Unity United

Unity United Helping People is a non-profit organization dedicated to making a positive impact on society.

05/01/2026

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آج میری والدہ محترمہ کی برسی ہے۔ وہ نہایت خوش اخلاق، نرم دل اور غریبوں کی مدد کرنے والی تھیں۔ بہت سے ضرورت مند لوگ آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں جن کی وہ خاموشی سے اور خلوص کے ساتھ امداد کیا کرتی تھیں۔

وہ ہمیں ہمیشہ یہ نصیحت کیا کرتی تھیں کہ غریبوں اور ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھنا، دکھ سکھ میں لوگوں کے کام آنا اور اپنے رشتہ داروں کے حقوق کا خیال رکھنا ہی اصل انسانیت ہے۔ ان کی یہ نصیحتیں اور دعائیں آج بھی ہماری زندگی کا راستہ روشن کرتی ہیں۔

تمام دوستوں، محرمین اور معزز گروپ ممبرز سے عاجزانہ گزارش ہے کہ مرحومہ کی مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لیے دعا فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ میری والدہ محترمہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ پاک آپ سب اور آپ کے والدین و مرحومین کو بھی اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔

براہِ کرم ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر ایصالِ ثواب فرما دیں۔

آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲







ہمارے چھوٹے بھائی افتخار احمد کےساتھ مانچسٹر میں لی گئی تصویر 🇬🇧
02/09/2025

ہمارے چھوٹے بھائی افتخار احمد کےساتھ مانچسٹر میں لی گئی تصویر 🇬🇧

08/08/2025

وزیراعظم آفس میں شبیر احمد عثمانی اور میاں مبین اختر کی طویل ملاقات

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) — وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران شبیر احمد عثمانی نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل یورپ کے سفیر اور جی او سی انٹرنیشنل یورپ کے صدر میاں مبین اختر سے طویل اور اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، انسانی حقوق کے فروغ، قانونی اصلاحات، اور کشمیر و گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ میاں مبین اختر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی نہ صرف ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

شبیر احمد عثمانی نے میاں مبین اختر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت اوورسیز کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں سفارتی عشائیہ، میاں مبین اختر سمیت متعدد سفارتکاروں کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیااسلام آباد (رپورٹ)16 جولا...
17/07/2025

اسلام آباد میں سفارتی عشائیہ، میاں مبین اختر سمیت متعدد سفارتکاروں کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

اسلام آباد (رپورٹ)
16 جولائی 2025 کو اسلام آباد کلب کے سیڈل روم میں منعقدہ ڈپلومیٹک فوکس اور RBI میڈیا مائنڈز کے زیرِ اہتمام ایک شاندار Farewell & Welcome Dinner میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

تقریب میں جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل (یورپ) کے سفیر میاں مبین اختر کو ان کی بین الاقوامی فلاحی اور سفارتی خدمات پر خصوصی اعزازی شیلڈ دی گئی، جسے شرکاء نے دل سے سراہا۔

اس موقع پر آسٹریا کی سبکدوش سفیر محترمہ اینڈریا وِکّے اور ان کے شوہر جناب جیرالڈ وِکّے کو الوداعی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ (رکن قومی اسمبلی) نے کی، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ جناب حامد اصغر بھی شریک تھے۔

شرکاء میں ترکمانستان کے سفیر (ڈین آف ڈپلومیٹک کور) سمیت قازقستان، انڈونیشیا، الجزائر، ایران، فلسطین، سوڈان، ترکی، تاجکستان، نائجیریا، کینیا، کویت کے معزز سفیروں کی شرکت اور اعزازات شامل تھے۔

میاں فضل الٰہی (ایڈیٹر اِن چیف، ڈپلومیٹک فوکس) نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے تقریب کو پاکستان اور عالمی سفارتکاری کے درمیان دوستی و امن کا حسین مظہر قرار دیا

� مطع اللہ بھائی کی عیادت — دعا، محبت اور احترام کے ساتھ 🤲آج مجھے اور محترم دوست صلاح الدین (بیورو چیف، اے آر وائے نیوز ...
21/06/2025

� مطع اللہ بھائی کی عیادت — دعا، محبت اور احترام کے ساتھ 🤲

آج مجھے اور محترم دوست صلاح الدین (بیورو چیف، اے آر وائے نیوز کراچی) کو یہ سعادت حاصل ہوئی کہ ہم سینئر صحافی اور برلن کی کمیونٹی کے سرگرم و مخلص رہنما مطع اللہ بھائی کی عیادت کے لیے ان کے گھر گئے۔

مطع اللہ بھائی کافی عرصے سے علیل ہیں، لیکن ان کا حوصلہ، مسکراہٹ اور کمیونٹی سے وابستگی آج بھی زندہ و تابندہ ہے۔

🌿 ہم دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ان کا سایہ سلامت رکھے، اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین

مطع اللہ بھائی ایک روشن کردار اور سچائی کی پہچان ہیں۔ ان جیسے لوگ کمیونٹی کا فخر ہوتے ہیں۔آپ سب دوستوں سے میری ان کی صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل ہے اللہ پاک ان جلد صحت یابی عطا فرمائیں آمین🤲

“آج سوپور قتلِ عام کو 31 برس گزر چکے ہیں، لیکن اس المناک سانحے کے زخم آج بھی کشمیری عوام کے دلوں میں تازہ ہیں۔ 6 جنوری 1...
07/01/2025

“آج سوپور قتلِ عام کو 31 برس گزر چکے ہیں، لیکن اس المناک سانحے کے زخم آج بھی کشمیری عوام کے دلوں میں تازہ ہیں۔ 6 جنوری 1993 کو بھارتی فورسز نے سوپور کے معصوم عوام پر جو ظلم ڈھایا، وہ انسانی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ نہتے شہریوں کو بے دردی سے شہید کرنا، بازار اور رہائشی عمارتوں کو آگ لگانا، اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانا اس ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔

سوپور کے شہداء کی قربانیاں ہمیں یہ یاد دلاتی ہیں کہ کشمیری عوام کی جدوجہد حق و انصاف پر مبنی ہے اور اس تحریک کو کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا۔

میں عالمی برادری، اقوام متحدہ، اور یورپی یونین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور سوپور قتلِ عام سمیت تمام مظالم کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کروائیں۔ ان مظالم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جائے۔

کشمیری عوام کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم کیا جانا چاہیے۔ یہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور اس دیرینہ مسئلے کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

ہم سوپور کے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ان کی قربانیاں کشمیری عوام کے حوصلے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں۔ میں دعا گو ہوں کہ شہداء کے اہلِ خانہ کو صبر عطا ہو اور کشمیری عوام کو آزادی کی نعمت نصیب ہو۔

میاں مبین اختر
سفیر، جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل یورپ”

میاں مبین اختر کا جرمنی کے شہر ماگڈےبرگ میں حملے پر افسوس کا اظہار  جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل یورپ کے سفیر میاں مبین اختر...
21/12/2024

میاں مبین اختر کا جرمنی کے شہر ماگڈےبرگ میں حملے پر افسوس کا اظہار جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل یورپ کے سفیر میاں مبین اختر نے جرمنی کے شہر ماگڈےبرگ میں کرسمس مارکیٹ میں ہونے والے المناک حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ واقعہ ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، جس میں معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات انسانیت اور معاشرتی امن پر کاری ضرب ہیں اور ان کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔ میاں مبین اختر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

07/12/2024

قریبی دوست بھائی مشہور ٹک ٹاکر ظفر سپاری اور دوستوں کے ساتھ۔۔۔❤️

11/09/2023

ضروری اطلاع .....................

سوشل میڈیا پر آپکا اکاونٹ ہیک کر کے پیسے مانگے جا رہے ہیں، ایسی صورت حال میں اگر میرے سوشل میڈیا کے اکاونٹ سے کوئی آپ کو میسج کر ے، نفرت انگیز یا کسی بھی قسم کی کوئی غیر اخلاقی پوسٹ وغیرہ شیئر کرے تو اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور آپ ذاتی طور پرمجھ سے رابطہ کر کے وضاحت طلب کر سکتے ہیں ۔۔۔ شکریہ

27/07/2023

افضل ہے کل جہاں سے گھرانہ حسین کانبیوں کا تاجدار ہے نانا
حسین کا
اک پل کی تھی حکومت یزید کی
صدیاں حسین کی زمانہ حسین کا

23/07/2023

Adresse

Lubecker Street #51
Berlin
10559

Webseite

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von Unity United erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Die Organisation Kontaktieren

Nachricht an Unity United senden:

Teilen