھڑی
طعنہ دیتے ہیں زباں پر لگے تالے مجھکو

ایک وعدے میں ہر اک سانس پڑی ھے گروی
کوئی لفظوں کی اذیت سے نکالے مجھ کو

اب نہ کھولوں گی کبھی ضبط کے بندھن مولا
جس کا دل چاہے وہی آکے ستا لے مجھ کو

میری گستاخ مزاجی سے ھے برہم دنیا
کر یہ احسان تو دنیا سے اٹھا لے مجھ کو

فوزیہ شیخ

24/12/2024

12/10/2024

07/07/2024

Address

Sharjah Alfalaj
Sharjah
0000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BURAQ JANAN PK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share