Hussaini Scout

Hussaini Scout Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hussaini Scout, Social service, Qomi Imam Bargah Kurez, Hazrat Ali (A. S) Shrine Kurez Lower Orakzai, Rajshahi Division.

حسینی سکاؤٹس ایک غیر سرکاری اور غیر سیاسی تنظیم ہے اس تنظیم کا مقصد مجالس برپا کرنا، محرم الحرام میں لوگوں کو سیکیورٹی دینا اور معاشرے میں غریب لوگوں کی خدمت کرنا عین مقصد ہیں ۔ شکریہ

09/08/2026

Clip #2
🌙 یکم محرم الحرام 1447ھ (2025ء)
🎙️ خطیب: مولانا سجاد حیدر محسنی
📍 مقام: انوریہ قومی امام بارگاہ، کریز، ضلع اورکزئی

🌹 خیالی پرفیوم — ایک نئی کاوش، آپ کی حمایت کا منتظر 🌹گاؤں چمندو میلہ، الت خیل (سڑوبی گڑھی)، لوئر اورکزئی سے تعلق رکھنے و...
09/08/2026

🌹 خیالی پرفیوم — ایک نئی کاوش، آپ کی حمایت کا منتظر 🌹
گاؤں چمندو میلہ، الت خیل (سڑوبی گڑھی)، لوئر اورکزئی سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل ایکٹیوسٹ، خدائی خدمت گار اور فلاحی رکن جناب ناصر علی نے "خیالی پرفیوم" کے نام سے ایک نیا برانڈ لانچ کیا ہے۔
یہ صرف ایک کاروباری قدم نہیں بلکہ ایک نئی جدوجہد اور مثبت کاوش ہے۔ آئیے ہم سب مل کر جناب ناصر علی کی اس محنت کو سراہیں، ان کی حوصلہ افزائی کریں اور خیالی پرفیوم کو خرید کر بھرپور سپورٹ کریں۔
🤝 اپنوں کی محنت کو سپورٹ کریں، مقامی کاروبار کو فروغ دیں۔
🌹 خیالی پرفیوم — خوشبو نہیں، ایک احساس ہے!
📞 رابطہ: 03155266658

07/08/2026

📢 اہم اطلاع و اپیل

السّلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ❤️

10 محرم الحرام سے قبل حسینی سکاؤٹس کریز کی جانب سے ضلع اورکزئی، ہنگو اور کوہاٹ کی تقریباً 145 امام بارگاہوں میں علمدار زیارت ڈوپسنہ کریز کے تعمیر نو/ کام کیلئے چندہ و نذورات کے لفافے تقسیم کیے گئے تھے۔

الحمدللہ! اب تک 44 امام بارگاہوں سے نذورات موصول ہو چکے ہیں۔ ان تمام امام بارگاہوں کے متولیان و منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ۔ ❤️

جن امام بارگاہوں سے ابھی تک نذورات موصول نہیں ہوئے، ان کے متولیانِ کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ بروقت اپنے اپنے امام بارگاہ کے نذورات ہمارے فراہم کردہ پتوں پر ارسال فرمائیں، یا JazzCash / Easypaisa کے ذریعے بھیج دیں۔

آپ کے تعاون سے علمدار زیارت ڈوپسنہ کریز کی خدمت اور تعمیر و ترقی کا یہ سلسلہ مزید بہتر انداز میں جاری رکھا جا سکے گا۔

جزاکم اللہ خیراً 🤲

منجانب:
حسینی سکاؤٹس کریز ❤️
علمدار زیارت ڈوپسنہ کریز

01/08/2026

شاہراہِ عشقِ حسینی (لنڈوکہ)

حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ لنڈوکہ راستے کی بحالی کے لیے حسینی سکاؤٹس کریز کے اراکین نے بھرپور محنت کی اور زائرینِ امام حسینؑ کی سہولت کے لیے راستے کو دوبارہ ہموار کیا۔

خدمتِ زائرین کا یہ بے لوث جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ ایسے تمام رضاکاروں کو سلام!

01/08/2026

اربعینِ حسینیؑ — عقیدت، محبت اور روحانی نسبت کا بابرکت سفر

اربعینِ حسینیؑ کے موقع پر پاکستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے زائرین ضلع اورکزئی کے علاقے کریز سے پیدل سفر کا آغاز کرتے ہوئے لنڈوکہ کے تاریخی راستے سے گزر کر کلایہ دربار، بادشاہ سیّد میر انور شاہؒ کی دربار کے لیے جاتے ہیں۔

لنڈوکہ کا یہ راستہ محض ایک گزرگاہ نہیں، بلکہ روحانی نسبت اور عقیدت کی ایک بابرکت علامت ہے۔ یہ وہ راستہ ہے جس کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ اولیائے کرامؒ بھی اسے پیدل طے کیا کرتے تھے۔ آج اسی راہ پر زائرینِ امام حسینؑ، عشق و وفا کا پیغام لیے، کربلا کے عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور شریکۃ الحسین کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے جذبۂ عقیدت کے ساتھ کلایہ دربار کی جانب رواں دواں ہوتے ہیں۔

اسی تاریخی و روحانی راستے کی اہمیت، اس کی نسبت اور مقام کے حوالے سے خطیبِ آلِ محمدؐ جناب سید راحت حسین میاں صاحب اپنے قیمتی خیالات کا اظہار فرما رہے ہیں۔

یہ سفر صرف قدموں کا سفر نہیں؛ یہ عقیدت، محبت، وفا اور اہلِ بیتؑ سے وابستگی کی ایک خوبصورت داستان ہے۔

01/08/2026

حسینی سکاؤٹس کریز کے تعاون سے شاہراہِ عشقِ حسینی کی بحالی۔
شاہراہِ عشقِ حسینی کی بحالی میں حسینی سکاؤٹس کریز کی خدمات۔
حسینی سکاؤٹس کریز اور عوامی تعاون سے راستے کی بحالی۔
رضاکارانہ کاوش سے شاہراہِ عشقِ حسینی کی مرمت و بحالی۔
شاہراہِ عشقِ حسینی کی بحالی کے لیے مشترکہ رضاکارانہ خدمت۔

01/08/2026

شاہراہِ عشقِ حسینی
براستہ
کچہ پکہ/ شیرکوٹ ٹو سیّد زیارت کریز
سیّد زیارت کریز ٹو لنڈوکہ ٹاپ
لنڈوکہ ٹاپ ٹو درہ منی خیل
درہ منی خیل ٹو کلایہ دربار
دربار سیّد بادشاہ میر انور شاہ

01/08/2026

سفرِ عشق حسینی
حسینی سکاؤٹس کریز کے اراکین لنڈوکہ راستے کے بحالی کے لیے سرگرم

01/08/2026

شاہراہِ عشقِ حسینی

31/07/2026

اربعینِ حسینیؑ کی تیاری — خدمتِ زائرین کا مقدس فریضہ

حسینی سکاؤٹس کریز کی سرپرستی میں اربعینِ امام حسینؑ کے موقع پر آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے لنڈوکہ کے تاریخی و بابرکت راستے کی بحالی کا کام جاری ہے۔

یہ راستہ صرف ایک گزرگاہ نہیں بلکہ زائرینِ امام حسینؑ کی عقیدت، محبت اور روحانی سفر کا حصہ ہے۔ اس کی بحالی خدمتِ زائرین اور عشقِ حسینیؑ کا عملی اظہار ہے۔

حسینی سکاؤٹس کریز — خدمتِ زائرین، عشقِ حسینؑ کا سفر

Address

Qomi Imam Bargah Kurez, Hazrat Ali (A. S) Shrine Kurez Lower Orakzai
Rajshahi Division

Telephone

+923335193654

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hussaini Scout posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Hussaini Scout:

Shortcuts

Share

Category