Tehsil Municipal Administration Chakesar

Tehsil Municipal Administration Chakesar Official page of TMA chakesar district shangla. ( ٹی۔ایم۔اے۔چکیسر)

🌙 12 ربیع الاول، یومِ ولادتِ باسعادت حضرت محمد ﷺ کے بابرکت موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر کے سنٹیشن سٹاف کی جان...
26/08/2026

🌙 12 ربیع الاول، یومِ ولادتِ باسعادت حضرت محمد ﷺ کے بابرکت موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر کے سنٹیشن سٹاف کی جانب سے خصوصی صفائی مہم جاری ہے۔
🕌 مرکزی مساجد اور ان کے اطراف کی صفائی ستھرائی کی گئی، راستوں سے کچرا اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا، جبکہ غسل خانوں کی صفائی، بازار اور عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کا عمل بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔
🌹 یہ تمام اقدامات صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسی کے تحت عوام کو صاف، صحت مند اور پُرسکون ماحول فراہم کرنے کے عزم کا عملی اظہار ہیں۔
✨ صفائی نصف ایمان ہے — آئیے عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر اپنے گلی، محلے، بازار اور عبادت گاہوں کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر
خدمتِ عوام — صاف چکیسر، خوبصورت چکیسر

🌙 جشنِ عید میلاد النبی ﷺصوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسی اور ضلعی انتظامیہ کی احکامات پر تحصیل میونسپل آفیسر جناب سید کا...
25/08/2026

🌙 جشنِ عید میلاد النبی ﷺ

صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسی اور ضلعی انتظامیہ کی احکامات پر تحصیل میونسپل آفیسر جناب سید کامران علی شاہ کے ہدایات پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر کی جانب سے 12 ربیع الاول، جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے سلسلے میں TMA آفس اور تحصیل کمپلیکس کو خوبصورت چراغاں سے سجایا جا رہا ہے۔

اس بابرکت موقع پر تحصیل انتظامیہ عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ سرکاری عمارات کو برقی قمقموں اور خوبصورت روشنیوں سے سجا رہی ہے، تاکہ رحمتِ عالم، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی اور محبتِ رسول ﷺ کا اظہار کیا جا

عوام دوست پالیسی کے تحت تحصیل میونسپل آفیسر چکیسر جناب سید کامران علی شاہ کے احکامات پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر ...
24/08/2026

عوام دوست پالیسی کے تحت تحصیل میونسپل آفیسر چکیسر جناب سید کامران علی شاہ کے احکامات پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر کے سینیٹیشن اسٹاف نے آج چکیسر چوک کے قریب بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے سڑک میں بنے نالے اور مین ہول کی صفائی کی۔
کچرے کے باعث نالے اور مین ہول میں پانی کا بہاؤ مکمل طور پر بند تھا، جس کی وجہ سے بارش کا پانی سڑک پر جمع ہو رہا تھا۔ سینیٹیشن اسٹاف نے محنت اور کھدائی کے ذریعے رکاوٹ دور کرکے پانی کی نکاسی بحال کر دی۔
تمام معزز دکانداروں اور شہریوں سے گزارش ہے کہ نالوں اور مین ہولز میں کچرا، پلاسٹک بوتلیں اور دیگر فضلہ نہ پھینکیں تاکہ بارش کے دوران نکاسیٔ آب کا نظام مؤثر طریقے سے جاری رہے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر

بارش کے دوران نکاسیٔ آبتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر کا سینیٹیشن اسٹاف، تحصیل میونسپل آفیسر چکیسر جناب سید کامران علی ...
22/08/2026

بارش کے دوران نکاسیٔ آب

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر کا سینیٹیشن اسٹاف، تحصیل میونسپل آفیسر چکیسر جناب سید کامران علی شاہ کے احکامات پر،
تیز بارش کے دوران نالیوں، کلوٹس اور نکاسیٔ آب کے راستوں کی صفائی ستھرائی میں مصروفِ عمل ہے، تاکہ بارش کے پانی کی بروقت اور بہتر نکاسی یقینی بنائی جا سکے۔

**نو تعینات تحصیل میونسپل آفیسر(TMO) , چکیسر جناب سید کامران علی شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ **اس موقع پر ٹی ای...
18/08/2026

**نو تعینات تحصیل میونسپل آفیسر(TMO) , چکیسر جناب سید کامران علی شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

**اس موقع پر ٹی ایم اے چکیسر افسران اور عملے نے ان کا خیرمقدم کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

GBS Chakisar چشن آزادی
14/08/2026

GBS Chakisar
چشن آزادی

جشنِ آزادی 14 اگست — تحصیل چکیسر کی مرکزی تقریبتحصیل انتظامیہ چکیسر، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) چکیسر اور گورنمنٹ س...
14/08/2026

جشنِ آزادی 14 اگست — تحصیل چکیسر کی مرکزی تقریب
تحصیل انتظامیہ چکیسر، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) چکیسر اور گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چکیسر کے باہمی اشتراک سے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چکیسر تھے۔
تقریب میں طلبہ و طالبات نے ملی نغموں، تقاریر، خاکوں اور مختلف ملی و ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ پروگرام میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ حالیہ میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پوزیشن ہولڈرز کو بھی خصوصی طور پر انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب میں لوکل گورنمنٹ، پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدینِ علاقہ، اساتذہ، طلبہ، والدین اور شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے دوران نمایاں خدمات اور تعاون پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر شرکاء کو بھی اعزازی شیلڈز اور انعامات پیش کیے گئے۔
تقریب کا مقصد نئی نسل میں حب الوطنی، قومی یکجہتی، مثبت سوچ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے ہر فرد اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

🌱🇵🇰 مون سون شجرکاری مہم 2026 صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسی کے تحت اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے تحصیل انتظامیہ اور تحص...
14/08/2026

🌱🇵🇰 مون سون شجرکاری مہم 2026
صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسی کے تحت اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے تحصیل انتظامیہ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر کے زیرِ اہتمام 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چکیسر کے احاطے میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر پودے لگانے کے ساتھ ساتھ طلبہ اور عوام میں پودے تقسیم کیے گئے تاکہ شجرکاری کو فروغ دے کر چکیسر کو مزید سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔
🌱 ایک شجر، ایک امید؛ سرسبز چکیسر، روشن مستقبل۔ 🇵🇰

یومِ آزادی کے موقع پر تحصیل چکیسر میں پرچم کشائیچکیسر: یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر تحصیل انتظامیہ اور تحصیل میونسپل ای...
14/08/2026

یومِ آزادی کے موقع پر تحصیل چکیسر میں پرچم کشائی
چکیسر: یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر تحصیل انتظامیہ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکیسر کے باہمی تعاون سے صبحِ سویرے پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں تحصیل کے مختلف محکمو@ں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، جبکہ قومی ترانہ پیش کیا گیا اور تمام شرکاء نے قومی پرچم کے احترام میں کھڑے ہو کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰

Adresse

Democratic Republic Of The

Téléphone

+92996855100

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Tehsil Municipal Administration Chakesar publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L’organisation

Envoyer un message à Tehsil Municipal Administration Chakesar:

Raccourcis

Partager