PTI China

PTI China I’m sheikh Ubaid from Pakistan , living in China since 2009

13/02/2026

13/02/2026



#804

سابق  وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء اور اہل خانہ سے گفتگو؛ قوم کے نام پیغام:- 15 جولائی 2025“میں  تمام عمر ...
16/07/2025

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء اور اہل خانہ سے گفتگو؛ قوم کے نام پیغام:
- 15 جولائی 2025

“میں تمام عمر بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں لیکن ظلم و جبر کے آگے جھکنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستانی قوم کو بھی یہی پیغام دیتا ہوں کہ کسی صورت جبر کے اس نظام کے سامنے نہ جھکیں۔

مذاکرات کا وقت اب گزر چکا ہے، اب صرف قوم کے احتجاج کا وقت ہے۔

پچھلے کچھ روز سے جیل میں مجھ پر سختیاں مزید بڑھا دی گئی ہیں۔ میری اہلیہ بشرٰی بیگم پر بھی سختی کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔ ان کے سیل میں جو ٹی وی موجود تھا وہ بھی بند کروا دیا گیا ہے۔ میرے اور میری اہلیہ کے تمام انسانی اور قیدیوں کو دئیے جانے والے حقوق معطل ہیں- جس کا حساب ہونا چاہیئے۔

مجھے معلوم ہے کہ ایک کرنل اور جیل سپرنٹنڈنٹ انجم، یہ سب کچھ عاصم منیر کے کہنے پر کروا رہے ہیں۔

اپنی پارٹی کو واضح ہدایت کرتا ہوں کہ اگر مجھے جیل میں کچھ ہوا تو اس کا حساب عاصم منیر سے لیا جائے۔

بشری بیگم پر ظلم اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ میرے دور میں جب عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا گیا تو انہوں نے زلفی بخاری کے ذریعے بشرٰی بیگم کو ملاقات کا پیغام بھیجا تھا، جسے بشریٰ بیگم نے ٹھکرا دیا تھا۔ اسی لیے عاصم منیر نے ان پر سختیاں رکھی ہوئی ہیں۔ شروع دن سے ہی ان کی کوشش ہے کہ بشری بیگم پر سختی کر کے مجھے توڑا جا سکے۔

جس جیل میں مجھے رکھا ہوا ہے وہاں سینکڑوں پاکستانیوں کے قاتل اور دہشتگرد بھی مجھ سے بہتر حالت میں رہ رہے ہیں- ایک فوجی رضوان کو شان و شوکت سے رکھا ہوا ہے لیکن مجھ پر ہر طرح کا ظلم جاری ہے۔ یہ جو بھی کر لیں اس ظلم کے آگے نہ میں پہلے جھکا تھا نہ ہی اب جھکوں گا۔

پنجاب میں پچھلے دو سال سے مریم نواز اور محسن نقوی کے زیر سایہ جبر و فسطائیت کا جو ماحول ہے اس نے جمہوریت اور سیاسی سرگرمیوں کا خاتمہ کر رکھا ہے۔ تمام ممبران اسمبلی کا قافلے کی صورت میں پنجاب آ کر سیاسی اجتماع کرنا خوش آئیند ہے۔

اس وقت مجھ سمیت کئی افراد سخت ترین جیلیں کاٹ رہے ہیں اس لیے پارٹی کا ہر شخص اپنے ذاتی اختلافات کو مکمل طور پر نظر انداز کرے، میڈیا کے سامنے اپنے ذاتی اور اندرونی معاملات کو زیر گفتگو لانا کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ میری سختی سے ہدایات ہیں کہ پارٹی میں بڑے سے بڑا عہدیدار یا چھوٹے سے چھوٹا رکن یا ذمہ دار سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا یا کسی بھی اور فورم پر پارٹی کے اندرونی معاملات یا اختلافات کا اظہار مت کرے۔ اپنی ساری توجہ صرف اور صرف احتجاجی تحریک پر رکھیں تا کہ ملک میں انسانی حقوق کی بحالی ممکن ہو سکے۔ اگر کسی ذمہ دار نے اس احتجاجی تحریک میں حصہ نہ لیا پھر اس کا فیصلہ میں جیل سے خود کروں گا۔

تمام پارٹی ممبران اور عہدیداران کو ہدایت کرتا ہوں میرے ٹوئیٹر پیغامات کو خود ریٹویٹ بھی کریں اور زیادہ سے زیادہ افراد تک میرے یہ پیغامات پہنچائیں۔

سینیٹ کی ٹکٹوں کے حوالے سے پارٹی باہمی مشاورت سے فیصلہ کرے۔”

‫ ‬

24/11/2024
24/11/2024

ایمان طاہرصادق اٹک پل پر کےپی سے آنے والے قافلوں کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کرتے ہوۓہم نے دیکھے ہیں جمہور کے قافلے۔۔۔

ہم نے دیکھے ہیں جمہور کے قافلے۔۔۔
24/11/2024

ہم نے دیکھے ہیں جمہور کے قافلے۔۔۔

24/11/2024

‏میانوالی داودخیل سی پیک انٹرچینج کے مناظر!

04/10/2024

محسن نقوی ؟ عوام ڈی چوک پہنچ چکی ہے ،



04/10/2024

ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہم آج ہر صورت وہاں پہنچیں گے،علی امین گنڈا پور

Real Leader
01/09/2024

Real Leader

17/02/2024

70 ہزار کی لیڈ کو ہم نے شکست میں بدلا، میں نے جو اس ملک کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے وہ مجھے سونا نہیں دیتا، میں سکون کی موت مرنا چاہتا ہوں، مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہئے، باقیوں کو بھی ملنی چاہئے، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی دھاندلی پر احتجاجاً استعفیٰ نے دیا۔۔!!

کیا آپ نے اپنے خاندان، دوستوں اور محلے داروں کے لیے یہ “ووٹر پرچی” تیار کی ہے؟اگر نہیں تو آج اور کل کا دن اس اہم ترین کا...
06/02/2024

کیا آپ نے اپنے خاندان، دوستوں اور محلے داروں کے لیے یہ “ووٹر پرچی” تیار کی ہے؟
اگر نہیں تو آج اور کل کا دن اس اہم ترین کام پر لگائیں-

آپ کی یہ تھوڑی سی محنت پاکستانیوں کو 76 سال بعد حقیقی آزادی کی منزل کی جانب گامزن کر سکتی ہے-

Address

Ling Long
Hangzhou

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI China posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share