12/09/2026
موضع کاکا (تحصیل کہوٹہ) بھورہ حیال جنجور روڈ پر ماسٹر صدیق صاحب کے سکول کے قریب، زاہد نامی شخص کے گھر سے نکلنے والا پانی مسلسل نئی بنی ہوئی کارپٹ سڑک پر بہایا جا رہا ہے۔ جب سے یہ روڈ بنی ہے، تب سے یہاں مسلسل پانی کھڑا ہے۔ ہم نے پہلے بھی اس مسئلے کی نشاندہی کی تھی، جس پر اسی شخص کی جانب سے کمنٹس میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ صرف بارش کا پانی ہے۔ تاہم، اب ویڈیو میں واضح طور پر ثابت ہو چکا ہے کہ یہ پانی بارش کا نہیں بلکہ براہِ راست اسی شخص کے گھر کے پائپ سے نکل رہا ہے۔
اس ایک شخص کی ہٹ دھرمی، شدید لاپروائی اور غفلت کے باعث موضع جنجور، دھنیام، کرلائی، بملوٹ، کاکا، سہیوڑہ، ساعی، نلہ دھیری ڈنگپٹی اور بھورہ حیال سمیت اردگرد کے تمام علاقوں کے ہزاروں نفوس اور لاکھوں گزرنے والے شہریوں کا واحد مرکزی راستہ اور نئی بنی کارپٹ روڈ بری طرح خراب ہو کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
اپنی اس کھلی غلطی کو چھپانے کے لیے موصوف اب مختلف سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے یہ نیا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں کہ انہیں سڑک پر مٹی نہیں ڈالنے دی جا رہی، جبکہ اصل اور بنیادی مسئلہ ان کے گھر سے سڑک پر بہتا ہوا پانی ہے۔
ایک طرف تو عوامی املاک اور قومی خزانے کا خطیر نقصان کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف علاقے کے ہزاروں لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر کے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ہم ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، میونسپل کمیٹی اور دیگر اعلیٰ انتظامی افسران سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی املاک کو دانستہ نقصان پہنچانے اور غفلت برتنے پر زاہد نامی اس شخص کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے، سڑک پر پانی کا بہاؤ فی الفور بند کرایا جائے اور خراب شدہ سڑک کی بحالی کا حکم دیا جائے۔
Rawalpind Assistant Commissioner Kahuta
CM Maryam Nawaz Sharif ❤️