Growup Pakistan

Directions Website

Growup Pakistan All the latest news from Pakistan on Sports , Politics and Entertainment!!

اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر محمد حمزہ حبیب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی گہری محبت کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا م...
09/10/2026

اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر محمد حمزہ حبیب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی گہری محبت کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں حمزہ حبیب نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے لیے انتہائی رومانوی اور پوزیسو کیپشن لکھا کہ "تم میری ملکیت ہو اور میں تمہارے معاملے میں خود غرض ہوں"۔
دونوں کی اس سوشل میڈیا پوسٹ اور منفرد اندازِ بیان پر مداحوں کی جانب سے خوب دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور یہ محبت بھرا پیغام انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

عاطف اسلم نے آقائے دوجہاں، سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے گہری عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے عاجزی کے ساتھ انسٹا...
08/10/2026

عاطف اسلم نے آقائے دوجہاں، سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے گہری عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے عاجزی کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا ’’ہمارے پاس دینے کو کچھ نہیں، بس ایک سلام ہے، یا رسول اللہ ﷺ۔‘‘
ان کا یہ خوبصورت اور گہرا جملہ بارگاہِ رسالت ﷺ میں ان کی بے پناہ محبت، عقیدت اور اعلیٰ ظرفی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عالمی شہرت کے باوجود خود کو عاجزی کی انتہا پر پیش کرنے کے اس والہانہ جذبے کو سوشل میڈیا پر مداح دل سے سراہ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنی غیر معمولی جسمانی ساخت اور مضب...
08/10/2026

سوشل میڈیا پر ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنی غیر معمولی جسمانی ساخت اور مضبوط مسلز کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو نے صارفین کو حیران کر دیا ہے اور لوگ اس کی محنت اور جسمانی فٹنس کو سراہ رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے مطابق، یہ شخص کبھی باڈی بلڈنگ کا شوق رکھتا تھا اور اس شعبے میں آگے بڑھنے کی خواہش بھی رکھتا تھا، تاہم اپنے خاندان کی کفالت اور روزی روٹی کی ذمہ داریوں کے باعث اسے اپنا شوق چھوڑ کر محنت مزدوری کو ترجیح دینا پڑی۔

اس کی کہانی اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ بعض اوقات انسان اپنے خواب ختم نہیں کرتا، بلکہ اپنے خاندان کی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے انہیں مؤخر کر دیتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس شخص کی جسمانی فٹنس کے پیچھے نہ صرف محنت بلکہ عزم اور قربانی کی ایک متاثر کن داستان بھی چھپی ہوئی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ اچھی بیوی دنیا میں جنت کی حور ہوتی ہے، اللہ نے مجھے دنیا میں حور دی ہے۔ مریم نواز کے حوالے س...
07/10/2026

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ اچھی بیوی دنیا میں جنت کی حور ہوتی ہے، اللہ نے مجھے دنیا میں حور دی ہے۔ مریم نواز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ انہیں شروع ہی سے وزیراعظم بننے کا سفر شروع کرنا چاہیے تھا، تاہم اب انہوں نے ایف ایس سی کر لی ہے اور میڈیکل کی تعلیم بھی مکمل کر لیں گی۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مریم نواز کو وزیراعظم بنائے۔

پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو مذاکرات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق محمود اچک...
06/10/2026

پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو مذاکرات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے اخونزادہ حسین کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے رابطے پر پہلی شرط بانی سے ملاقات ہونی چاہیے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیش رفت کا آغاز کرسکتی ہے، بانی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بے معنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کا سوچا جاسکتا ہے۔

اداکارہ و سابق سپر ماڈل جیا علی نے اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے تبصرہ کیا جو سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا...
06/10/2026

اداکارہ و سابق سپر ماڈل جیا علی نے اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے تبصرہ کیا جو سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا۔
جیا علی نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔
جیا علی نے ہانیہ عامر کا انتخاب کیا تاہم ان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانیہ عامر آؤٹ آف کنٹرول ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر ایک بہترین اداکارہ ہیں، پاکستان کا چہرہ ہیں اس لیے انہیں اپنے رویے کا خیال رکھنا چاہیے۔
دوسری جانب جیا کے اس وائرل بیان پر ہانیہ نے بھی ردعمل دیا اور طنزیہ و تمسخر اڑانے والے انداز میں جیا کا جملہ دہرایا اور لکھا 'آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی، شٹ'

ٹی وی میزبان ندا یاسر نے سسرال والوں کو ایک اہم معاشرتی پہلو کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے بعد بیٹی کا بار با...
06/10/2026

ٹی وی میزبان ندا یاسر نے سسرال والوں کو ایک اہم معاشرتی پہلو کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے بعد بیٹی کا بار بار اپنے ماں باپ کے گھر جانے کو دل کرتا ہے، اس لیے اسے بات بات پر ٹوکنے سے گریز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں ایک لڑکی بالکل نئے ماحول اور نئے لوگوں میں ایڈجسٹ ہو رہی ہوتی ہے، ایسے میں اسے اپنے مائیکے سے کاٹنا یا مائیکے جانے پر پابندیاں لگانا رشتوں میں تلخی اور دوری کا سبب بنتا ہے۔

ندا یاسر نے واضح کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ جب بہو پر نئے گھر کی ذمہ داریاں بڑھتی ہیں، تو اس کا والدین کے گھر جانا خود بخود کم ہو جاتا ہے، اس لیے شروع میں ہی اس پر سختی کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

05/10/2026

لانگ مارچ۔۔کارکنان پر پھولوں کی بارش!

متعدد ذرائع کے مطابق کو بتایا ہےکہ وفاقی حکومت نے ممکنہ احتجاج کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ترین آلات...
05/10/2026

متعدد ذرائع کے مطابق کو بتایا ہےکہ وفاقی حکومت نے ممکنہ احتجاج کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ترین آلات سے لیس کر دیا ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے لیے تقریباً 38 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ایک باخبر اعلیٰ عہدیدار کے مطابق حکام نے ماضی کے دو بڑے واقعات سے سبق سیکھتے ہوئے اس مرتبہ سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ پی ٹی آئی مارچ کے دوران 20 ہزار سے بھی کم اہلکار تعینات تھے، جبکہ اس بار نفری میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

عہدیدار نے 26 نومبر 2024 کے واقعے کا حوالہ دیا، جب پی ٹی آئی نے بانی عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے لیے ’’فائنل کال‘‘ مارچ کے تحت اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کی تھی۔ انہوں نے 12 اکتوبر 2025 کو مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ہونے والے تصادم کا بھی ذکر کیا۔

حکام کے مطابق اس مرتبہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو پہلے کے مقابلے میں کارروائی کے حوالے سے زیادہ خودمختاری دی گئی ہے، جبکہ انہیں جدید ترین سکیورٹی آلات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اقدامات ممکنہ احتجاج کی صورت میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے مزاحیہ انداز میں دوسری شادی کے خواہشمند مردوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شاد...
05/10/2026

اداکارہ عائزہ خان نے مزاحیہ انداز میں دوسری شادی کے خواہشمند مردوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شادی شدہ شخص دوسری شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے ایسا کرنے کی آزادی ہونی چاہیے، کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ وہ خود ہی اندازہ کرے گا کہ دونوں میں سے کون سی بیوی اس کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ اداکارہ نے یہ بات نجی مذاق کے انداز میں کہی، جس پر گفتگو کا ماحول بھی خوشگوار ہو گیا۔ ان کے مطابق، زندگی اور تجربہ انسان کو وقت کے ساتھ سکھاتے ہیں کہ اس کے لیے اصل میں کیا بہتر ہے۔

Address

4 Chatsworh Garden
London
KT36DW

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Growup Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share