JKLF UK & Europe Zone

JKLF UK & Europe Zone آزادی انقلاب مساوات

دل گرفتہ ہے مٹی کی تحقیر سے 💔وطن کے نامور فرزند ہر دل عزیز کمانڈر فاروق کی شہادت دل توڑ گئی ۔
30/07/2026

دل گرفتہ ہے مٹی کی تحقیر سے 💔
وطن کے نامور فرزند ہر دل عزیز کمانڈر فاروق کی شہادت دل توڑ گئی ۔

Appeal for the Safe Recovery of Mr. Ziab Imtiaz MalikWe urgently appeal to all concerned authorities, human rights organ...
11/07/2026

Appeal for the Safe Recovery of Mr. Ziab Imtiaz Malik

We urgently appeal to all concerned authorities, human rights organizations, civil society, and members of the international community to take immediate notice of the enforced disappearance of Mr. Ziab Imtiaz Malik, a young pro-freedom political activist from Kotli, a local office-bearer of the Jammu Kashmir Liberation Front (JKLF), and a well-known businessman.

According to available information, Mr. Malik had traveled to Dhok Mohallan, Kallar Syedan, the hometown of his father's maternal family. Reports indicate that he was taken into custody by unidentified individuals. According to Kallar Syedan Police, Mr. Malik was later taken away from the police station by unknown persons, and his whereabouts have remained unknown ever since.

His parents, family members, relatives, and friends are enduring immense anguish and uncertainty over his disappearance. They earnestly appeal for his immediate and safe recovery and for full transparency regarding his whereabouts and well-being.

We call upon the relevant authorities to conduct a prompt, impartial, and transparent investigation into this case, ensure that Mr. Ziab Imtiaz Malik's legal and human rights are fully protected, and facilitate his safe return to his family without delay.

We also urge all individuals and organizations committed to the protection of human rights and the rule of law to raise their voices and support efforts to secure his safe recovery.

Issued by:
Umar Hayat
Spokesman
Jammu Kashmir Liberation (JKLF)

11/06/2026

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ نے پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں پر چھاپوں کی بھرپور مذمت کی اور اسے ایک قابلِ نفرت عمل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مختلف حیلوں اور بہانوں سے کوٹلی، سرساوہ پنجیڑہ اور مظفرآباد میں لوگوں کے گھروں پر چھاپے مار کر خواتین، بچوں اور دیگر اہلِ خانہ کو ہراساں کر رہی ہے، جبکہ مطلوبہ افراد کے بارے میں تقریباً ہر شخص جانتا ہے کہ وہ کہاں موجود ہیں۔
بے گناہ نہتے شہریوں کو ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور بے شمار قیمتی جانیں اس ریاستی دہشتگردی کا شکار ہوچکی ہیں انسانیت کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور ریاست اس جرم کا بار بار ارتکاب کررہی ہے

انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ ہراسگی اور ریاستی دہشتگردی کے ان ہتھکنڈوں سے باز آئے اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کا احترام کرے اور شہری آذادیوں کے حق سے لوگوں کو روکنے اور قدغن لگانے سے باز آئے

انہوں نے مزید کہا کہ راولاکوٹ سے واپس جانے والے لوگوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جا رہی ہے اور ان کی تذلیل کی جا رہی ہے، اور میں پولیس کے اس قابلِ نفرت رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے اس بات کی بھی مذمت کی کہ لوگوں کو گرفتار کر کے ان پر تشدد کیا جا رہا ہے اور ان سے جھوٹے ویڈیو بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں
کے خلاف آواز اٹھائیں

جاری کردہ:ترجمان جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔

09/06/2026

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ نے راولاکوٹ میں پاکستان کی فوج اور پیراملٹری فورسز کی جانب سے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پُرامن اور نہتے عوام پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں موجودہ صورتحال کو اس نہج تک پہنچانے میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور پاکستانی حکمرانوں کے ساتھ مظفرآباد کی کٹھ پتلی حکومت اور روایتی سیاستدانوں کی مجرمانہ غفلت، غیر ذمہ دارانہ رویے اور نااہلی بھی برابر کی ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ تین سالوں سے ان خدشات کا اظہار کرتا رہا ہوں کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور اس کی ایجنسیوں کی جانب سے اس خطے کے حالات کو تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی کہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے بجائے پاکستان سے فورسز منگوا کر نہتے عوام کا قتلِ عام کرایا گیا، اور ہم تمام جمہوری قوتوں، انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم، ظلم اور جبر کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے عوام کو بھرپور مزاحمت کے لیے منظم کرنے کی سعی
کریں گے۔
سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ نے پاکستانی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان معصوم بے گناہ شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان افراد کے لہو سے ایک دن ہمارے اس مادروطن سے ان غیر ملکی جابر افواج کا انخلا ضرور ہوگا
جاری کردہ: عمرحیات خان ترجمان جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔

Address

London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JKLF UK & Europe Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share