Habib Ullah

Habib Ullah Ch Habib Vlogs Official 03117260978

09/06/2026
09/06/2026
With Saim Khan Speaks – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
09/06/2026

With Saim Khan Speaks – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

🚨 سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین نے آئی پی ایل فائنل کے موقع پر سلام کرکٹ شو میں بھارتی صحافی کی بولتی بند کردی! 🚨 شو...
02/06/2026

🚨 سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین نے آئی پی ایل فائنل کے موقع پر سلام کرکٹ شو میں بھارتی صحافی کی بولتی بند کردی! 🚨 شو میں نوجوت سنگھ سدھو بھی موجود تھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اپنے طویل کیریئر میں سوریا ونشی جیسا تیز اور جارحانہ بلے باز دیکھا ہے؟ جس پر محمد اظہر الدین نے جواب دیا کہ سوریا ونشی ایک اچھا پاور ہٹر ہے لیکن ابھی وہ صرف لیگ کرکٹ میں چھکے لگا رہا ہے، اصل امتحان انٹرنیشنل کرکٹ میں ہوتا ہے، وہاں پتا چلتا ہے کہ کوئی بلے باز واقعی کتنا بڑا کھلاڑی ہے۔ اظہر الدین نے کہا کہ اگر مجھے کسی غیرمعمولی نوجوان بلے باز کا نام لینا ہو تو میں پاکستان کے شاہد آفریدی کا نام لوں گا۔ جب میں بھارتی ٹیم کا کپتان تھا تو شاہد آفریدی نے صرف 16 سال کی عمر میں 37 گیندوں پر سنچری بنا کر کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ اُس دور میں سری لنکا کی مضبوط بولنگ کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری بنانا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا تھا اور جب میں نے وہ اننگز دیکھی تو مجھے بہت حیرت ہوئی۔ اظہر الدین نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی ایسا بلے باز تھا جس کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی تھی، وہ پہلی ہی گیند پر چھکا بھی مار سکتا تھا اور آؤٹ بھی ہوسکتا تھا، لیکن جب اس کا دن ہوتا تھا تو دنیا کے بہترین بولرز بھی بے بس نظر آتے تھے اور یہی چیز اسے دوسرے بلے بازوں سے منفرد بناتی تھی۔

🚨لیجنڈ کمار سنگاکارا نے پاکستان کی کوچنگ قبول کرنے کے لیے پی سی بی کے سامنے بڑی شرط رکھ دی۔🚨 سنگاکارا کا کہنا ہے کہ ٹیم ...
02/06/2026

🚨لیجنڈ کمار سنگاکارا نے پاکستان کی کوچنگ قبول کرنے کے لیے پی سی بی کے سامنے بڑی شرط رکھ دی۔🚨 سنگاکارا کا کہنا ہے کہ ٹیم میں صرف میرٹ کی بنیاد پر انتخاب ہونا چاہیے اور نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع دینے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ سفارش اور پسند و ناپسند کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے انتخاب کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ کمار سنگھ کے مطابق، اگر پاکستان کرکٹ میں حقیقی میرٹ کا نظام نافذ کیا جائے اور عاقب جاوید کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے، تو وہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔

چین کے شہر شینژین میں طلبا کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول کاغذی طیارہ تیار کر کے کامیاب پرواز کروا دی اور ...
02/06/2026

چین کے شہر شینژین میں طلبا کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول کاغذی طیارہ تیار کر کے کامیاب پرواز کروا دی اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
ژیلی مڈل اسکول کے طلبا پر مشتمل اس ٹیم کی قیادت جماعت اول کے طالب علم ژو جونجیے کر رہے تھے، جنہوں نے تقریباً چھ ماہ کی محنت کے بعد یہ منفرد آر سی کاغذی طیارہ تیار کیا۔
اس طیارے کے پروں کا پھیلاؤ 6.06 میٹر اور جسم کی لمبائی 5.06 میٹر تھی۔ یہ جہاز اپنی پہلی آزمائشی پرواز میں تقریباً 15 منٹ تک فضا میں رہا اور بعد ازاں کامیابی سے لینڈ کر گیا۔
ٹیم لیڈر ژو جونجیے کے مطابق اس منصوبے کا مقصد کاغذی طیارے کے بنیادی اصولوں کو جدید انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ ملا کر ایک بڑے اور مستحکم ماڈل کی تیاری تھا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم نے اس سے قبل بھی قومی سطح پر کامیابیاں حاصل کی تھیں، جس کے بعد انہیں عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی ترغیب ملی۔ تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ اس سائز کا بغیر پائلٹ ریموٹ کنٹرول کاغذی طیارہ پہلے کبھی نہیں بنایا گیا تھا۔

Address

Chittagong Division

Telephone

+923076305560

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Habib Ullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Habib Ullah:

Shortcuts

Share