Shaykh Muhammad Iftikhar Ul Hassan

Shaykh Muhammad Iftikhar Ul Hassan Shaykh Muhammad ftikhar Ul Hassan's one and only official page.
اُستاذ شیخ محمد افتخار الحسن کا واحد آفیشل پیج۔

🇬🇧

𝙎𝙝𝙖𝙮𝙠𝙝 𝙄𝙛𝙩𝙞𝙠𝙝𝙖𝙧 𝙪𝙡 𝙃𝙖𝙨𝙨𝙖𝙣 𝙍𝙞𝙯𝙫𝙞


Shaykh Iftikhar ul Hassan Rizvi is a distinguished Islamic scholar and socio-religious leader known for his outspoken advocacy for reforms in Islam. Residing in England, he travels extensively to promote unity among Muslims worldwide. Professionally engaged in the chemicals, tourism, and F&B industries, Shaykh Rizvi is recognized for his theological insights and c

ontributions to Islamic teachings. He belongs to the Sunni Hanafi Qadri madhab but is equally respected by scholars from all Muslim traditions. A well-traveled scholar, he has built strong connections with Islamic scholars across the Arab world, Turkey, the Far East, Africa, and Europe. He has served various educational institutions and universities in both Arab countries and Europe. Due to his balanced approach, many governments of Muslim countries invite him for lectures. He maintains close relationships with both Muslim and non-Muslim diplomatic missions. His work emphasizes interfaith dialogue and addressing contemporary social issues through an Islamic lens. Dedicated to rebuilding Islamic institutions and supporting educational initiatives in underserved regions, Shaykh Rizvi also conducts spiritual healing sessions. He empowers individuals to strengthen their knowledge of Islam and encourages them to develop a direct relationship with Allah, steering them away from misguided practices. Shaykh Iftikhar ul Hassan Rizvi actively participates in various religious organizations and events, contributing significantly to the discourse on Islamic thought and practice. Join him in fostering a deeper understanding and unity among Muslims! We welcome you all, thank you and جزاکم اللہ خیرا

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلمان شاءاللہ ۵ ستمبر، بروز ہفتہ بعد نماز عصردرس قرآن و حدیث: شیخ محمد اف...
01/09/2026

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
ان شاءاللہ ۵ ستمبر، بروز ہفتہ بعد نماز عصر
درس قرآن و حدیث: شیخ محمد افتخار الحسن رضوی

30/08/2026

ہند و پاک کی مسلم آبادی میں اکثریت “بریلویوں” کی ہوا کرتی تھی، پھر اغیار نے انہیں “متشدد، تکفیری، متعصب اور مغلظات” کا عادی بنا دیا۔ اب حالت یہ ہے کہ ایک بریلوی مسلمان دوسرے بریلوی کو بریلوی تسلیم نہیں کرتا۔ کیونکہ یہ اس قدر تقسیم در تقسیم ہو چکے ہیں کہ اب انہیں خود سمجھ نہیں آتی کہ اصل بریلوی کون ہے۔ یہ امت کے اجتماعی مسائل پر بات کی استطاعت و توفیق سے ہی محروم ہو چکے ہیں کیونکہ ایک ہی گھر کے بریلوی افراد آپس میں ایک دوسرے کی سُنیت و بریلویت کے دفاع میں ہلکان و مجروح ہوئے پڑے ہیں۔

اسی لیے ہم برسوں سے کہتے ائے ہیں کہ “سُنیت بچا لو، بریلویت خود بچ جائے گی” لیکن بیمار بچے کی طرح یہ طبیب ہی کو گالیاں بکنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہم دوا کی خوراک میں اضافہ کرتے رہیں گے کیونکہ اپنے ہیں اور بیمار ہیں، ان کا علاج ہماری ہی ذمہ داری ہے!
محمد افتخار الحسن رضوی
٣٠ اگست ٢٠٢٦

29/08/2026

جس ملک میں “حکمران” بد عنوان اور بے لگام ہوں، وہاں منبر و محراب بھی “بد عنوان اور بے لگام” ہوتے ہیں۔ تسلی سے دنیا کا نقشہ دیکھ کر اس حقیقت کو سمجھو!

“العربیہ” کی یہ پوسٹ دیکھیے، سمجھیے کہ غلط فہمیاں کیسے پھیلتی ہیں۔ رپورٹ کے الفاظ اور ترتیب پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ سمج...
29/08/2026

“العربیہ” کی یہ پوسٹ دیکھیے، سمجھیے کہ غلط فہمیاں کیسے پھیلتی ہیں۔ رپورٹ کے الفاظ اور ترتیب پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ سمجھیے کہ مؤثر میڈیا ہاؤس نظریات اور رائے عامہ پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں!

28/08/2026

رضوی بریلوی بھائیو!
آپ نے یہ جملے بارہا سنے ہوں گے:
"میری آنکھیں اعلیٰ حضرت پر بند ہیں۔"
"جسے اعلیٰ حضرت سمجھ نہیں آتے، وہ ہماری سمجھ میں نہیں آتا۔"
"مجھے اعلیٰ حضرت کے سوا کسی کی تحقیق نہیں چاہیے۔"
"جو امام احمد رضا نے فرما دیا، میرے لیے وہی کافی ہے۔"
یہ عقیدت ہے، محبت ہے، ایک علمی نسبت ہے؛ آپ کا حق ہے کہ آپ امام احمد رضا سے جس قدر چاہیں وابستگی رکھیں، ان کے افکار کو اپنا فکری سرمایہ سمجھیں اور ان کی تحقیق کو اپنے لیے کافی جانیں۔ آپ اس سے بھی آگے بڑھ کر اپنی عقیدت کا اظہار کریں، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
صرف ایک گزارش ہے۔
اپنی آنکھیں اعلیٰ حضرت پر بند رکھو، مگر دوسرے کی آنکھوں میں انگلیاں مت ڈالو۔
اپنے امام کو کافی سمجھو، مگر جو شخص کسی دوسرے عالم کی تحقیق قبول کرے، اسے جاہل، گمراہ یا بدعقیدہ کہہ کر گالی مت دو۔
اپنی نسبت پر فخر کرو، مگر دوسروں کی نسبت کی تحقیر کو اپنی دینداری مت سمجھو۔
فکری اختلاف کو دشمنی نہ بناؤ، اختلافِ تحقیق کو تکفیر کا جواز نہ بناؤ، اور اپنی عقیدت کو دوسروں کی توہین کا لائسنس نہ سمجھو۔
آپ کو امام احمد رضا رحمہ اللہ سے محبت ہے، بہت اچھی بات ہے؛ لیکن اگر اسی محبت کے نام پر زبان سے گالی، قلم سے بہتان اور مخالف کے لیے تکفیر نکلنے لگے تو ذرا رک کر سوچیے کہ آپ اعلیٰ حضرت کی نسبت نبھا رہے ہیں یا اپنی خراب طبیعت کی بھڑاس نکال رہے ہیں؟
اپنی موج میں رہو، اپنے امام سے محبت کرو، ان کا کلام پڑھو، ان کی تحقیق سمجھو، ان کے علم سے فیض لو؛ مگر اختلاف رکھنے والے کو بھی انسان اور مسلمان سمجھتے ہوئے برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرو۔
کیونکہ کسی بزرگ سے محبت کا سب سے خوب صورت ثبوت یہ نہیں کہ ہم ان کا نام لے کر کتنی بلند آواز سے نعرہ لگاتے ہیں؛ بلکہ یہ ہے کہ ان کے علم، ادب، اخلاق اور انصاف کا کتنا حصہ ہماری زبان اور کردار میں اترتا ہے۔
محمد افتخار الحسن رضوی
28 اگست 2026

27/08/2026

بندے کو اپنے رب کی عطا پر کم از کم اس مزدور برابر یقین تو ہونا چاہئے جو دن بھر اس یقین و عزم کے ساتھ مزدوری کرتا ہے کہ دن ختم ہونے پر دیہاڑی مل جائے گی۔ اس سب میں "یقین و عزم" اہم ترین ہے-

26/08/2026

جلسہ و جلوس میلاد ، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا، امت کو جمع کرنے اور دین کا پیغام پہنچانے کے لیے منعقد ہوں تو مبارک اور اگر وھابی یا دیوبندی مسالک کی مخالفت اور ان پر طعن کرنے کے لیے منعقد کر رہے ہیں تو آپ خیر سے خالی کام کر رہے ہیں۔ امت کو محبت و یگانگت درکار ہے، نفرت نہیں۔

26/08/2026

25/08/2026

جب تک ہم نے دنیا نہیں دیکھی تھی، اور سوشل میڈیا عام نہیں تھا، ہمیں بتایا جاتا تھا میلاد النبی تو صرف ہند و پاک میں ہی منایا جاتا ہے، باقی اسلامی دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا۔
دنیا کے شرق و غرب گھوم کر، ہمیں اب "حق الیقین" ہو چکا کہ دنیا میں صرف "دو ممالک" میں میلاد النبی کی چھٹی یا سرکاری اہتمام نہیں ہوتا، باقی کل جہاں تو ولادت مصطفٰی علیہ الصلاة والسلام کی خوشی میں شاداں و فرحاں اور پر بہار نظر آتا ہے۔
اللهم صل وسلم وبارك على سيدنا وحبيبنا ونبينا و شفيعنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين

25/08/2026

برطانیہ میں یوم میلاد النبی عليه الصلاة والسلام مناتے ہوئے ایک الگ قسم کا خوشگوار احساس ہوتا ہے، کیونکہ یہاں دیسی وھابی اور دیوبندی بھی مجبورا منا رہے ہوتے ہیں۔ نہ منائیں مقامی کشمیری و دیسی مسلمانوں سے کیسے نمٹیں گے؟ 😀
بلکہ متعدد دیوبندی امام صاحبان تو مقتدیوں کے گھروں میں جا کا دعا فاتحہ بھی کر رہے ہیں۔

Address

Bradford
12345

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaykh Muhammad Iftikhar Ul Hassan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organisation

Send a message to Shaykh Muhammad Iftikhar Ul Hassan:

Shortcuts

Share