Call Directions Contact the organisation

JKLC Jammu Kashmir Liberation Council (JKLC) is Umbrella platform of various Kashmiri organisations seeking Demilitrasation and Unification of Jammu Kashmir.

جموں کشمیر لبریشن لیگ کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جموں کشمیر کی حالیہ صورتِ حال، قانون ساز اسمبلی کے انتخاب...
13/09/2026

جموں کشمیر لبریشن لیگ کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جموں کشمیر کی حالیہ صورتِ حال، قانون ساز اسمبلی کے انتخابات، حکومت کی تشکیل اور دیگر اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے کی جبکہ اجلاس کی کاروائی مرکزی سیکرٹری جنرل خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ نے سرانجام دی۔ اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدر نجیب افسر چوہدری، سینئر راہنما نیاز احمد راٹھور، تمام ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر نے شرکت کی۔

مجلسِ عاملہ نے متفقہ طور پر درج ذیل قراردادوں کی منظوری دی:

*قرارداد نمبر 1:*
مجلسِ عاملہ JKLL آزاد کشمیر میں منعقدہ حالیہ عام انتخابات 2026 کے مرحلہ وار انعقاد، انتخابات میں ہونے والی کھلی دھاندلی، ریاستی مشینری کے کھلے استعمال، عوامی مینڈیٹ کی پامالی اور لوگوں کے حقِ رائے دہی کے نام پر ڈھونگ کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ مجلس اس بات کی شدید مذمت کرتی ہے کہ پونچھ ڈویژن جیسے بڑے خطے کو اعتماد میں لیے بغیر حکومت سازی کا عمل مکمل کیا گیا۔ اسی طرح صدر کی وفات کے بعد آئین کے مطابق نئے صدر کا انتخاب نہ کروانا بھی مغائرِ آئین اقدام ہے۔ مجلس مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر غیر جانبدار الیکشن کمیشن تشکیل دے کر شفاف انتخابات کروائے جائیں اور آئینی تقاضے پورے کیے جائیں۔

*قرارداد نمبر 2:*
مجلسِ عاملہ عوامی حقوق کی تحریک کے شرکاء پر ہونے والے ریاستی جبر، گرفتاریوں اور بے بنیاد مقدمات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اجلاس قرار دیتا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش، انٹرنیٹ کی بندش، گرفتار شدگان کو عدالتوں میں پیش نہ کرنا، اظہارِ آزادیِ رائے اور تقریر و تحریر پر پابندی، اور شیڈول فورتھ کا عوام پر بلا جواز اطلاق سراسر آئین و قانون کے منافی اور آمرانہ طرزِ عمل ہے۔ مجلس حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ طاقت کی پالیسی ترک کرے، گرفتار افراد کو فوری رہا کرے، تعلیمی ادارے اور انٹرنیٹ بحال کرے اور تحریک کے نمائندوں سے بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے۔

*قرارداد نمبر 3:*
مجلسِ عاملہ واضح کرتی ہے کہ عوام کے بنیادی مطالبات جائز اور آئینی ہیں۔ ان مطالبات کو جبر سے دبانے کے بجائے مذاکرات اور سیاسی مکالمے کے ذریعے حل کیا جائے۔ مجلس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ JKLL عوامی حقوق کی تحریک کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عوامی حقوق پر کسی قسم کے سمجھوتے کو تسلیم نہیں کرے گی۔

*قرارداد نمبر 4:*
مجلسِ عاملہ 4 اکتوبر 2025 کو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتِ پاکستان و حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کے نمائندگان کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں تسلیم شدہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ مجلس قرار دیتی ہے کہ معاہدے سے انحراف کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والے بحران کے اسباب اور ذمہ داران کے تعین کے لیے فوری طور پر ایک عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ مجلس مطالبہ کرتی ہے کہ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں بحران کے ذمہ داران سے آئین و قانون کے مطابق جواب طلبی کر کے ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

*قرارداد نمبر 5:*
مجلسِ عاملہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتی ہے۔ مجلس اس بات کا دو ٹوک اعادہ کرتی ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حقِ خودارادیت ہے۔ کسی بھی "Peace Talk" یا دو طرفہ مذاکرات کو اس وقت تک مسترد کیا جاتا ہے جب تک اس میں حقیقی کشمیری قیادت کو شامل نہ کیا جائے۔ مجلس عالمی برادری اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا عملی کردار ادا کریں۔

مجلسِ عاملہ اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ JKLL عوامی حقوق اور تحریکِ آزادی کے لیے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

*منجانب:*
خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ
مرکزی سیکرٹری جنرل
جموں کشمیر لبریشن لیگ

COMPLETE SHUTTER-DOWN IN CHAKSWARIChakswari observed a complete shutter-down strike today, September 9, 2026, on the cal...
09/09/2026

COMPLETE SHUTTER-DOWN IN CHAKSWARI

Chakswari observed a complete shutter-down strike today, September 9, 2026, on the call of the JK Joint Awami Action Committee.

Thousands of people took part in a peaceful rally, demonstrating solidarity and strong public participation.

23/07/2026

After 48 days of internet blackout in Pakistan-administered Jammu Kashmir, connectivity has finally been restored. This raises an important question:

what are the key differences between Pakistan-administered Jammu Kashmir and Indian-administered Jammu Kashmir?

17/06/2026

An Open Message from Syed Salahuddin Sahib to the Action Committee and the Government of Pakistan

Address

46A Edgbaston Road
Birmingham
B129PB

Telephone

+441214403050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JKLC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organisation

Send a message to JKLC:

Shortcuts

Share