13/04/2022
¶ میں نے ان تصاویر کو لال نشان سے اس لیے ظاہر کیا ہے۔ یہ تمام لفٹینٹ جنرلز اور میجر جنرلز رینک کے آفیسر صاحبان ہیں، جن کے سینے پر جو زرد رنگ (میجر وار انجری) اور سرخ رنگ(مائنر وار انجری) کے ٹیپ لگی ہوئی ہے، اس کا مطلب ہے کہ یہ تمام افسران اپنے عسکری 👇🏻
قیادت کے دوران لڑتے ہوئے زخمی ہوئے اور بہادری سے اپنے دشمن کا صفایا کیا۔ جس کی بنا پر اس اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔
¶ یہ بھی ضروری نہیں کہ جن کے سینوں پر یہ سرخ اور زرد رنگ کی پٹی نہیں لگی ، وہ اپنی زندگیوں میں دشمن سے لڑے نہیں ہوں گے۔
¶ بلکہ جنگ میں میں بری طریقے سے زخمی ہونے اور صحت یاب ہونے کے بعد جب فوجی اپنی عسکری فرائض دوبارہ سے سرانجام دیتا ہے، تو سینے پر یہ اعزاز لگا دیا جاتا ہے۔
¶ یہاں یہ بات بتاتا چلوں کہ اس تحریر میں بات صرف غیور جرنیلوں کی ہو رہی ہے، جونیر افسران اور پاک فوج کے جوانوں کی تفصیل بہت لمبی ہے۔
¶ سویلین حضرات جن کے دلوں میں اکثر آتا ہے کہ فوج میں صرف جونیئر آفیسرز یا جوان جنگ کا حصہ ہوتے ہیں , تو یہ ان سب کے لئے آج شائع ہونے والی ویڈیو میں سے کچھ سکرین شاٹ لی گئی ہیں۔
¶ اس تحریر کا مقصد صرف یہ ہے کہ خدارا اپنی فوج کے اوپر یقین رکھیں، یہ فوج ہی ہے جس کے خلاف پوری دنیا کی قوتیں برسر بیکار ہیں۔ مگر آج بھی الحمدللہ کوئی بال بیکا نہ کر پایا ہے۔
¶یہ سیاسی نورا کشتی چلتی رہے گی۔ یہ فوج ہے تو آج ہم اپنے گھروں میں بیوی، بچوں اور ماں باپ کے ساتھ سکون سے سو جاتے ہیں۔
¶ صبر رکھیں وقت آنے پر سب باتیں کلیئر ہوجائیں گی۔
⚔️⚔️⚔️🇵🇰🇵🇰🇵🇰⚔️⚔️⚔️